... loading ...
امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چمگادڑیں جب بیمار ہوتی ہیں تو وہ سماجی دوری اختیارکرلیتی ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں جب ماہرین نے متاثرہ افرادکو سماجی دوری اور قرنطینہ کا مشورہ دیا تو بعض افراد نے اس طریقہ کار پر انگلیاں بھی اٹھائیں اور اسے غیرفطری قرار دیا کہ کسی کو بیمار ہونے پر تنہاکردیا جائے تاہم اب امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ جھنڈ میں رہنے والی چمگادڑیں بھی بیماری کی صورت میں سماجی دوری اختیار کرتی ہیں۔امریکی اور...
فائیو جی انفرا اسٹرکچر پر چین کی بڑھتی اجارہ داری قابو میں لانے کے لیے امریکا نے بلقان کی تین ریاستوں سے سکیورٹی معاہدہ کیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی مقدونیہ، کوسووو اور بلغاریہ نے تیز رفتار انٹرنیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ۔طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ نے بتایاکہ صاف نیٹ ورک معاہدے کا مقصد ڈیٹا کے تحفظ اور آزاد دنیا کو انسانی حقوق اور سکیورٹی کے معاملے پر چین کی کمیونسٹ پارٹی جیسی مطلق العنان قوتوں سے لاحق خط...
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کاروباری اجارہ داری سے متعلق کی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے ۔ امریکی اخبار میں چھپنے والے ایک آرٹیکل کے مطابق امریکی حکومت نومبر میں ہی اس کمپنی کے خلاف اینٹی ٹرسٹ کے الزامات عائد کر سکتی ہے ۔ اس ضمن میں وفاقی تجارتی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک ملاقات بھی ہو چکی ہے ۔ اخبار کی رپورٹ میں درج ہے کہ ریاستوں کے اٹارنی جنرلز شکایت کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہیں۔فوری طور پر فیس بک اور نیو یارک کے اٹارنی جنرل کا اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام آئن برڈ ہے ۔یہ الیکٹرک جہاز رولس رائس کے ایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے ،جہاز کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ ساتھ ایک...
روس کے دو بمبار طیاروں نے مسلسل 25 گھنٹے طویل ترین پرواز کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرو اسپیس فورس کے دو پائلٹوں نے ٹی یو 160 طیاروں کے ساتھ 20 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔ سپر سونک ٹی یو160روسی سٹریٹجک بمباروں نے اپنی کلاس کے طیاروں کے حوالے سے بنائے جانے والے نان سٹاپ پروازوں کی حد اور طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔اس بات کا اعلان روس کی ایرو اسپیس فورسز کے لانگ رینج ایوی ایشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرجی کوبیلاش نے اپنے ا...
دنیا بھر میں ڈارک ویب سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کے دوران 179 کارندے گرفتار، 65 لاکھ ڈالر نقد، 500 کلوگرام منشیات اور 64 خطرناک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوروپول سائبر کرائم سینٹر اور برطانوی محکمہ انصاف کی یورپ میں ڈارک ویب کے کارندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر 5 ممالک میں کی گئیں۔کارروائی کے دوران سب سے زیادہ یعنی 119 کارندے امریکا سے پکڑے گئے ، جرمنی سے 42، پالینڈ میں 8، برطانیہ سے 4، 3 آسٹریا، کینیڈا سے ...
گوگل میٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین ویڈیو کال کے دوران پیچھے کے منظر کو دھندلا کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے نئے بلاگ میں بتایا کہ گوگل میٹ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے ، اس فیچر کے ذریعے پس منظر دھندلا ہوجائے گا مگر صارف کال میں شامل دیگر افراد کو صاف طور پر نظر آئے گا۔شور کو فلٹر آوٹ کرنے کی صلاحیت کی طرح یہ نیا فیچر گوگل کی جانب سے کانفرنس کالز کے دوران انتشار کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔گوگل کا کہ...
ٓ امریکی صدر ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو اگر کوئی امریکی کمپنی خریدتی ہے ، تو اس کی آمدنی کا اچھا خاصا حصہ امریکی حکومت کو ملنا چاہیے ۔ امریکی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ پہلے ہی ٹک ٹاک خریدنے کے لیے اس کی مالک چینی کمپنی سے مذاکرات کر رہی ہے ۔ لیکن صدر ٹرمپ کے ٹک ٹاک سے متعلق سخت موقف نے بظاہر ان مذاکرات کو پیچیدہ کر دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چند دن پہلے مائیکروسافٹ کے سرابراہان سے فون پر بات چیت میں واضح ک...
سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرانکس کو پیچھے چھوڑ دینے کے بعد ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا ہے ۔ریسرچ فرم کینیلس کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سام سنگ کی 53.7 ملین کے مقابلے میں 55.8 ملین ڈویوائسز فروخت کیں۔پچھلے سال دوسری سہ ماہی میںکمپنی کی بیرون ملک شپمنٹس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن کمپنی نے چینی مارکیٹ پر اپنے تسلط کو بہتر بنایا ہے جو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے میں تیز رفتار رہا ہے اور یہاں ہواوے اب 70 فیصد سے زائد اپنے ہینڈ ...
امریکا میں پولیس کی حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر فسادات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ احتجاج میں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی شریک ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئی اپنا لوگو سیاہ کر دیا جب کہ کمپنی کے بانی نے اس حوالے سے ایک طویل مضمون بھی تحریر کیا ۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی طویل پوسٹ میں کہا کہ ہم سیاہ فارم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان تمام کے ساتھ بھی جو انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں جارج فلوئیڈ، بریونا ٹیلر، احمود آر...
فیس بک اور گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو باقی ماندہ سال میں بھی گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہونے والی ان دو کمپنیوں نے جلد ہی اپنے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا مگر کہا کہ وہ گھر سے کام کرنے کے معاملے میں زیادہ لچک دکھائیں گے ۔دوسری جانب فیس بک نے کہا کہ وہ 6 جولائی کو اپنے دفاتر کھولے گی۔گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا کہ جن ملازمین کو دفتر واپس آنے کی ضرورت ہے ، وہ بہتر حفاظتی اقدامات کے...
معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں گوگل اور ایپل کورونا وائرس سے متعلق ایک ہو کر کچھ دنوں میں ایک ایسا ٹول پیش کرنے جا رہی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔اس ٹول کے تحت صارفین کی لوکیشن سے متعلق معلومات کو اکٹھا کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ کسی بھی صارف کے دوسرے صارف سے قریب ...
چین میں کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں انسان تو گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے لیکن تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو ہیروز کا درجہ مل چکا ہے۔ان گاڑیوں کی مدد سے چین کے صوبہ ہوبائی کے شہر ووہان میں دو نئے ہسپتال ریکارڈ مدت میں تعمیر کیے گئے تھے۔ملک کے سبھی حصوں میں چونکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور تاکید کی گئی تھی کہ صرف اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلا جائے۔ظاہر ہے کہ ان حالات میں یقیناً چینی عوام تفریحی موقعوں ک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔جرمنی میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہواوے کمپنی کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام ممالک کو متنبہ کیا جائے کہ امریکا ان کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ نہیں کرے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کچھ عرصے سے اپنے اتحادی ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ چین کی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجی پر پابندی لگائیں۔ہواوے کا شمار دنیا کی ...
امریکی ادارے ناسا نے خلا بازوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے ، ناسا اپنے مستقبل کے مشنز کے لیے خلاباز ڈھونڈ رہی ہے اور اس سلسلے میں درخواستیں 2مارچ سے 31مارچ تک کھلی ہوں گی۔1960کی دہائی سے اب تک ناسا نے 350افراد کو خلابازی کی تربیت کیلئے چنا ہے اور تقریبا 48اس وقت ایکٹیو گروپ میں ہیں۔مگر یہ ایک امریکی ایجنسی ہے اور ناسا میں ملازمت کے لیے پہلی شرط امریکی شہریت ہے اگرچہ دوہری شہریت والے بھی ناسا کا حصہ بن سکتے ہیں۔اس قانون نے سب کے خواب نہیں توڑے ۔ برطانوی خلاباز پیئرز سیلرز نے برطا...
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہینوم گبرائسس نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ سرچ انجن گوگل کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق افواہیں اور غلط معلومات روکنے پر کام کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کہی۔ اس اجلاس میں چین میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔ گبرائسس کے مطابق ٹویٹر، فیس بک، ٹین سینٹ اور ٹک ٹوک نے اس وبا کے حوالے سے غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کو محدود کرنا شروع کر دیا ہے...
