... loading ...

قندوز میں ہسپتال پر امریکی طیاروں کی بمباری کے بعد ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی تنقید میں مزید شدت آ چکی ہے اور اب یہ معاملہ ٹھنڈا ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔ ادارہ پہلے ہی امریکا کی حرکت کو “جنگی جرائم” قرار دے چکا ہے اور آج اس نے ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مجوزہ کمیشن تحقیقات کے بعد مطالبہ کرے گا جس کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ فوجداری مقدمہ چلایا جائے یا نہیں۔ گو کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مقدمہ کس کے خلاف چلے گا۔ ہو سکتا ہے 2009ء کے نوبل کے امن انعام فاتح براک اوباما کے خلاف۔
آزاد کمیشن کا مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ وہ امریکا، نیٹو اور افغان حکام کی تحقیقات پر بھروسہ نہیں کرسکتا۔ اس کمیشن کا قیام اس صورت میں عمل میں آ سکتا ہے جب جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے والی کوئی بھی ریاست درخواست کرے اور قیام کے بعد یہ کمیشن امریکا، نیٹو اور افغانستان سے حقائق و شواہد حاصل کرے گا۔ ایم ایس ایف نے جنیوا کنونشن پر دستخط کرنے والے 76 ممالک کو ایک خط بھیجا ہے۔ ان ممالک نے 1991ء میں قائمہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔
لیکن اس پورے معاملے میں ایک مسئلہ ہے: امریکا اور افغانستان دونوں نے اس پر دستخط نہیں کیے اور ایم ایس ایف کے اہم وکیل فرانکو سالنے نے کہا کہ شامل ریاستوں کا اعتراف ضروری ہے۔
اگر فرض کرلیا جائے کہ امریکا حقائق تلاش کرنے والے اس مشن کو تسلیم کرنے پر “رضامند” ہوجاتا ہے تو پھر بھی مکمل اعدادوشمار حاصل کرنے میں ہی 2019ء آ جائے گا۔ اس حقیقت کے باوجود ایم ایس ایف پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اس کا کہنا ہے کہ “اگر اس بار معاملے کو جاے دیا تو یہ جنگ زدہ ممالک کو خالی چیک دینے کے مترادف ہوگا۔” ایم ایس ایف آزاد ماہرین کے بین الاقوامی کمیشن کو طلب کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ سے بات کررہا ہے۔
اس پورے ہنگامے میں ایک شخص نے بہترین تجویز دی ہے، وہ ہیں امریکا کی ناپسندیدہ ترین شخصیت ایڈورڈ سنوڈین۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک فوری اور آسان ترین حل پیش کیا ہے کہ “اے سی-130 طیارے گن چلانے والوں کی وڈیو اور آڈیو ریکارڈ کرتے ہیں۔ آزاد تحقیقات کے لیے ان وڈیوز اور آڈیوز کو جاری کرنے کی ضرورت ہے۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...