... loading ...
ایران اورامریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد سے امریکا اور اس کے پرانے اور بااعتماد اتحادی ملک سعودی عرب کے درمیان عدم اعتماد کا جو ماحول بنا تھا اس کا دائرہ اب بڑھتا جارہاہے اور اگرچہ امریکا اور سعودی عرب اب بھی شام اور یمن کے معاملے میں ایک دوسرے کے اتحادی ہیں لیکن ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک اجنبیت کا ماحول قائم ہ...
خان صاحب نے کافی حجت کے بعدبن اور جوس کے ساتھ انصاف کرنا شروع کیا،ہم نے لیٹ کر آنکھیں بند کی ہی تھیں کہ خان صاحب زور زور سے بولنے لگے ،مڑا یہ تو ہم ناشتے میںبھی نہیں کھاتا تم نے یہ کیا کھانے کو دیدیا،ہم نے کہا خان صاحب ابھی تو جو ملا ہم لے آئے یہاں کوئی ہوٹل ریسٹورنٹ تو ہے نہیں ،...
سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظور ی دے دی ہے ۔ ڈیم کے لیے فنڈز پی ایس ڈی پی سے فراہم کیے جائیں گے ۔ جبکہ واپڈا خود بھی پاور جنریشن کمپنیوں کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرے گا ۔ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے ...
جنادریہ میں شب و روز اکتا دینے والی یکسانیت کے ساتھ گزر رہے تھے۔ ہم تقریبا روز ہی اپنے مصری منیجر کے پاس جا کر اسے اپنی تنہائی اور بے چارگی کی کہانی سناتے تھے، ہم کہتے تھے جناب کسی پاکستانی کے بغیر ہم کیمپ میں نہیں رہ سکتے خدا کے لیے ہمارے کسی ہم وطن کو یہاں بلوائیے۔ ایک دن مصری ...
کے ایس وینکٹ اچالم ایک ایسے وقت جب بھارت اور پاکستان دونوںہی جنگی جنون میںمبتلا ہیں اور دونوں ملکوں کی سرحدوںپر کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان محدود پیمانے پر جنگ کے خدشات کو تقویت مل رہی ہے،عوام کی بہبود سے متعلق معاملات جن پر فوری اور بھرپ...
میاں نواز شریف کی شخصیت کا جائزہ لیں توان کی ذات میں لوئر مڈل کلاس کی وہ تمام محرومیاں یک جا نظر آئیں گی جو گھر میں موجود ایک ’’زبردست‘‘ ابا جی کی بدولت بچے کی شخصیت کو یا تو دبا دیتی ہیں یا پوری عمر کے لیے اس میں احساسِ کمتری سمو دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موصوف نے اپنے دوسرے دورِ...
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیرنیشنل کانفرنس کے سربراہ نے 5دسمبر 2016کو اپنے والد اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبد اللہ کے یوم پیدائش کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ آگ تب تک بجھ نہیں سکتی ،جب تک ہندوستان اور پاکستان ہم سے انصاف ن...
امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے واپسی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آتے ہی ایک پریس کانفرنس داغ دی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہشتگردی کا شوشہ چھوڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی کا بیان ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے۔ہارٹ ا...
پنجاب کی ترقی کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے والے سندھ کی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ اس صوبے میں ایسی ترقی کیوں نہیں ہوسکی۔ اس سوال کا جواب آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دے دیا ہے۔ 2015-16 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے اثاثوں میں 35 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ تنخواہوں‘ پنشن‘ قرض...
پاکستانی اپنے وطن میں ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں کرکٹ اور سیاست ہی دو ایسے کھیل ہیں جن کو عبادت سمجھ کر کھیلا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں کرکٹ گراونڈز نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہر کے باہر ویرانوں میں، خالی پارکنگ لاٹس میں یا سنسا ن سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے ہیں، بھارتی بھی اس شوق میں...
گلزار کا ایسے وقت پرملنا کسی مسیحا اورخضر سے ملنے سے زیادہ بہتر محسوس ہوا۔ ورنہ ہم تو اس خیال سے ہولے جا رہے تھے کہ جمعہ یعنی چھٹی کا دن کیسے گزرے گا۔کیمپ میں تو ایک گھنٹہ گزارنا بھی مشکل ہوتا، پھر کھانے کا مسئلہ الگ رہتا۔گلزار ہم کو لیکر اپنی دکان کی جانب چل دیاہم نے پوچھا کیا ا...
ہمیں کیمپ میں پانچواں روز تھا کہ جمعہ آگیا، یہاں جمعے کو چھٹی ہوتی ہے اس لئے صبح کالج تو نہیں جانا تھا لیکن مشکل یہ آپڑی تھی کہ کیمپ میں وقت کیسے گزرے گا، خیر ہم نے بستر پر پڑے رہنے میں عافیت جانی لیکن دس بجے کے قریب چار و ناچار اٹھنا ہی پڑا۔ ناشتے کے لئے جنادریہ بازار تک جانا ہی...
12ربیع الاول ،محمد عربی ﷺ دنیا میںتشریف لائے ،تخلیق کا ئنات کا مقصد پورا ہوا۔محبوب خدا ﷺنے حضرت آمنہؓ کے گھر میں آنکھ کیا کھو لی،پوری دنیا میںابلیسی قوتیںحیران و ششدر اور جذباتی ہیجان کا شکار ہوگئیں۔دنیا کے کنیسے اور دیگر ایسے ہی کفر و شرک کے مراکز منہدم ہوگئے۔وادی سماویٰ جو شام ...
ہم عجیب شش وپنچ میں پڑے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کااسسٹنٹ دروازے کے بیچ میں کھڑا ہمیں گھور رہا تھا۔ ہم نے کہا ہماری شرٹ ڈاکٹر کے کمرے میں ہے ہمیں وہ لینی ہے۔ اسسٹنٹ بولا واپس جاتے ہوئے آپ شرٹ پہن کر ہی جائیں گے ابھی جائیں یورین پاس کریں، ہم نے کہا بھائی تم خود ہی شرٹ لادو ہمیں ضروری کام ہ...
شاہد اے خان ہمیں انتظار تھا کہ کب میڈیکل کیلیے بلایا جاتا ہے اور کب ہم اسپرین کی گولی سے ایک ٹکڑا توڑ کر یورین ٹیسٹ کی بوتل میں ملاتے ہیں، جلال صاحب کے بتائے اس نسخے نے اگر کام کردیا تو ہماری وطن واپسی پکی تھی۔ اگلے ہی روز ہمیں ایڈمن آفس طلب کیا گیاہم سمجھ گئے میڈیکل کے لیے جان...
ان سطور کی اشاعت تک پاکستان کی نئی عسکری کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کی صورت میںنئی ذمہ داریاں باقاعدہ سنبھال چکی ہوگی ،اس کے ساتھ ہی وطن عزیز میں جاری مختلف قسم کی قیاس آرائیاں تمام ہوئیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا اس حوالے سے ماضی کا کیا ٹریک ریکارڈ ہے، اس موضوع پر تو پاکستان بھر ک...
نومبر کی حسین راتیں زمیں پر جب اُترتی ہیں میرے چھوٹے سے کمرے میں تیرے اقرار روتے ہیں اس سال کا نومبر بھی عجیب ہے ۔ سردی کی خنکی روٹھی روٹھی سی لگتی ہے ۔ شہروں پر سموگ اور دھند کا راج ہے ۔میگھا برسنے کی اُمیدیں دم توڑنے لگیں تو خلقت نمازِ استسقاء کے لیے ایستادہ ہو گئی ۔ خالقِ کا...
وقت آگیا ہے کہ ہم اردو کی اس اصطلاح میں اب کشادگی پیدا کرکے اس میں اسٹریٹ آرٹ کو بھی شامل کرلیں۔پچھلے دنوں یہاں سندھ میں پی ٹی آئی کے ایک رکن اورنگزیب نے ایک تحریک شروع کی تھی۔ایک احتجاجی تحریک۔وہ اسٹینسل پر قائم علی شاہ جو اس وقت سندھ کے وزیر اعلیٰ تھے ان کی تصویر اور اس کے ن...
8جولائی 2016کو حزب المجاہدین کے جواں سال قائد برہان مظفر وانیؒ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت سے سرفراز ہوئے۔ان کی شہادت کے فوراََ بعد پوری ریاست میں با لعموم اور وادی میں با لخصوص بھارت مخالف مظا ہرے شروع ہوئے ،جو تادم تحریر جاری ہیں۔شہید برہان کے جنازے میں ایک ملین سے زیادہ لوگوں...
جلال صاحب سے بات چیت کرکے دل کافی ہلکا ہو چکا تھا، ہم اپنے دفتر میں جا کر کام کاج میں لگ گئے، لیکن سچی بات ہے کام میں دل نہیں لگ رہا تھا۔ ہماری نیم دلی کو ہمارے دفتر کے انچارج سیمی نے بھی محسوس کر لیا۔ سیمی نے پوچھا کیا مسئلہ ہے، کیوں اداس دکھائی دے رہے ہو؟ ہم نے رونی صورت کے سات...
جلال صاحب کے سامنے آنسو ضبط کرنے کی ساری کوشش ناکام ہو گئی، جلال صاحب نے ہمیں بیٹھے کا اشارہ کیا اور خود ہمارے لیے پانی کا گلاس بھر لائے، ہم نے پانی پیا اور جلال صاحب کو اپنی تنہائی،بے سکونی،گھر کی یاد اور دل کی بے چینی کا احوال سنادیا۔ جلال صاحب نے ایک گہری سانس لی اور بولے میا...
کالج سے واپسی پر کچھ دیر اپنے کیبن میں آرام کرنے کے بعد ہم پھر گلزار کی دکان پر پہنچ گئے ،گلزار گرمجوشی سے ملا ، کھانے کی دعوت بھی دے ڈالی جو ہم نے قبول کرلی لیکن گلزار سے یہ بات منوا لی کہ وہ اور ہم کھانے کا خرچہ شیئر کریں گے، ہم نے گلزار سے کہا بھائی اب تو رات کا کھانا روز ہم ن...
دانش کی ماں کے نوحے سے ہر ذی حس کا جگر پھٹ سکتا ہے ۔روتے روتے تھکی تسلیمہ اپنے پندرہ سالہ بیٹے کا نام لیکر نوحہ کرتی ہے ’’دانش ‘‘میرے دولہے ،اب کتنا عرصہ قبر میں گزار و گے۔تم مجھے اس طرح چھوڑ کے نہیں جاسکتے،میرے بچے آجا،خدارا اب واپس آجا،تومیرے لیے سب کچھ تھادانش ،پہلے مجھے جان...
میں 16سال7مہینے سے اپنے وطن ،اپنے گا ؤں ،اپنے محلے ،اپنے گھر ،اپنے رشتے ،اپنے دوستوں اور اپنے ہم وطنوں سے دورجوانی کا سفر طے کرکے بڑھاپے میں داخل ہو چکا ہوں ۔۔۔۔۔۔یہ دوری کتنی تکلیف دہ ہے اس کا بہتر اندازہ وہی لوگ کرسکتے ہیں،جو ایسے حالات سے یا تو دوچار ہوئے ہوں یا دوچار ہیں ۔کئ...