... loading ...

بھارت کے متعصب وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے فتح حاصل کرنے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔مغربی بنگال کے بدھان نگر، آسنسول اور ہوڑہ کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بدھان نگر اورہوڑہ کارپوریشن کے کسی ایک وارڈ میں بھی بی جے پی کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ جبکہ آسنسول کارپوریشن کے 106 وارڈز میں سے صرف دس وارڈز میں بی جے پی اپنی بچی کھچی عزت بچا پائی ہے۔ اس کے بالکل برعکس قومی اسمبلی کے 2014ء کے انتخابات میں آسنسول کے پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار بابل سپریہ (گلوکار) نے فتح حاصل کی تھی۔ اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں سے کئی پر بہت فرق کے ساتھ جیت حاصل کی تھی مگر مقامی یا پنچایتی انتخابات میں یہی بی جے پی مکمل طور پر ناکام اور بہت پیچھے چلے گئی ہے۔جبکہ یہ وہ علاقے ہیں جو ہندو اکثریتی ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی علاقے بھی کہلاتے ہیں جو نریندر مودی کی خاص حمایت کے حامل سمجھے جاتے ہیں ۔ آسنسول میں بائیں محاذ کو سولہ وارڈز میں کامیابی ملی ہے اس طرح حزب اختلاف کی حیثیت بھی بی جے پی کو نہیں مل سکی اور یہ بایاں محاذ نے اُس سے چھین لی ہے۔ واضح اکثریت لیتے ہوئے یہاں سے ترنمول کانگریس نے وارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
اسی طرح بدھان نگر کارپوریشن کے 41 وارڈوں میں سے ترنمول کانگریس نے 37 بایاں محاذ اور کانگریس دو دو وارڈ اپنے نام کر سکے جبکہ بی جے پی کو ایک وارڈ بھی نہیں مل سکا۔
اسی طرح ہوڑہ کارپوریشن کے سولہ وارڈز میں انتخابات ہوئے جس میں سے تمام کی تمام پر ترنمول کانگریس نے فتح حاصل کی ہے اور یہاں ایک طرح سے کسی حزب اختلاف تک کا وجود باقی نہیں رہ گیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے حکمران ترنمول کانگریس کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر ابھی تک وہاں کے عوام کا اعتماد برقرار ہے۔
بھارت کی مرکزی حکمران جماعت بی جے پی کے لیے یہ صورتِ حال انتہائی تشویشناک شکل اختیار کر چکی ہے کیونکہ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد اُس نے خود کو ترنمول کانگریس کے متبادل اور ریاستی حکومت میں اصل حزب اختلاف کے طور پر پیش کیا تھا۔ مگر اب وہ پنچایتی انتخابات کے نتائج کے مطابق نہ صرف حکمران ترنمول کانگریس کے متبادل کی حیثیت سے دور چلی گئی ہے بلکہ وہ بایاں محاذ سے حزب اختلاف کا مقام بھی اپنے نام پانے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی کے لیے یہ نتائج اس لیے بھی ایک بھیانک خواب بن چکے ہیں کیونکہ مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں اب صر ف چند ماہ ہی باقی رہ گیے ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...