... loading ...
رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں سرکاری کمپنیوں (پی ایس ایز) کا قرضہ بڑھ کر 2 کھرب 82 ارب روپے ہوگیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں صرف 14 ارب روپے تھا جو سرکاری اداروں کی انتہائی خراب مالی صحت کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ پی ایس ایز ...
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں شدید غذائی قلت کے باوجود ہر سال 4 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں خوراک کی سالانہ ملکی پیداوار کا تقریباً 26 فیصد ضائع ہوتا ہے جس کا تخمینہ تقریباً 4 ارب ڈالرز کے...
چین نے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کیلئے گلگت بلتستان میں موجود باغات کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز، ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان میں موجود باغات اور کولڈ اسٹوریج کا معائنہ کرے گی۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اس پیش رفت سے حال ہی میں وزارت نیشنل ...
حکومت کے گندم کی ریکارڈ پیداوار کے دعوے حقائق کے منافی نکلے، مقررہ ہدف سے لاکھوں ٹن کم پیداوار ہونے کا انکشاف۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سال گندم کی پیداوار میں 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ جانے کا دعوٰی حقائق کے منافی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوٰی ...
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان، ماہ اپریل میں مہنگائی کی سالانہ شرح ہوشربا 38 فیصد ہو جانے کا امکان، ادارہ شماریات کے وجود کے بعد 1973 میں مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے زائد تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہفتے کے روز کہا ہے آنے والے دنوں میں مہنگائی...
ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری پاکستان کے 2047 تک ایک اعلیٰ متوسط آمدنی والا ملک بننے کے ہدف کے حصول کو محدود کر دیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 ہے جوکہ ہر لحاظ سے کم ہے، جنوبی ایشیا کے ہیومن کیپیٹل ...
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی ۔ نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ...
دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کا خالص منافع 46.46 فیصد اضافے کے ساتھ 604.01 ارب سعودی ریال (161 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے سعودی اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے، زیادہ تعداد میں فروخت اور زیادہ منافع کی وجہ سے س...
اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگے خام مال کی وجہ سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جب بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوتی ہے اسمبلرز فوری طور پر قیمتیں بڑھا دیتے ہیں، تاہ...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض کو رول اوور کر دیا ہے جس کی پاکستان نے حالیہ مہینوں میں آئی سی بی سی کو ادائیگی کی تھی۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سہولت کے تحت پاکستان کو تین اق...
گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج کچھ پسپائی دکھائی ہے۔ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث گزشتہ روز کرنسی م...
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا جس سے روپیہ مکمل زمین بوس ہو گیا ہے۔ بے لگام ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بلند پرواز کرتے ہوئے ڈالر کی قدر میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 ...
کراچی کے شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔ تفصیلات کراچی والوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول پرائس کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 69 پیسے فی یو...
سعودی عرب میں کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی مرکز برائے کھجور کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ایک بلین 280 ملین ریال مالیت کی کھجوریں بیرون ملک روانہ کی گئی ہیں۔ قومی مرکز برائے کھجو...
حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد کر دی ہے۔ پاکستان سے مختلف ممالک کیلئے پروازوں کی فرسٹ اور بزنس کلاس پر فکس ایف ای ڈی وصول کیا جائے گا۔ کینیڈا اور امریکا کیلئے ایف ای ڈی 2 لا...
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداواری رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صنعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیاد پر...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختلف انڈسٹریز کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ عد...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ اسمارٹ موبائل فونز، آئ...
وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سے کم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہ...
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر267 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بدھ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے سستا ہو کر 265 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایما ایف) کی جانب سے ٹیکس اقدامات میں غیر متوقع ریلیف کی روشنی میں حکومت کی جانب سے ایک فعال نقطہ نظر اپنانے اور ٹیکس اور نان ٹیکس اقدامات کو یکم مارچ کی بجائے 15 فروری سے نافذ کئے جانے کا امکان ہے، یکم مارچ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے درکا...
دسمبر 2022 کے آخر سے جنوری کے اوائل تک پہنچنے والے 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسنے کی وجہ سے رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گزشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 16 سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 جنوری کے بعد بینکوں نے مالیاتی ا...
لمبی اڑان کے بعد امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہواجبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 488 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 192 پر آ گیا۔ جمعرات کی صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 83 پیسے...
عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجودگیس مافیا نے ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے 15روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر ...