... loading ...
ماہرین صحت نے حکومت پاکستان سے تمباکو کی مصنوعات پر گرافک ہیلتھ وارننگ کے سائز کو کم از کم 85 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ وارننگ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت سے متعلقہ خطرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہیلتھ وارننگ کے سائز کو بڑھا کر نوجوانوں کو تمباکو سے متعلق بیماریوں کے تباہ کن نتائج سے بچایا جا سکتا ہے، جس میں پھیپھڑوں کا کینسر، دل کی بیماری اور سانس کے امراض شامل ہیں۔منگل کو سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک)کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں سماجی کارکنان نے صحت عامہ اورخاص طور پر بچوں میں تمباکو کے استعمال کے تباہ کن اثرات کے بارے میں گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ وارننگ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت سے متعلقہ خطرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،کمپین فارٹوبیکوفری کڈز(سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے حکومت پاکستان سے فوری طور پر تمباکو کی مصنوعات پر ہیلتھ وارننگ کے سائز کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ صحت سے متعلق ہیلتھ وارننگ جو کہ اس وقت 60 فیصد ہے اور کم سائز کی وجہ سے اکثر صارفین پر اس کااثر نہیں پڑتا جبکہ بھارت، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور میانمار جیسے پڑوسی ممالک میں ہیلتھ وارننگ کے سائز پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں،انہوں نے سگریٹ کے پیک اور تمباکو کی دیگر مصنوعات پر ہیلتھ وارننگ کے سائز کو کم از کم 85 فیصد تک بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے خاص طور پر بچوں کیلئے تمباکو کے استعمال سے وابستہ خطرات کی مسلسل یاد دہانی ہوتی رہے گی اور انہیں اس لعنت سے بچانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو سکے گی، سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کا استعمال پاکستانی بچوں کی صحت اور تندرستی کے لیے شدید خطرہ ہے، حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ گرافک ہیلتھ وارننگز جب نمایاں طور پر دکھائی جاتی ہیں تو بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو نوشی شروع کرنے یا تمباکو کی دوسری مصنوعات کا سہارا لینے کی حوصلہ شکنی کرنے میں کافی مددگارثابت ہوتی ہیں تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ تمباکو کی صنعت نے سابقہ پاکستانی حکومتوں پر اثر و رسوخ ڈال کر سگریٹ پر ہیلتھ وارننگ کے سائز کو بڑھانے سے روک رکھا ہے،سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ ہیلتھ وارننگ کے سائز کو بڑھا کر پاکستانی نوجوانوں کو تمباکو سے متعلق ان تمام بیماریوں کے تباہ کن نتائج سے بچایا جا سکتا ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر، دل کی بیماری اور سانس کے امراض شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمباکو کے کنٹرول میں اہم قدم اٹھا کر بچوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دے۔
کراچی میں سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بیک وقت احتجاج کی کال کے باعث ریڈ زون میدان جنگ بن گیا۔میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، مشتعل افراد نے پولیس م...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14اکتوبر تک عمران خان سے م...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) افسران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مل گئے ۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنے کے لیے تعینات کیے گئے ایف آئی اے افسران ڈسکوز سے مل گئے اور کرپشن نہ رک سکی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن ایف آئی اے افسروں کی ملی بھگت سے ہونے لگی ہے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو اورنوازشریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرگفتگو ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔ٹیلیفونک ...
15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے معاملے پر پولیس کی جانب سے ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور را...
ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست نے پاکستان ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں مزید تنزلی ہوگئی۔شان مسعود کی کپتانی میں مسلسل چھ شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں آخری نمبر پر پہنچ گئی۔۔ ملتان ٹیسٹ کے ا...
ملتانٹیسٹ کا نتیجہ ٓگیا، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا۔آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان ا?غ...
آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں حکومت اور جے یو آئی نے اپنا اپنا مسودہ پیش کردیا، جے یو آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کردی اور کہا کہ صرف آئینی بینچ بنادیا جائے، پی ٹی آئی حکومتی مسودے پر عمران خان سے مشاورت کریگی۔تفصیلات کے مطابق آئینی ...
عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا،نیب کو ختم کرنے کے بجائے مزید خود مختار بنانے کی تجویز ،آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی کو ختم کیا ...
غزہ میں شہری دفاع کے ادارے نے ایک اعلان میں بتایاہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیا شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد جانوں سے گئے جن...
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ جعل سازی کی لپیٹ میں آگیا چیرمین اینٹی کرپشن کا نام لیکر سرکاری افسران سے دھوکہ اور پیسے بٹورے جانے کا انکشاف ہوا ہے ادارہ برائے تحقیقات و انسداد بدعنوانی نے پبلک نوٹس جاری کردیا اس قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیئے سرکاری افسران اور اہلکار کو رپورٹ کریں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ن لیگ کی کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اصرار پر ن لیگ کی کمیٹی سے رابطہ کیا.پنجاب میں پاور شیئر...