... loading ...
برطانوی کمپنی اسٹفش نے سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی ایک عالمی نمائش کے موقع پر دیوقامت آئینوں سے تیار کردہ ایک بہت بڑی سرنگ پیش کی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی شیش سرنگ (کیلیڈو اسکوپ ٹنل)بھی قرار دیا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیڈو اسکوپ میں چاروں طرف آئینے ہی آئینے نصب ہوتے ہیں جن کی ترتیب کچھ ایسی ہوتی ہے کہ اگر اس کے اندر کوئی چیز رکھ دی جائے تو اس کے لاتعداد عکس بنتے ہیں اور دیکھنے والے کو یوں لگتا ہے جیسے کیلیڈو اسکوپ میں ایک جیسی ان گنت چیزیں رکھی ہوئی ہیں (حالانکہ وہ ایک ہی چیز ہوتی ہے)۔اردو میں کیلیڈو اسکوپ کا قریب ترین لفظ شیش محل ہے۔ یہ کوئی ایسی عمارت ہوتی ہے جس میں در و دیوار پر ہزاروں آئینے لگے ہوتے ہیں۔ یعنی اگر اس عمارت کے کسی کمرے میں ایک فرد موجود ہو تو یوں لگے گا جیسے وہاں لاتعداد افراد کھڑے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ون جائنٹ لیپ نامی ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش میں رکھنے کیلیے اسٹفش نے یہ سرنگ خاص طور پر تیار کی تھی جس کی لمبائی 131 فٹ اور اونچائی تقریبا 20 فٹ ہے۔سرنگ کے اندرونی حصے میں دیوار کے 12 پہلوئوں پر سیکڑوں بڑے اور مضبوط آئینے لگائے گئے ہیں جبکہ سرنگ کے دونوں سِروں پر دیوقامت ایل ای ڈی اسکرینز نصب ہیں۔آئینوں کی تنصیب اس مہارت سے کی گئی ہے کہ ان کے درمیان جوڑ ڈھونڈنا بہت مشکل ہے جبکہ پہلی نظر میں یہ سرنگ اندر سے مکمل دائرے جیسی دکھائی دیتی ہے۔جب یہ ایل ای ڈیز روشن کی جاتی ہیں تو ان پر دکھائی دینے والا منظر، سرنگ کی اندرونی دیواروں پر لاتعداد عکس بناتا ہے اور کسی طلسم جیسا منظر تخلیق کرتا ہے۔سرنگ میں داخلے اور اخراج کا راستہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس سے کیلیڈو اسکوپ ٹنل کی اندرونی دیواروں پر بننے والے عکس متاثر نہیں ہوتے۔اگرچہ اسٹفش نے اسے دنیا کی سب سے بڑی کیلیڈو اسکوپ سرنگ قرار دیا ہے لیکن 2005 میں ایک جاپانی نمائش کے موقع پر 154 فٹ لمبی کیلیڈو اسکوپک سرنگ پہلے ہی نمائش میں رکھی جاچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...