... loading ...
ورلڈ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ کاری پاکستان کے 2047 تک ایک اعلیٰ متوسط آمدنی والا ملک بننے کے ہدف کے حصول کو محدود کر دیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 ہے جوکہ ہر لحاظ سے کم ہے، جنوبی ایشیا کے ہیومن کیپیٹل انڈیکس کی اوسط 0.48 ہے، بنگلہ دیش کی 0.46 اور نیپال 0.49 پر ہے۔ پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو کے مطابق ‘اگر پاکستان انسانی سرمائے کی ترقی میں موجودہ رفتار کے ساتھ گامزن رہتا ہے تو 2047 تک اس کی فی کس جی ڈی پی مجموعی طور پر محض 18 فیصد بڑھے گی۔ انسانی وسائل پاکستان کی دولت کا 61 فیصد بنتا ہے، پھر بھی اس کے انسانی وسائل کی سطح دنیا میں سب سے کم ہے، کورونا وبا اور 2022 کے سیلاب سے قبل ایک اندازے کے مطابق 75 فیصد پاکستانی بچے پڑھنے لکھنے سے قاصر تھے۔ رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ اگر پاکستان انسانی وسائل کی سرمایہ کاری اور اس کی ہیومن کیپٹل انڈیکس کو دیگر ممالک کی سطح تک بڑھانے کی کوشش کرے تو یہ فی کس 32 فیصد تک بڑھ سکتا ہے لیکن اگر پاکستان اپنے انسانی وسائل اور اس کے استعمال دونوں کو بہتر بنالیتا ہے تو فی کس جی ڈی پی 144 فیصد بڑھ سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے عوام اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرکے بڑی اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے انسانی وسائل کم ہیں اور گزشتہ تین دہائیوں میں اس میں معمولی بہتری آئی ہے۔ انسانی وسائل میں عدم مساوات امیر اور غریب، مرد اور خواتین اور دیہی اور شہری علاقوں اور صوبوں کے درمیان وقت کے ساتھ ساتھ برقرار ہے یا وسیع ہوتی گئی۔ پاکستان میں بچوں کی نشوونما درمیانی آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، صوبے کے لحاظ سے صرف 40ـ59 فیصد چھوٹے بچے بہتر نشوونما کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ اس کے ہم عصر ممالک میں یہ اوسط 75 فیصد ہے۔ 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد بچے سٹنٹ گروتھ کا شکار ہوتے ہیں، 5 سال سے کم عمر کے 18 فیصد بچے ضائع ہو جاتے ہیں اور5 میں سے ایک سے بھی کم بچے ابتدائی تعلیم کے لیے داخلہ لیتے ہیں۔مناسب غذائیت کی جانچ کے بنیادی عوامل خوراک کی مقدار، ماحولیاتی صحت اور بچوں اور خواتین کی دیکھ بھال ہیں، پاکستان میں 2 سال سے کم عمر کے بہت کم بچوں کو یہ تینوں مناسب مقدار میں دستیاب ہیں۔ کورونا وبا نے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے انسانی وسائل پر تقریباً ایک دہائی کی پیش رفت کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈیکس 0.41 سے کم ہو کر 0.37 ہو جائے گا جو اس کی 2012 کی شرح سے بھی کم ہے۔تجرباتی مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ بچوں کے اسکول چھوڑنے کے سبب تعلیم کی شرح اور معیار تعلیم میں کمی ہے۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...