... loading ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا
28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آرکا بیان
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ مقامات میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنادیں اور کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے28 اور 29 اپریل کو خیبر پختونخوا میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان میں بھی کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کارروائیوں سے متعلق بتایا گیا کہ یہ کارروائیاں ایک بار پھر اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ افغان طالبان اپنی جانب مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں افغان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں جبکہ سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیٔرنس آپریشنز جاری ہیں اور قومی ایکشن پلان کے تحت وژن عزم استحکام کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...