... loading ...
جب اتم شاہا نوجوان تھے تو وہ اپنے آرام دہ کمرے کی کھڑکی سے نیچے کار پارکنگ میں ورزش کرتے ایک شخص کو حقارت سے دیکھتے تھے۔ وہ کئی بھارتیوں کی طرح راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کو ایک شدت پسند گروہ سمجھتے تھے۔ اب 43 سالہ شاہا بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں اسی آر ایس ایس میں بھرتی ہو چکے ہیں۔ ت...
کانگریس نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (عاپ) پر خواتین کے تحفظ میں مکمل ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں دہلی ایک "ریپ کیپٹل " میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دہلی کانگریس کی ترجمان سرمشٹھا مکھر جی نے چار سال کی ایک بچی کی آبروریزی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ...
[caption id="attachment_30909" align="aligncenter" width="628"] شیو سینا کے غنڈوں نے 1999ء میں پاک-بھارت سیریز کے آغاز سے پہلے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کی پچ کھود دی تھی۔ مقابلہ دہلی سے چنئی منتقل کردیا گیا[/caption] سوموار کو وسطی ممبئی میں پیش آنے والے واقعے نے شیو سی...
شیو سینا دھونس اور دھمکی کی سیاست میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملہ پاکستانی کھلاڑیوں، اداکاروں اور گلوکاروں سے آگے نکل کر اب بھارت کے سیاسی رہنماؤں تک پہنچ گیا ہے۔ سوموار کو وسطی ممبئی میں سدھیندر کلکرنی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے جہاں شیو سینا...
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی آج 12 اکتوبر بروز پیر ایک کتاب Neither a Hawk nor a Dove: An Insider’s Account of Pakistan’s Foreign Policy کی تقریب رونمائی نہرو سینٹر کے ہال آف کلچرمیں منعقد کی گئی ہے مگر کتاب کی ممبئی میں تقریب رونمائی سے محض چند گھنٹے قبل تق...
یہ دو عجیب وغریب روّیے ہیں ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انتہا پسندی کو بڑھا وادینے کے باوجود پاکستانی فنکار بھارت جانے اور اپنے طبلے سارنگی بجانے پر مُصر ہیں اور پاکستان کے بھارت نواز دانشوراپنی زبانوں سے ایک لفظ احتجاجاً بولنے کو تیار نہیں مگر بھارت کے باضمیر دانشور اس پر تقریباً چ...
بھارت کے متعصب وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے فتح حاصل کرنے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔مغربی بنگال کے بدھان نگر، آسنسول اور ہوڑہ کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بدھان نگ...
شیوسینا کے دباؤ میں غزل گلوکار غلام علی کا پروگرام 9 اکتوبر بروز جمعہ ممبئی میں منسوخ ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی مذمت بھی کی تھی مگر بھارت میں پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں کو ملنے والی دھمکیوں اور مستقل دباؤ کے باوجود پاکستانی فنکا...
معاشی لحاظ سے ترقی کی منازل طے کرتا ہوا، دنیا کی بڑی اقتصادی قوتوں میں سے ایک بنتا ہوا اور علاقے میں طاقت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت شاید "گائے" ہے۔ کئی ریاستوں میں گائے کے ذبیحے پر پابندی ہے اور اب تو اگلے مرحلے کی تیاری ہے۔ بندرگاہوں پ...
بھارت نے ایران میں بہت بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کی کم از کم دووزارتوں نے اس حوالے سے اپنے اندازوں میں یہ سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ تک پہنچنے کے امکانات بتائے ہیں۔ بھارت خلیج فارس میں چاہ بہار بندرگاہ پر یوریا کا ایک کارخانہ لگانے کا اراد...
بھارت میں اترپردیش حکومت نے چپڑاسی کی ملازمت کے لیے چند سو ملازمتوں کا اشتہار کیا دیا، درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ صرف 368 ملازمتوں کے لیے 23 لاکھ درخواستیں ریاستی حکومت کو موصول ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں پی ایچ ڈی اور دیگر اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھنے والے بھی شامل، جن کا کہنا ہے کہ صرف...
وشواہندو پریشد نے موسیقار اے آر رحمان پر زور دیا کہ وہ دوبارہ ہندو دھرم قبول کر لیں۔واضح رہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے متعلق ایرانی فلمی ہدایت کار مجید مجیدی کی ایک فلم ’’محمدﷺ: پیغمبر خدا‘‘میں اے آر رحمان نے موسیقی دی تھی۔ جس پر ممبئی کی رضا اکیڈیمی نے ا س فلم پر اعتراض کرتے ہوئے آ...
بھارت کی مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی اپنے تیکھے تیوروں کے باعث مسلسل تنازعات میں رہتی ہیں۔ اب اُن کا تازہ تنازع ’’اردو دشمنی‘‘ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ایک اجلاس کے بعد جب ڈاکٹر منوہر میڈیکل یونیورسٹی سے نک...
بھارت اپنے تنوع اور رنگارنگی کے باعث خود کو ایک منفرد ملک باور کرانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ بھارتی دعوے ہمیشہ بھارت کے زمینی حقائق سے مختلف ثابت ہوئے ہیں۔ چمکتا بھارت بھی ایک ایسا ہی نعرہ تھا جو بھارت میں بہت گونجتا رہا ہے۔چمکتے بھارت کی چکاچوندی کا بھرم سامنے آنے والے نئے حقائق ن...
مودی حکومت نے اورنگ زیب عالمگیر کے نام پر اورنگ زیب شاہراہ کا نام تبدیل کرکے اسے سابق صدر اے پی جی عبدالکلام کے نام پر کر دیا ہے۔ بھارت کے مسلم حلقوں میں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے اور اسےمسلم تاریخ کے ساتھ ہندو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جارہا ہے۔سابق وزیرِ مملکت اور ...
بھارت کی عدالت ِ عظمیٰ نے سابق جج ایم بی شاہ کی قیادت میں ایک ’’اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم‘‘ (ایس آئی ٹی) بنائی ہے جس کا کام ملک کے اندر اور بیرونِ ملک میں چھپے کالے دھن کا پتا لگانا ہے۔ چنانچہ ایس آئی ٹی نے عدالت ِ عظمیٰ کے حکم کے مطابق باباؤں کی دولت کے ذرائع اور اس کے استعمال ک...
پاکستان نے بھارت کی پیشگی شرائط پردونوں ممالک کے مشیران کی سطح پر دہلی مذاکرات کو بے فائدہ قرار دے دیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ ششما سواراج نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یہ 18؍ اگست کو واضح کردیا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی بات چیت دہشت گردی کے مسئلے...
بھارت نے حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے چند گھنٹوں کے بعد بآلاخر اُنہیں رہا کردیا۔ بھارت کی اس کارروائی کے پیچھے دراصل پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورۂ بھارت میں حریت رہنماؤں سے مجوزہ ملاقات کا پروگرام ہے جس کی بھارت پرزور مخالفت کررہا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے...
سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کی بھارتی کوششوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے امریکا، روس اور چین نے بھارت کے لئے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کی مخالفت کردی ہے۔بھارت کے لئے یہ خبر اس لئے حیران کن ہے کیونکہ روس روایتی طور پر بھارت کا دوست ملک سمجھا ...