... loading ...
ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے )کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد نیدرلینڈز نے بھی برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ صحت نیدرلینڈز کے مطابق ڈنمارک اور ناروے میں ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات کے پیش نظر ایسٹرازینیکا کے استعمال پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی، ویکسین کے بارے میں ایک نئی معلومات پر محکمہ صحت کے مشورے پر ویکسین کا مزید استعمال روکا۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اصل سوال یہ ...
تحقیق کے دوران ایک بات سامنے آ ئی ہے کہ مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی مرد و خواتین کی ذہنی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔طبی و غذائی ماہرین کے مطابق غذا کا براہ راست تعلق انسانی ذہن سے ہے، کیا کھایا پیا جا رہا ہے اور کس قسم کی زندگی، متحرک یا غیر متحرک گزار رہے ہیں اس کا ذہنی صحت پر بہت اثر پڑتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے انسانی جسمانی صحت برقرار اور اعضا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مثبت غذا اور متحرک طرز زندگی تجویز کیا جاتا ہے جس کے سبب ذہنی صحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ...
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کی جائے گی اور یہ ویکسینینش عمر کو دیکھتے ہوئے کی جائے گی۔انہوں نے عمر کے لحاظ سے ویکسینینش کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ رجسٹر ہونے والے معمر ترین شخص کو ...
ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنائے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جب سانس لے گا تو اس کے ماسک پر لگی سنسر چپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گی۔ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کرتا ہے ۔پی سی بی نے اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے یہ فیصلہ لیگ کے تمام شرکاکی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے ۔ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ...
جب کوئی مریض کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں پہنچتا ہے تو ڈاکٹروں کے پاس یہ پیشگوئی کرنے کے ذرائع بہت کم ہوتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں اس کی حالت کیا ہوسکتی ہے تاہم خون کے ٹیسٹوں کے ذریعے اس بارے میں جاننا ممکن ہوسکتا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔یالے یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ خون کے ٹیسٹوں سے ایسے بائیومیکرز کی شناخت کی جاسکتی ہے جو خون کے خلیات کے متحرک ہونے اور موٹاپے سے منسلک ہوتے ہیں، جن سے کووڈ 1...
فروری 2021 میں جاری ہونے والے ڈیٹا میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نہ صرف زیادہ متعدی ہے بلکہ یہ پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے ۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نئی قسم سے متاثر ہونے والے مریضوں کی اکثریت کا ہسپتال پہنچنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعوی ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔سیرم انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا کی اس نئی اور زیادہ متعدی قسم سے بیمار ہونے والے اف...
وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے اسلام آباد میں پولی تھین بیگزپردوبارہ پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پولی تھین بیگز سے متعلق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے اور اس کے اسباب پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے صاف سرسبز پاکستان وژن کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مختلف منصوبے شروع کررکھے ہیں تاہم ان منصوبوں کی کامیابی کا دارومدارلوگوں کو ماحول دوست طریقہ زندگی اپنانے ، قدرتی ...
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے تاہم نظرثانی کرینگے ۔ بورس جانسن نے مغربی لندن کے اسکول کے دورے پر گفتگو کے دوران کہا کہ کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو نظرثانی کے معاملے کی سربراہی کرینگے ۔ پب یا تھیٹر جانے کیلئے ویکسین پاسپورٹ دکھانا نیا پن ہوگا۔انھوں نے کہا کہ 21 جون سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے سے متعلق انتہائی پر امید ہوں تاہم انھوں نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنیکی گارنٹی دینا ممکن نہیں، عوام کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا۔
حال ہی میں دریافت کیا گیا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کورونا وائرس کی جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم کے خلاف بہت کم مثر ہے ۔اب انکشاف ہوا ہے کہ فائزر/بائیو این ٹیک کی کووڈ ویکسین کے خلاف بھی یہ نئی قسم حفاظتی اینٹی باڈیز کا اثر نمایاں حد تک کم کردیتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک لیبارٹری تحقیق میں یہ عندیہ ملا کہ جنوبی افریقی قسم کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں دوتہائی حد تک کم کرسکتی ہے اور یہ واضح نہی...
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کو دریافت کیا گیا ہے جس میں ہونے والی میوٹیشنز پریشان کن ثابت ہوسکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈنبرگ یونیورسٹی کے محققین نے اس نئی قسم کو دریافت کیا جس کو بی 1525 کا نام دیا گیا ہے اور اسے جینوم سیکونسنگ کی مدد سے برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور ڈنمارک سمیت 10 ممالک میں دریافت کیا گیا۔اس نئی قسم کے 32 کیسز اب تک برطانیہ میں دریافت ہوچکے ہیں۔تحقیق ٹیم نے بتایا کہ اس نئی قسم کا جینوم گشتہ سال ستمبرمیں برطانیہ کے علاقے کینٹ می...
