... loading ...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر)
عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ججز کے حالیہ تبادلوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے آزاد عدلیہ کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز کا تبادلہ اکثریت سے ہوا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 28 اپریل 2026 عدلیہ کے لیے افسوسناک دن ہے اور آج عدلیہ پر ‘تیز وار’ کیا گیا، تمام ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل تھی، اس کے باوجود تبادلے کیے گئے جو عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلہ سے قبل رولز بننے چاہیے تھے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد رولز بنانے کا پہلے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، ججز نے جب حلف لیا تھا تو آئین میں لکھا تھا مرضی کے بغیر تبادلہ نہیں کیا جائے گا، ججز کا موقف سنے بغیر پسند نا پسند پر تبادلہ عدلیہ پر حملہ ہے۔ چیٔرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رات انجکشن کے لیے اسپتال لایا گیا، بانی چیٔرمین کی صحت کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے۔ بانی اور بشریٰ بی بی کا علاج ذاتی معالجین سے کرایا جائے، بہترین علاج معالجہ دونوں شخصیات کا بنیادی حق ہے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی ملاقات نہیں ہو سکی، مقبول لیڈر کو دیوار میں چُن دیں، ایسے ملک نہیں چل سکتا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کسی بھی جج کا بلاوجہ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا اور ایسا کرنا آئین کے منافی ہے، ان کے مطابق ججز کی ٹرانسفر کو بطور ‘سزا’ استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، تبادلوں کی وجوہات سامنے لانا ضروری ہے، بصورت دیگر یہ بدنیتی پر مبنی اقدام تصور ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلوں سے قبل واضح قواعد و ضوابط بنائے جانے چاہئیں تھے جبکہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اس حوالے سے رولز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ججز کی رضامندی کے بغیر تبادلہ نہیں ہونا چاہیے اور اس طرح کے فیصلے آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہیں، پارٹی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بھی تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کے ذریعے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...
وزیرداخلہ کا بارکھان میںجامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر کو سلام عقیدت پیش قوم بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نق...
علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میںنئی درخواست دائرکردی کسی بھی عدالت نے بانی کو تنہائی میں قید کی سزا نہیں سنائی،بشریٰ بی بی کو روزانہ 24 گھنٹے تنہائی میں رکھا جاتا ہے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف اسلام آ...
ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے،ایرانی وزیر خارجہ مذاکرات کے حامی ہیں،قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بیان ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب...
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...