... loading ...
برطانوی سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ الٹراوائیلٹ شعاعوں کی ایک منفرد قسم، جسے فار الٹراوائیلٹ سی کہا جاتا ہے، ہوا میں موجود جراثیم اور وائرسوں کا خاتمہ صرف چند منٹوں میں کرسکتی ہے جبکہ اس سے انسانوں کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سورج سے آنے والی شعاعوں میں دھوپ کے علاوہ الٹراوائیلٹ (بالائے بنفشی)شعاعیں بھی شامل ہوتی ہیں جنہیں ہم دیکھ نہیں سکتے۔ ان شعاعوں کی زیادہ مقدار ہمیں جلد کے سرطان(اسکن کینسر)اور اس قسم کی دوسری بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔البتہ یہی الٹراوائیلٹ شعاعیں جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتی ہیں اور انہیں مختلف چیزوں کو جراثیم اور وائرسوں سے پاک کرنے والے کئی آلات میں برسوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔الٹراوائیلٹ شعاعوں پر تحقیقات سے کچھ سال قبل یہ معلوم ہوا تھا کہ ان کی ایک قسم فار الٹراوائیلٹ سی ہوا میں موجود جراثیم اور وائرسوں کا تیز رفتار خاتمہ کرسکتی ہے جبکہ یہ انسانوں کو نقصان بھی نہیں پہنچاتی۔ محدود آزمائشوں سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی تھی۔ نئے تجربات میں ماہرین نے اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ جتنے ایک کمرے میں فار الٹراوائیلٹ سی شعاعیں استعمال کرتے ہوئے، ہوا میں موجود جراثیم اور وائرسوں کے صرف چند منٹوں میں خاتمے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔تجربات کی غرض سے 10 فٹ لمبے، 13 فٹ چوڑے اور 10 فٹ اونچے ایک کمرے میں (جسے اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کی طرز پر بنایا گیا تھا)پانچ الٹراوائیلٹ لیمپ لگائے گئے۔آپٹیکل فلٹرز کی مدد سے یقینی بنایا گیاکہ ان لیمپس سے صرف 222 نینومیٹر طول موج والی فار الٹراوائیلٹ سی شعاعیں ہی خارج ہوں،صرف چند منٹوں میں فار الٹرا وائیلٹ سی شعاعوں نے اس کمرے کی ہوا میں موجود 98.4 فیصد وائرس اور جراثیم ختم کردیے، جبکہ کچھ گھنٹوں کے بعد بھی یہ شرح 92 فیصد پر برقرار رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تجربات کے دوران فار الٹراوائیلٹ سی شعاعوں کا استعمال انسانوں کیلیے مکمل طور پر بے ضرر اور محفوظ پایا گیا ہے۔ماہرین کو امید ہے کہ ان تجربات کی کامیابی سے آنے والے وقت میں ہاسپٹل وارڈز، کمروں، اِن ڈور ریسٹورینٹس اور ہالز وغیرہ کی ہوا کو مختلف الاقسام جراثیم کے علاوہ کورونا وائرس سمیت، بیشتر اقسام کے وائرسوں سے پاک رکھا جاسکے گا۔ اس مقصد کیلیے موجودہ الٹراوائیلٹ ٹیکنالوجی میں معمولی سی ترمیم کرنا ہوگی، جس کا خرچہ بھی بہت کم ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...