... loading ...
جلدی ہی برقی گاڑیوں کے لیے ایسی بیٹریاں متعارف کرائی جانے والی ہیں جن کو تین منٹ کے اندر چارج کیا جاسکے گا اور یہ 20 سال تک خراب نہیں ہوں گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر والٹہم کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ایڈن انرجی کو برقی گاڑیوں میں تنصیب کیلئے بڑے پیمانے پر بیٹریاں بنانے کے لیے لائسنس اور 51 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم فراہم کردی گئی ہے۔ بیٹری کا پیچیدہ ڈیزائن ایک سینڈوچ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو بیٹری کی منفی الیکٹروڈکو اس پر بننے والے مائیکرواسٹرکچر سے بچاتا ہے۔ یہ اسٹرکچر لیتھیئم میٹل بیٹریوں میں ہوتا ہے اور ان کو جلد ناکارہ کرتا ہے۔ فی الوقت برقی گاڑیوں میں لیتھیئم آئن بیٹریاں نصب ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ خراب ہو جاتی ہیں اور ان کی زندگی سات سے آٹھ سال ہوتی ہے۔ ان کی زندگی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ان کو کس طرح استعمال کیا گیا ہے، یہ بالکل اسی طرح سے ہے جیسے اسمارٹ فون کی بیٹری ہوتی ہے۔ لیتھیئم آئن بیٹریوں کو تبدیلی ممکن ہے لیکن یہ کافی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے یعنی اس سے بہتر ہے ڈرائیور نئی برقی گاڑی ہی خرید لیں۔ لیکن یہ نئی ٹھوس لیتھیئم میٹل بیٹری برقی گاڑیوں کی زندگی پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی زندگی جتنی یعنی تقریبا 20 سال تک بڑھا دے گی اور اس دوران اس کو بدلنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی گی۔ تجربہ گاہ میں اس بیٹری کے نمونے کو تین منٹ میں مکمل چارج کر لیا گیا جبکہ اس کی زندگی میں اس کو 10 ہزارسے زائد بار چارج کیا جاسکتا ہے۔ بیٹری کی یہ نئی ٹیکنالوجی ہارورڈ جان اے پالسن اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس سے تعلق رکھنے والے شِن لی اور ان کے ساتھیوں نے بنائی ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران پنجاب حکومت نے حلف ...
برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کو گولہ بارود دینے کے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنے گا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہ...
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ بھارتی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرنا پڑ گئی۔ مظاہرے ...
بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔ سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سن...
یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے، قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی، مضبوط تر دفاع کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی ق...
خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ...
یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال...
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور 23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوا...
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی...
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ ترجمان وزارت تو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے قرار...
ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش پہاڑی س...