امریکی فوج نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دفاتر میں استعمال ہونے والے موبائل میں مشہور ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ترجمان لیفٹننٹ کرنل روبن اوشوا نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ یہ سائبر خطرات کے پیش نظر کیا گیا ۔دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے زیر استعمال ٹک ٹاک ایپ پر اس سے قبل بھی امریکا اور دیگر ممالک میں شکوک کا اظہار کیا گیا تھا اور اس کی جانچ بھی کی گئی تھی۔ٹک ٹاک اپنے صارفین کو 15 سیکنڈز کے ویڈیو کی...
چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے کی جانب سے 2019 کی سالانہ آمدنی کے ریکارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود بھی ہواووے کمپنی کا 2019 میں سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 بلین امریکی ڈالر رہا۔امریکی ٹی وی کے مطابق کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین ایرک زو نے بتایا کہ کمپنی کی 2019 کی سالانہ آمدن 850 بلین یوان رہی جو جنوری 2019 میں کی جانے والی توقع کے مطابق کم ہے۔ایرک زو کا کہنا تھا کہ اگر کمپنی کی 2018 کی سالانہ آمدنی کا مقابلہ کیا جائے تو 2019 کی...
دبئی میں ایک ایسا زیرِ تعمیر منصوبہ بھی ہے جو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ میوزیم آف دی فیوچرکے نام سے مشہورہوچکا ہے، جو ستونوں کے اوپر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی میٹرو کے لیے بنائے گئے ٹریک پر بنایا جا رہا اور یہ شہر کے مالیاتی مرکز کے قریب ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عجائب گھر کا ڈھانچہ 2400ترچھے ایک دوسرے سے جڑے سٹیل کے ستونوں سے بنایا گیا جو نومبر2018میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ اب اس کے بیرونی حصے کے پینلز کو جوڑا جا رہا ہے۔ دبئی میں 20 اکتوبر 2020میں ورلڈ ایکسپو یا عال...
چین نے حال ہی میں وجود میں آنے والی امریکی اسپیس فورس کو خلا میں سلامتی و امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چین کو اس پیش رفت پر شدید تحفظات ہیں۔ امریکی اقدام عالمی توازن، خلا میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے ۔امریکا نے حال ہی میں خلا کے لیے ایک فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ یہ پیش رفت اس سال فروری میں سامنے آنے والی اس رپورٹ کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ چین اور روس نے ایسی ٹیک...
چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کیلیے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ ا?دم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادیئے ہیں۔جاپان میں ایک جوڑے نے دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ماں کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے والدہ کام کرنے سے عاجز تھی۔ اس کا حل نکالتے ہوئے فوکی سیٹو نامی خاتون نے ایک ذہانت بھرا تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کھنچوا کر ان کے پوسٹر چھپوائے اور انہیں اپنے اص...
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں خود کار طریقے سے چلنے والی بسوں کا کا میاب تجربہ کیا گیاہے ۔سعودی عرب میں بھی پہلی بار خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو بسوں سے لوکل موٹرز اور ایزی مائل کمپنیوں کے اشتراک سے اس جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی(کاوسٹ)کے اس اقدام سے اسمارٹ بسوں کا پروگرام نافذ ہوگیا ہے جو بہت ...
اب کوئی میسجنگ یا چیٹنگ ایپ ہو یا روزمرہ کی زندگی، آپ کو بات چیت کے دوران دوسرے کی زبان نہ بھی آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آپ کو بس گوگل کے اس بہترین فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔درحقیقت گوگل کے اس فیچر کی بدولت بیشتر افراد تو کوئی دوسری زبان سیکھنے کی زحمت ہی نہیں کریں گے کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں مدد کے لیے گوگل ہے نا۔گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں انٹرپریٹر موڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آپ کے فون میں رئیل ٹائم می...
بیجنگ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہاگیا ہے کہ چین میں شہری، چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ہیں۔سروے میں شامل تقریباً 74 فیصد افراد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی بجائے روایتی شناختی طریقوں کو استعمال کیا جانا چاہیے۔سروے میں شامل چھ ہزار سے زائد افراد کو بنیادی طور پر بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک کیے جانے یا بصورت دیگر لیک ہونے کے خدشات تھے۔ ملک بھر کے سٹیشنوں، سکولوں او...