... loading ...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان
مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے ہمارا معاشی ترقی کا سفر رک گیا، پٹرولیم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، سعودی عرب کے تعاون سے ساڑھے تین ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ چکا دیا، کفایت شعاری اقدامات جاری رہیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کابینہ کے ارکان کو صورت حال پر اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں اہم واقعات ہوئے، امریکا اور ایران کے مابین پاکستان نے بات چیت کا جو طویل سلسلہ 11 اپریل کی رات شروع کرایا وہ 21 گھنٹے طویل تھا۔ یہ میرا تھن سیشن تھا جس کے لیے بے پناہ کاوشیں کی گئیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہمت نہیں ہاری اور دن رات کاوشیں کیں، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مصروف رہے، ہماری بے پناہ کاوشوں سے جنگ بندی میں توسیع ہوئی جو ہنوز جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اپنی ٹیم کے ساتھ آئے، ان کے ساتھ بھی میرا تھن سیشن ہوئے، ہفتہ کے روز وہ مجھ سے بھی ملے، دو گھنٹے کی ملاقات میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ وزیر داخلہ کا بھی اس حوالے سے بہت اہم کردار رہا، ایرانی وزیر خارجہ عمان بھی گئے اور واپس پاکستان آئے پھر روس گئے۔ ان سے میری فون پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اخلاص سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور مشورہ کرکے جواب دیں گے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اس دوران خام تیل کی قیمتیں دوبارہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ہمیں بھی نئی قیمتوں کا تعین کرنا ہے، بہت چیلنجنگ صورت حال کا سامنا ہے لیکن اجتماعی بصیرت اور کاوشوں سے صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے اقدامات کی بدولت پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں صورتحال تسلی بخش رہی اور کہیں لائنیں نہیں لگیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صورت حال ایسی ہے کہ جنگ سے پہلے ایک ہفتے کا پٹرولیم بل جو 300 ملین ڈالر ہوتا تھا آج 800 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے، حکومت کفایت شعاری اقدامات اور بچت کے ذریعے کوشاں ہے، اس کیلئے ٹاسک فورس بھی بنائی جو صورت حال کا بغور جائزہ لے رہی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پاکستان کی معیشت میکرو لیول پر پاؤں پر کھڑی ہوگئی تھی اور ہم گروتھ کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن جنگ سے بے تحاشا متاثر ہوئے ہیں اور معاشی بہتری کیلئے ہماری دو سال کی اجتماعی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن یہ ہمارے اختیار سے باہر تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ جنگ مستقل بند اور امن قائم ہو تاکہ ہمارا ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے رواں ہو۔ وزیر اعظم نے کابینہ کو بتایا کہ پاکستان نے ساڑھے تین ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کر دیٔے ہیں، فیڈرل ریزروز بھی اپنی جگہ پر ہیں، اس کیلئے ہم سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا مسئلہ فوری طور پر حل کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسائل کے پہاڑ ہمارے سامنے کھڑے ہیں لیکن جلد حل ہو جائیں گے۔ امن کیلئے کوششیں ہنوز جاری ہیں، ان میں کمی نہیں آئے گی۔ ہمت باندھے رکھنا اور محنت جاری رکھنا ہوگی ہماری کوششوں کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...