... loading ...
شیو سینا دھونس اور دھمکی کی سیاست میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ معاملہ پاکستانی کھلاڑیوں، اداکاروں اور گلوکاروں سے آگے نکل کر اب بھارت کے سیاسی رہنماؤں تک پہنچ گیا ہے۔ سوموار کو وسطی ممبئی میں سدھیندر کلکرنی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے جہاں شیو سینا کا سر "فخر " سے بلند کردیا ہوگا وہیں وہ...
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی آج 12 اکتوبر بروز پیر ایک کتاب Neither a Hawk nor a Dove: An Insider’s Account of Pakistan’s Foreign Policy کی تقریب رونمائی نہرو سینٹر کے ہال آف کلچرمیں منعقد کی گئی ہے مگر کتاب کی ممبئی میں تقریب رونمائی سے محض چند گھنٹے قبل تق...
امریکا کے 30 سے زيادہ شہروں میں مسلمان مخالف مظاہروں کے پیش نظر مساجد کے منتظمین کو چوکس رہنے کا کہا گيا ہے۔ ایک فیس بک گروپ Global Rally for Humanity نے ملک میں ہر مسجد کے باہر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیئربورن، مشی گن میں تو گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرے کا ہر شر...
یہ دو عجیب وغریب روّیے ہیں ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انتہا پسندی کو بڑھا وادینے کے باوجود پاکستانی فنکار بھارت جانے اور اپنے طبلے سارنگی بجانے پر مُصر ہیں اور پاکستان کے بھارت نواز دانشوراپنی زبانوں سے ایک لفظ احتجاجاً بولنے کو تیار نہیں مگر بھارت کے باضمیر دانشور اس پر تقریباً چ...
بھارت کے متعصب وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے فتح حاصل کرنے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی ہے۔مغربی بنگال کے بدھان نگر، آسنسول اور ہوڑہ کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بدھان نگ...
قندوز میں ہسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری کے بعد ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی تنقید میں مزید شدت آ چکی ہے اور اب یہ معاملہ ٹھنڈا ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔ ادارہ پہلے ہی امریکا کی حرکت کو "جنگی جرائم" قرار دے چکا ہے اور آج اس نے ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام...
شیوسینا کے دباؤ میں غزل گلوکار غلام علی کا پروگرام 9 اکتوبر بروز جمعہ ممبئی میں منسوخ ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی مذمت بھی کی تھی مگر بھارت میں پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں کو ملنے والی دھمکیوں اور مستقل دباؤ کے باوجود پاکستانی فنکا...
امریکی ریاست اوریگون کے ایک کالج میں 9 افراد کو قتل کرنے والا کرسٹوفر ہارپر-مرسر سابق امریکی فوجی تھا۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ہارپر-مرسر کو 2008ء میں اقدامِ خودکشی پر امریکی فوج سے نکالا گیا تھا۔ وہ ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے فورٹ جیکسن میں ایک ماہ کی ...
امریکا کی قدامت پسند ری پبلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل بین کارسن نے نازی جرمنی کے حوالے سے بیان جاری کرکے ایک اور ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اپنی نئی کتاب میں کارسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر جرمنی میں عوام کے لیے ہتھیاروں پر پابندی نہ ہوتی کبھی ایڈولف ہٹلر اتنی کا...
امریکی صدر اوباما نے افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں واقع اسپتال پر امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری پر معافی مانگ لی ہے مگر اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس ایف (Médecins Sans Frontières) کے زیر انتظام قندوز میں قائم...
معاشی لحاظ سے ترقی کی منازل طے کرتا ہوا، دنیا کی بڑی اقتصادی قوتوں میں سے ایک بنتا ہوا اور علاقے میں طاقت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت شاید "گائے" ہے۔ کئی ریاستوں میں گائے کے ذبیحے پر پابندی ہے اور اب تو اگلے مرحلے کی تیاری ہے۔ بندرگاہوں پ...
سینئر سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کی نظر میں عالمی امن اور سلامتی وہ عظیم مقاصد تھے جن کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ قائم ہوا تاہم آج ستر (70) برس کے بعد بھی یہ احساسات حاوی ہیں کہ یہ ادارہ اپنا مقصدِ وجود پوری طرح حاصل نہ کر سکا۔ اقوام متحدہ کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر ایک ...
