... loading ...
سائنس دانوں نے ایک رکازی (فاسل) دانت کی مدد سے کروڑوں سال قبل معدوم ہوجانے والے ایک ممالیے کی شناخت کرلی ہے۔ میڈیارپورٹس کے برازیلوڈون کواڈراینگلرِس ایک چوہے جیسا جانور تھا جس کی لمبائی 20 سینٹی میٹر تک ہوتی تھی اور اس کے دانتوں کے دو سیٹ تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ چھوٹا ممالیہ اسی دور میں موجود تھا جب سب سے قدیم ڈائنو سار زندہ تھے اور یہ دریافت موجودہ دور کے ممالیوں کے ارتقائی عمل پر روشنی ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق اس جانور کی باقیات 22 کروڑ 50 لاکھ سال پرانی ہیں۔ البتہ آج تک کسی بھی باقیات میں مملیائی غدود باقی نہیں رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اس تحقیق میں سائنس دانوں کو دانتوں اور ہڈیوں جیسے سخت ٹشوں پر انحصار کرنا پڑا۔ تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر مارتھا رِکٹر کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار سال پرانی یہ باقیات، ریکارڈ میں مملیوں کی سب سے قدیم باقیات ہیں جو اس دور کی ماحولیات کے اور مملیوں کے ارتقا کے حوالے سے معلومات فراہم کر رہی ہیں۔ محققین کے مطابق برازیلوڈون سب سے قدیم ریڑھ کی ہڈی والا جانور ہے جو معدوم ہوچکا ہے۔ یہ تحقیق برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں قائم فیڈرل یونیورسٹی آف ریو گرینڈے ڈو سل کی رہنمائی میں کی گئی جس میں نیچرل ہسٹری میوزیم اور کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے شرکت کی۔
پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران پنجاب حکومت نے حلف ...
برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کو گولہ بارود دینے کے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنے گا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہ...
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ بھارتی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرنا پڑ گئی۔ مظاہرے ...
بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔ سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سن...
یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے، قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی، مضبوط تر دفاع کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی ق...
خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ...
یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور 23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوا...
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی...
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ ترجمان وزارت تو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے قرار...
ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش پہاڑی س...