... loading ...
٭الائچی دمے اور ہڈیوں کی بیماروں کے اثرات کو کم کرتی ہے،الائچی قدرتی طور پر خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
٭ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کے ساتھ مزید بیماریوں سے بھی بچاتی ہے،الائچی گُردوں کے لیے بھی مفید ہے
٭الائچی کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر قابو میں رکھتا ہے، کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، یادداشت کے لیے بھی بہترین
الائچی ایک ایسی چیز ہے جس کا استعمال ہر قسم کے کھانوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی خوشبو ہی ایسی ہوتی ہے جو میٹھے اور تیکھے دونوں قسم کے کھانوں میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق الائچی صرف کھانوں میں خوشبو شامل کرنے کے ہی کام نہیں آتی بلکہ اس کے استعمال سے آپ کی ذہنی اور جسمانی کیفیت پر بھی خوشگوار اثر پڑتا ہے۔الائچی میں ایسے قدرتی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم میں ہاضمے کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیتے ہیں جیسا کہ پیٹ میں مروڑ، گیس یا معدے میں درد۔الائچی میں موجود بیج چبانے سے آپ کی سانس میں تازگی آتی ہے، منہ سے آنے والی بُو میں کمی ہوتی ہے اور اس سے منہ کا ذائقہ بھی اچھا رہتا ہے۔الائچی کے استعمال کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ دمے اور ہڈیوں کی بیماروں کے اثرات کو کم کرتی ہے۔الائچی قدرتی طور پر خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی میں بہتری آتی ہے۔الائچی کے استعمال سے جسم میں خون نہیں جمتا، یہ دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی مزید بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔الائچی کا استعمال گُردوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اس کے اثرات سے نہ صرف جسم میں موجودہ کیمیکلز کنٹرول میں رہتے ہیں بلکہ یہ جسم کو توانائی بھی بخشتی ہے۔الائچی کے روزانہ استعمال سے بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے جس سے دل کے امراض کے خطرات بھی ٹل جاتے ہیں۔الائچی کے اجزا آپ کے جسم میں موجود خلیوں کو توانائی بخشتے ہیں اور انہیں تباہ ہونے سے بچاتے ہیں اس سے کینسر جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور ان بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہوسکتی ہیں۔الائچی کا استعمال برسوں سے ایک ایسی دوا کی صورت میں بھی کیا جاتا رہا ہے جو نہ صرف آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ ذہنی تھکاوٹ سے بھی بچاتی ہے۔الائچی کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ آپ کو خطرناک جراثیم اور وائرس سے لڑنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔
٭٭٭
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ک...
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ آپ جائیں اور متحدہ قومی موومنٹ سنبھالیں۔کراچی میں غیر سرکاری ادارے کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ قومیت کی شناخت ہر ایک کو ہضم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے مہاجر نظریے سے دستبردار کر...
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیرقانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے سات...
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا ء کو چنا، مدارس میں علو...
آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانیکی اتوار کو آخری تاریخ گزر گئی تاہم پاکستان اپنے ابتدائی سکواڈ کا اعلان نہیں کر سکا جس کی کئی وجوہات سامنے آرہی ہیں۔ ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی...
اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کرد...
جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے،وہ جائز ہو، ناجائز ہو، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے سات...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مسائل کا حل نکالیں گے، صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتا آیا ہے۔کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے...
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پاڑا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہن...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے ...
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم...