وجود

... loading ...

وجود
وجود

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

بدھ 01 مئی 2024 محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے۔۔۔!! (حصہ دوم)

بے لگام / ستارچوہدری

شریف خاندان کا ذاتی کوئی ایک پراجیکٹ بتادیں، جو نواز شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ہو۔۔۔؟ ایسے شوق صرف عوام کے پیسوں سے ہی پورے کرتے ہیں،بات تو یہاں تک ہے،جاتی امرا میں اپنے پیسوں سے کھاتے پیتے،مہمانوں کی خدمت اور دیگر اخراجات بھی نہیں کرتے،ہرماہ سارا بجٹ کھوکھر برادران فراہم کرتے ہیں۔ ان کے شوق کا تازہ ترین کمال دیکھیں،پڑھیں اور مزہ اٹھائیں۔۔ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں تین ماہ کے لیے ترقیاتی بجٹ اسمبلی میں پیش کیا،جس میں مریم نواز شریف کی خواہش پر مختلف شعبوں میں 35 نئی ا سکیمیں شامل کیں،ان ترقیاتی منصوبوں میں تعلیم، صحت اور کھیل کے 9 منصوبوں کو محترمہ کی خواہش پرنواز شریف کے نام پر رکھا گیا، نواز شریف کے نام پر منصوب ترقیاتی منصوبوں میں نواز شریف میڈیکل کالج گجرات،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر لاہور،نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان، نوازشریف انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹی لاہور، نواز شریف اسٹوٹرف سٹیڈیم سیالکوٹ، ہاکی سٹیڈیم سیالکوٹ، نواز شریف ٹی ایچ کیو ہسپتال سڑک چوبارہ ضلع لیہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر سرکاری خزانے سے 55 ارب 35 کروڑ کے فنڈز استعمال ہونگے سب سے زیادہ فنڈز نوازشریف کینسر ہسپتال لاہور پر 30 ارب استعمال ہونگے۔ ان منصوبوں کا نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد نوجوان نسل میں ان کی مقبولیت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت 30 ارب سے 60 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج فراہم کر رہی ہے جس پر نوازشریف کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل اگلے 2 سال میں ہوگی۔
چھوڑو۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔
مزے کی خبر سنیں،محترمہ کے دوسہیلیوں کے درمیان سرد جنگ شروع ہوچکی ہے،اس جنگ کا پہلا نتیجہ برآمد ہوچکا،ڈی جی پی آر اسکینڈل ۔۔۔ ہوا کچھ اس طرح مریم اورنگزیب نے ڈی جی پی آر کو ہدایات جاری کیں کہ150 ملین روپے ڈیجیٹل میڈیا کے اشتہاریو اے کمپنی کوجاری کیے جائیں، ڈی جی پی آر نے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کو بتایا کہ ان پیسوں کو کیسے جاری کریں۔۔؟ کیونکہ قانونی تقاضے پورے نہیں ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا آپ میرٹ پر کام کریں، پھر ڈی جی پی آر نے میرٹ پر کام کیا، اورخبربھی لیک ہوگئی،اس کے بعد تو پھر ڈی جی پی آر اور سیکرٹری اطلاعات کا تبادلہ تو بنتا تھا۔۔۔ کیونکہ مریم اورنگزیب توشریف خاندان کے ناک کابال ہیں۔انکے حکم عدولی پر توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
نواز شریف کا تازہ بیانہ جو رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں کے بیانات کے ذریعے آگے بڑھایا گیا تھا وہ اپنی بیٹی کے سسر اسحق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم بنوانے پر آکر ٹھس کر گیا۔۔۔
روشنی سایۂ ظلمات سے آگے نہ بڑھی
زندگی شمع کی اک رات سے آگے نہ بڑھی
چلو۔۔۔ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنا کر نوازشریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کا قد تو چھوٹا کرلیا۔۔یہ ان لوگوں کو میسج دیا گیا ہے جو شہبازشریف کو حقیقی وزیراعظم سمجھ بیٹھے تھے۔۔محترمہ اپنی بہن کے سسر کی ترقی پر خوش ہیں، بلکہ اس بات پر اور زیادہ خوش ہیں کہ انکے چچا کو ”نکرے” لگایا جارہا ہے، اوراپنے چچا سے پارٹی صدارت بھی چھین کر نوازشریف کو دی جارہی ہے اور انکے پارٹی سیکرٹری کو بھی فارغ کیا جارہا ہے اور اس طرح پارٹی محترمہ کے ہاتھ مکمل آجائے گی۔۔
چھوڑو۔۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔
آصف کرمانی بتاتے ہیں محترمہ کا نام مریم صفدر سے مریم نواز کرنے میں ان کا اہم کردار تھا،بتاتے ہیں،نواز شریف نے انہیں کہا کہ مریم کے ساتھ صفدر نہیں آناچاہیے،نواز آنا چاہیے۔۔۔پھر انہوں نے ارتھ ڈے کے موقع پر تمام چینل کو ٹکر بھیج دیئے ”ارتھ ڈے پر جاتی امرا کی لائٹیں بند کی جائیں گی،مریم نواز”۔۔۔ بس اس کے بعد پھر مریم نواز شروع ہوگیا۔۔۔ محترمہ پر لکھی گئی کتاب دختر”پاکستان” میں انکشاف کیا گیا کہ موصوفہ کو بچپن میں ہی وردی پہننے کا بڑا شوق تھا،زمانہ طالبعلمی میں کئی پروگرامز میں انہوں نے فوجی وردی پہنی تھی،یہ بچپن کا ہی شوق تھا جو انہوں نے وزیراعلیٰ بن کر پورا کیا ہے۔۔
چھوڑو۔۔۔ جلنے،سڑنے،ہوکے بھرنے،ماتم کرنے والی باتیں۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔۔۔
محترمہ کے وردی پہننے پر انکی پارٹی کے ارکان، انکے فالوورز انتہائی خوش ہیں، شاہ بابا سے خوشی کی وجہ پوچھی تو وہ ہنس پڑے،میں نے دوبارہ اپنا سوال دھرایا تو زیر لب مسکرائے، میں بھی باز نہ آیا،تیسری بار پوچھ لیا، وہ کہنے لگے سن۔۔۔!!گاؤں کے چوہدری کے کتے سے مراثیوں کا کتا جیت گیا۔۔ مراثی صبح شام چوہدری کے گھر کے سامنے بھنگڑے ڈالتے۔۔۔ چوہدری بہت پریشان تھا کہ کہیں سے کوئی تگڑا کتا ملے اور ان کے منہ بند کیے جائیں۔۔۔ آخر کار چوہدری کو کتا ملا اور بہت مہنگا ملا، چوہدری نے سوچا چلو عزت تو واپس ملے گی۔۔میدان سجا ہر عام و خاص کو مدعو کیا گیا اور چوہدری کا کتا جیت گیا۔۔چوہدری خوشی خوشی گھر جا رہا تھا کہ سامنے وہی مراثی بھنگڑے ڈالتے ہوئے آرہے تھے۔۔۔چوہدری کو تجسس ہوا کہ میں نے اپنی جمع پونجی ان کو ہرانے میں لگا دی اور یہ بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔۔۔اور جب چوہدری نے ان سے پوچھا کہ میں تو اس لیے خوش ہوں کہ بچی کھچی عزت واپس مل گی، لیکن تم تو ہار گئے تم کیوں بھنگڑے ڈال رہے ہو؟مراثی کہنے لگے۔۔۔ چوہدری صاحب۔۔!! اسی مراثی آں،نچنا ساڈا کم اے،سانو جت ہار نال کی مطلب۔۔۔
ویسے۔۔۔۔۔ محترمہ کووردی بڑی جچتی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
نازک موڑ وجود بدھ 22 مئی 2024
نازک موڑ

جو کرنا ہے خود کرنا ہوگا!! وجود بدھ 22 مئی 2024
جو کرنا ہے خود کرنا ہوگا!!

بھارت میں تبدیلی کی ہموار ہوتی راہ! وجود بدھ 22 مئی 2024
بھارت میں تبدیلی کی ہموار ہوتی راہ!

ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنارہے ہیں ؟کے جواب میں۔۔۔۔(٢) وجود بدھ 22 مئی 2024
ہم ایک نئی پارٹی کیوں بنارہے ہیں ؟کے جواب میں۔۔۔۔(٢)

نیتن یاہو کی پریشانی وجود منگل 21 مئی 2024
نیتن یاہو کی پریشانی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر