... loading ...
پیٹرولیم ڈویژن نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پلان آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا پلان منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی کابینہ پیٹرولیم ڈویژن سے بریفنگ لینے کے ب...
تعمیراتی صنعت کے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جے ایس ریسرچ کے مطابق 8000 روپے اضافے کے بعد اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پاکستان میں تعمیراتی منصوبوں اور بنیادی ڈھ...
مالی سال 23-2022 کے دوران بھارت کا پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ (جی ڈی پی) 50.40 فیصد جبکہ پاکستان کا 14.80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کی بینکنگ انڈسٹری کے درمیان مالی سال23-2022 کا موازنہ ایک رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں بینکوں سے 7.6 بلین ڈالر کے حکومتی ...
ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نائیجیریا اور لاوس کو پیچھے چھوڑ کر مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان ایشیا میں چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جہاں مہنگائی باقی تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران، شام اور لب...
٭شہری راشن ڈلوانے سے پہلے بجلی کے بل بھرنے کیلئے تگ و دو میں، دو سو یونٹس سے بھی کم بجلی استعمال کرنے والے شہری انتہا ئی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے شکار ہو رہے ہیں٭اورنگی، کورنگی، لیاقت آباد، نیوکراچی، بلدیہ سمیت بیشتر متوسط و غریب آبادیوں کے مکین بجلی کا استعمال انتہائی کم کرچکے ...
اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکلنے کی وجوہات سامنے آگئیں، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی 50 روپے تک پڑنے لگی۔ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15 روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ یکم جولائی کو بجلی کی قیمت فی...
ڈالر کی روپے کے مقابلے میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 299 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں کمی بیشی کا رجح...
غریبوں کیلئے سائیکل خریدنا بھی خواب بن گیا، گزشتہ 15 ماہ کے دوران سائیکلوں کے نرخوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سائیکلوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک...
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگیا۔ ایسوسی...
رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو کل دو ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا، اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی 2023 سے کل 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا جس میں سے 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی قرض ح...
گزشتہ مالی سال 23ـ2022 میں سگریٹ سے حاصل ہونے والے متوقع 240 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو ہدف کے مقابلے ٹیکس ریونیو میں 65 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا اور 175 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریونیو میں کمی کی بڑی وجہ ٹیکسوں میں اضافہ ہے، آئندہ مالی سال اسم...
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس)نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 1311.659 ملین ڈالررہیں جو گزشتہ سال 2022-23کے اسی مہینے جولائی کے دو...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کیلیے ٹرین کا سفر بھی مزید مہنگا ہوگیا۔ پاکستان ریلوے نے بھی ملک بھر میں ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 اگست سے ہوگا۔ مسافر ٹرینوں کے علاوہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2023 تک قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ ہوگیا جبکہ اندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 میں حکومت کے ذم...
بڑی صنعتوں کی پیداوار کے سلسلے میں ادارہ شماریات نے مالی سال 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جون کی نسبت رواں برس صنعتی پیداوار میں 14.96 فی صد کی ک...
اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں اونچی چھلانگ لگائی، جس سےڈالر کی قیمت 300 روپے ہو گئی۔ ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں اتار چ...
آئی ایم ایف کی سخت شرائط، رواں مالی سال بجلی صارفین کیلئے بھاری ثابت ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، دسمبر تک بجلی مرحلہ وار مہنگی ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک ...
اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے اور مہنگائی میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کے مرکزی بینک کو مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ساتھ ہی عالمی ادارے نے اف...
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچ کا دورہ کیا، چند روز پیشتر بھی اُن کے قدم مبارک نے کراچی کی سرزمین کو چھوا تھا۔تب کراچی میں صنعت کاروں سے خطاب کے دوران یہ تسلیم کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا لیکن انھوں نے یہ تسلیم کرنے کے باوجود صن...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے افسر ہیں اور نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق امج...
بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی کاروباری طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، شہر کی مارکیٹوں اور بازا...
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ...
وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد پاکستان پوسٹ نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے تمام اقسام کی اندرون ملک ڈاک نرخوں میں50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔ بغیر رجسٹری عام ڈاک20 گرام تک 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام تک 38 روپے سے 60، 100 گرا...
حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق نان ایکٹیو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے پر303 روپے ٹیکس لگے گا ، اس سے زائداور 55 ہزار سے کم رقم نکلوانے والے نان ایکٹیو ٹیکس فائلرپر330روپیٹ یکس لگے گا۔...