معالجین کی بین الاقوامی انجمن ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ قندوز میں امریکا کی بمباری سے ان کے کلینک میں عملے کے 9 اراکین سمیت 16 افراد مارے گئے ہیں۔ اس کلینک میں 100 مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا جب آدھی رات کو 2 بجے حملہ کیا گیا۔ آزاد ذرائع ابھی تو تصدیق نہیں کررہے کہ وہ...
امریکی صدر اوباما اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی تازہ ملاقات میں یوکرائن اور شام کے بحران پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق ہواہے ۔ تاہم واشنگٹن سے آنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نوے منٹ پر محیط ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں کئی اہم عالمی مس...
پہلے سے ہی پستی کے شکار پاک افغان تعلقات میں گزشتہ دوروز میں مزید زوال آیا ہے۔ اور دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ماضی میں ظاہر کی گئی خوش گمانیاں تیزی سے تحلیل ہو رہی ہیں۔ جس کا واضح اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی طرف سے خطاب ...
طالبان نے افغان شہر قندوز پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ قندوز کادارالحکومت قندوز شمالی افغانستان کا ایک انتہائی اہم شہر سمجھاجاتا ہے۔ یہ علاقہ تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت رکھتاہے۔صرف قندوز شہر کی آبادی تین لاکھ چار ہزار چھ سو ہے۔ جو افغانستان کا کابل، قندھار، ہرات اور مزار شریف کے ...
بھارت نے ایران میں بہت بڑے منصوبوں پر بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارت کی کم از کم دووزارتوں نے اس حوالے سے اپنے اندازوں میں یہ سرمایہ کاری ایک لاکھ کروڑ تک پہنچنے کے امکانات بتائے ہیں۔ بھارت خلیج فارس میں چاہ بہار بندرگاہ پر یوریا کا ایک کارخانہ لگانے کا اراد...
افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ کابل انتظامیہ امریکا سے تمام معاہدے منسوخ کرےاورامریکا لوگوں کو مار کر اپنے تحفظ کا خواب نہ دیکھے۔ ملا اختر منصور نے اپنے اب تک جاری کیے گیے تمام پیغامات میں سے سب سے اہم پیغام میں ...
افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے اپنے ایک تازہ پیغام میں امارات کے تمام عہدیداروں، رہنماؤں ، طلباء اور جملہ طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں اپنی صف برقرار رکھنے کی تلقین کی ہے۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب طالبان کے مرحوم امیر ملا عمر کے انتقال کی خبر افشا ہون...
بھارت میں اترپردیش حکومت نے چپڑاسی کی ملازمت کے لیے چند سو ملازمتوں کا اشتہار کیا دیا، درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ صرف 368 ملازمتوں کے لیے 23 لاکھ درخواستیں ریاستی حکومت کو موصول ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں پی ایچ ڈی اور دیگر اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھنے والے بھی شامل، جن کا کہنا ہے کہ صرف...
یکساں مذہبی، تاریخی، ثقافتی، لسانی ورثہ اور باہم سماجی و اقتصادی حقائق ان مواقع کو پیدا کر سکتے ہیں جن سے فوائد سمیٹ کر پاکستان اور افغانستان کو امن اور بقا ئے باہمی کے اصول اپناتے ہوئے روشن مستقبل کی طرف اپنا سفر شروع کرنا چاہیے۔ چنانچہ کابل اور اسلام آباد میں بیٹھے پالیسی سازوں...
وشواہندو پریشد نے موسیقار اے آر رحمان پر زور دیا کہ وہ دوبارہ ہندو دھرم قبول کر لیں۔واضح رہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے متعلق ایرانی فلمی ہدایت کار مجید مجیدی کی ایک فلم ’’محمدﷺ: پیغمبر خدا‘‘میں اے آر رحمان نے موسیقی دی تھی۔ جس پر ممبئی کی رضا اکیڈیمی نے ا س فلم پر اعتراض کرتے ہوئے آ...
بھارت کی مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی اپنے تیکھے تیوروں کے باعث مسلسل تنازعات میں رہتی ہیں۔ اب اُن کا تازہ تنازع ’’اردو دشمنی‘‘ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوپی کے دارالحکومت لکھنؤ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ایک اجلاس کے بعد جب ڈاکٹر منوہر میڈیکل یونیورسٹی سے نک...
امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ میں نوجوان مسلمان طالب علم احمد محمد مقیم ہیں، ان کا پسندیدہ مضمون سائنس ہے اور وہ نت نئی ایجادات کے ذریعے اپنے شوق میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن 14 سالہ طالب علم کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی ایجاد اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کردے گی۔ انہوں نے بیک...