... loading ...

امریکا کے 30 سے زيادہ شہروں میں مسلمان مخالف مظاہروں کے پیش نظر مساجد کے منتظمین کو چوکس رہنے کا کہا گيا ہے۔
ایک فیس بک گروپ Global Rally for Humanity نے ملک میں ہر مسجد کے باہر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیئربورن، مشی گن میں تو گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرے کا ہر شریک مسلح ہو کر آئے۔
ان حالات میں مسلمانوں کے شہری حقوق کی انجمن کونسل فار اسلامک-امریکن ریلیشنز (کیئر) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ملک بھر کے مسلمان رہنماؤں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ مظاہروں سے پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مکمل طور پر ہوشیار رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کئی مظاہرے نہ ہوسکیں، یا ان میں محض چند افراد شریک ہوں جو نمازیوں کو برا بھلا کہہ کر چلتے بنیں۔ لیکن قومی سطح کے رہنماؤں کی جانب سے اسلاموفوبیا کی وجہ سے مساجد اور مقامی مسلمان رہنماؤ ں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے لیے ہوشیار رہنا چاہیے۔”
امریکا میں آئندہ سال صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ قدامت پسند ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کا اسلام سے بغض کسی طرح چھپ نہیں رہا۔ ایک طرف بین کارسن نے کہا کہ وہ کسی مسلمان کو صدارت کی کرسی پر نہیں دیکھنا چاہتے تو دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا براک اوباما کے مسلمان ہونے کی تردید نہ کرنا اور شامی مہاجرین کے معاملے بیان بھی سب کے سامنے ہیں۔
کیئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابراہیم ہوپر نے کہا کہ “ایسے مظاہرے ہمیں جذباتی و انتظامی چیلنج دے سکتے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں کہ یہ محض وقتی ابال ہےیا واقعی کوئی سنجیدہ بات ہے۔ ہماری حیثیت ایسی نہیں کہ ہم سستی شہرت حاصل کرنے کے خواہشمندوں پر توجہ دیں۔ لیکن اس منصوبے کے حوالے سے بہت پرتشدد باتیں ہوئی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمان برادری کو اس سے خبردار کرنا ضروری ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے جو اقدامات اٹھا سکتی ہو، لازمی اٹھائے۔”
دوسری جانب یونائیٹڈ چرچ آف کرائسٹ نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مقامی سطح پر مذہبی اجتماعات بلانے کا اعلان کیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...