فیس ماسک پہننے سے لوگوں کو نئے کورونا وائرس سے تحفظ ملتا ہے مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے ۔فیس ماسک پہننے سے جو نمی پیدا ہوتی ہے وہ نظام تنفس کے امراض جیسے کووڈ 19 سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ڈائیبیٹس اینڈ ڈائجسٹو اینڈ کڈنی ڈیزیز کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک پہننے کے بعد جب سانس خارج کی جاتی ہے تو ہوا میں نمی ب...
بحرین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث(آج) جمعرات سے مساجد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور نے مساجد بند کرنے کے ساتھ مذہبی پروگرام بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور کے مطابق مساجد بند کرنے اور مذہبی پروگرام پر پابندی کا یہ فیصلہ نمازیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بحرین میں کورونا وائرس سے اموات 387 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 8 ہزار 807 ہو چک...
امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت واقع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ریپبلکن رکن رون رائٹ نے 21 جنوری کو کورونا سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کے نتیجے میں وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ شروع ہی سے ان میں کورونا وائرس کی بڑی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں رون رائٹ اور ان کی اہلیہ کا علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جان بر نہ ہوسکے اور 67 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل رو ...
حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی کئی نئی اقسام برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہوئی ہیں۔اب پہلی بار ایک تحقیق میں برطانیہ میں نئی وائرس کے شکار ہونے والے افراد میں نمودار ہونے والی عام علامات کی شناخت کی گئی ہے ۔برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس (او این ایس) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم سے متاثر افراد میں کھانسی، تھکاوٹ، گلے میں سوجن اور مسلز کی تکلیف زیادہ عام علامات ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں یہ نتیجہ برطانیہ میں کووڈ 19 کی نئی اور پرا...
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے ۔بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے ۔ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے ، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ وبائوں می...
امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان وائٹ ہائوس Psaki Jen نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہم اس بات کی تہہ تک پہنچیں کہ کورونا وائرس کس طرح ظاہر ہوا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے ۔ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلائو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔
جسم کو اینٹی باڈیز فراہم کرنے والی ادویات نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد کے لیے مؤثر ہیں بلکہ یہ اس سے محفوظ لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہیں۔یہ عندیہ نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آیا ہے ۔ایلی للی نے بتایا کہ اس کی 2 اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی دوا سے کووڈ 19 سے متاثر افراد کے ہسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ 70 فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔اس تحقیق میں شامل 10 رضاکار کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ، مگر ان کو اینٹی باڈیز کی جگہ پلیسبو کو استعمال کرایا ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر یہ درمیانی عمر کے لوگوں کے لیے بھی اتنی ہی جان لیوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ڈارٹ ماتھ کالج کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد کے لیے کووڈ 19 سے موت کا خطرہ کسی گاڑی کے حادثے کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہوتا ہے ۔تحقیق کے مطابق اس بیماری سے بچوں اور نوجوانوں کی اموات بہت کم ہیں، تاہم درمیانی...
ماضی میں کسی بھی قسم کے کورونا وائرس کا سامنا مدافعتی نظام کو نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے لڑنے کے لیے تیار کرتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر متعدد اقسام کے کورونا وائرسز دنیا میں گردش کررہے ہیں، جن میں سے بیشتر عام نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔تاہم 2012 میں مرس اور 2003 میں سارس کوو 1 میں جان لیوا کورونا وائرسز سامنے آئے تھے ۔اس نئی تحقیق میں جانچ پڑتال کی گئی کہ کورو...
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے ، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جن میں اب ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 تا 8 نومبر 2020ء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 9 کے قریب تھی اب پاکستان کورونا وائرس ...
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار ایک تہائی افراد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،، مگر اس دوران وہ اسے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسکریپپس ریسرچ کی اس تحقیق میں میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد ہونے والی 61 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر کم از کم ہر 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین م...
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سموسے ، پکوڑے اور فرنچ فرائز سمیت دیگر تلی ہوئی غذائیں کھانے سے امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔جرنل ہارٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تلی اشیا دل کی شریانوں سے متعلق بیمایوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، ان امراض میں ہارٹ اٹیک اور فالج نمایاں ہیں۔تحقیق کے مطابق تلی ہوئی غذاوں سے فالج کا خطرہ 28 فیصد، امراض قلب کا 22 فیصد جبکہ ہارٹ فیلیئر کا 37 فیصد بڑھ جاتا ہے اور اگر کوئی شخص اوسطا ہر ہفتے 114 گرام مذکورہ غذاوں کا است...
نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ نتھنوں سے جسم میں داخل ہونے پر پھیپھڑوں کی بجائے براہ راست دماغ پر برق رفتار حملہ کرتی ہے ، جس کے نتیجے میں شدت سنگین ہوتی ہے ، چاہے پھیپھڑوں سے وائرس کلیئر ہی کیوں نہ ہوجائے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں چوہوں پر ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کا اطلاق انسانوں میں سامنے آنے والی علامات اور بیماری کی شدت کو سمجھنے کے لیے بھی ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ...