وجود

... loading ...

وجود
وجود

اسلام نے عورت کو ایسے حقوق کبھی نہ دیے

اتوار 12 مارچ 2017 اسلام نے عورت کو ایسے حقوق کبھی نہ دیے

پوری دنیابے چاری عورت کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑی ہے ۔ہرطرف شورمچاہواہے کہ عورت کوآزادی دو،عورت کے حقوق کاتحفظ کرو۔عورت کی عظمت کومانو،وغیرہ وغیرہ۔ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پراسلامی نظروفکررکھنے والے اوراسلام بے زارسبھی نے جوبھی گفتگوکی اس کاحاصل یہی تھاکہ عورت کوآزادی دی جائے اورعورت کی آزادی کاتحفظ کیاجائے۔فرق صرف اتناتھاکہ اسلام پسندساری بات کے آخر میں نچوڑیہ نکالتے تھے کہ عورت کوسب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیے ہیں ۔دراصل یہ بات کرکے اسلام پسندلبرل اور،خدابے زارلوگوں کویہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ لبرل جس دنیاکاخواب دیکھتے ہیں وہ تواصل میں مسلمان ہی دلاسکتے ہیں ۔یامسلمان تولبرل سے زیادہ ترقی کے حامی ہیں اورلبرل سے زیادہ ترقی کوپسندکرتے ہیں ۔مگرلبرل مسلمانوں کی دلیل کوکبھی نہیں مانتے اس کی چندعلمی وجوہات ہیں ۔مثلاًلبرل جس چیزکوخیرسمجھتے ہیں مسلمان اس خیرکوخیرنہیں سمجھتے ۔لبرل عورت کوخاندان سے کاٹ کرایک فرد کے طورپرلیتے ہیں ۔مگرمسلمان عورت کاجب ذکرکریں گے بیٹی ،بیوی،بہن ،ماں ،کے رشتوں میں رہ کرکریں گے مگرلبرل اورمغرب ہمیشہ عورت کوانفرادی حیثیت سے مخاطب کرے گا۔مسلمان اس بات کوخیرکے طورپرقبول کرتے ہیں کہ عورت کااصل مقصدتوخاندان کی فلاح وبہبود کے فرائض سرانجام دینے میں ہے ۔ مگر مغرب یہ عورت کی مرضی پرچھوڑتاہے کہ وہ چاہے توخاندان بنائے چاہے تونہ بنائے ۔مسلمان کسی عورت کے ایسے بچے کوکبھی قبل نہیں کریں گے جس کاباپ نکاح کے عمل کے بغیروجود میں آیاہو۔ مگرپورامغرب اوریورپ ایسے ناجائزبچے کومکمل حقوق دیتاہے اورایسی عورت کواتنی ہی عزت دیتا ہے جتنی کہ کوئی نیک عورت عزت کے قابل سمجھی جاتی ہے ۔یہ سب اس لیے ہے کیونکہ 17 ویں صدی کے بعدکے مغرب اوریورپ میں نیکی ،خیروشرکے پیمانے وہ نہیں جومسلمانوں کے پاس ہیں ۔مغرب اوریورپ نے تو17ویں صدی تک آتے آتے مذہب کاقتل کردیااورفلسفی کانٹ نے کہا (نعوذباللہ) خدامرچکاہے ۔ 17 ویں صدی کے بعدکے مغرب میں مذہب ذاتی مسئلہ ہے اورریاست کامسئلہ صرف سرمائے کی بڑھوتری ہے ۔اگرسرمائے کی بڑھوتری مذہب کی مددسے ممکن ہے تومذہب سے مددلے لی جائے گی۔ مگرصرف ضرورت کی حدتک اگرسرمائے کی بڑھوتری بغیرمذہب کے ممکن ہے تومذہب کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ۔ مثلاًپاکستان ایک اسلامی ملک ہے لہٰذایہاں سرمایہ دار رمضان میں داڑھی ٹوپی لگاکرمال بیچنے نکل پڑتے ہیں ۔ رمضان میں Pepsi کے اشتہارمیں وسیم اکرم نہیں آتابلکہ ماں ایک معصوم ،فجرکے لیے بھاگتے بچے کو Pepsi کاگلاس تھامے دیکھتی نظرآئے گی اوریہ ماں بھی مکمل پردے میں ہوتی ہے ۔ اسی طرح Coca Colaکااشتہارـ’’ظالماں کوکاکولا پلادے ‘‘ نہیں ہوگابلکہ دیکھایاجائے گاکہ پورا خاندان افطار کا انتظارکررہاہے ۔اورایک گھرکے فرد کے لیے کوکاکولا نہیں بچا تو باپردہ ماں اپنے حصے کی کوکاکولا اپنے لال کوپیش کردیتی ہے ۔ اشتہارمیں سب بدمعاشوں نے ٹوپیاں پہنی ہونگی اور تمام بے ہودہ عورتوں نے دوپٹے اوراسکارف اوڑھے ہونگے ۔ سرمایہ دار اتنا ذلیل اوربدمعاش ہوتاہے کہ وہ آپ کی سوچ سے بھی آگے نکل کراپنی بے غیرتی کا ثبوت دیتاہے ۔ یہ گالیاں نہیں ہیں ۔ یہ جدیدسرمایہ دارانہ سوچ اورسرمائے کے محافظوں کے اصل القابات ہیں ۔ یہ سمجھانے کی کوشش کررہاہوں کہ اس دنیامیں آج اصل خدا، اصل رسول صرف مال ڈبل کرناہے ۔ وہ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے ۔
کیسا خداکیارسول …پیسہ خدا پیسہ رسول
اس بیماردنیاکاخدااوررسول پیسہ بن چکاہے ۔یہ سرمایہ دارعورت کے حقوق کے محافظ نہیں ہیں ، یہ دراصل عورت کے ذریعے اپنے مال کوگھرگھر پہنچاناچاہتے ہیں ۔ عورت جب گھرکے اندررہتی ہے تواس کے گھرمیں کم سے کم مارکیٹ داخل ہوتی ہے ۔ اس کے گھرمیں بازار کی چیزیں کم سے کم آتی ہیں ۔ اوریہ عورت صحت مند بھی ہوتی ہے ۔ اگرمیری بات کایقین نہیں توآپ کسی بھی دیہاتی عورت کاموازنہ شہرمیں نوکری کرنے والی عورت سے کرلیں ۔ چھوڑیں ۔ دورکیوں جائیں آپ گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کی صحت کاموازنہ اسی گھرکی مالکن سے کرلیں ۔ آپ کوسچ معلوم ہوجائے گا۔ مالکن گھرمیں فرش پرپوچہ لگاکرپسینہ نہیں نکالتی توپھرڈاکٹرکے کہنے پرورزش کے مرکزمیں ہزاروں روپے دے کرپیسہ بہاتی ہے ۔اوراس پرفخرکرتی ہے کہ میں ہیلتھ کلب جاتی ہوں ۔ یہ گھروں میں کام کرنے والی عورتیں اور دیہاتوں میں کام کرنے والی عورتیں اپنے بچوں کوتمام مشقتیں کرکے بھی اپنا دودھ دیتی ہیں مگران کے مقابلے میں آسودہ حال اورپڑھی لکھی عورتیں اس عمل سے آزاد ہیں ۔ میڈیکل کے مطابق بچے کی پیدائش سے قبل کام کرنے والی عورت کابچہ قدرتی عمل سے پیداہونے کے امکانات روشن ہوتے ہیں ۔( آپ اس بات کی مکمل تفصیل معلوم کرنے کے لیے کسی دائی یانیک ڈاکٹرے سے رجوع کرسکتے ہیں ) آج عورتوں کاایک بہت بڑا مسئلہ بچے کانارمل بغیرآپریشن کے پیدا نہ ہونابھی ہے ۔مگرافسوس یہ کسی مذہبی جماعت کے لیے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ ان کی اپنی افرادی قوت میں عورتوں کاایک مناسب حصہ ہے ۔ میں نے اکثرلوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ آخر وقت تک ڈاکٹر کہہ رہی تھی کہ بچہ نارمل ہے مگرآخری وقت میں بتایاکہ بچہ الٹا ہوگیا ہے اس لیے آپریشن ہوگا اوربے چارہ باپ دوستوں سے قرض مانگنے نکل پڑتاہے ۔ ماضی میں یہ تمام معاملات بڑے خاندان ہونے کی وجہ سے کبھی پیش نہیں آتے تھے گھر میں سات ،آٹھ عورتیں ہوتی تھیں وہ اس مسئلے کامعقول حل نکال لیتی تھیں مگر جب ہردوسراانسان ترقی کرنے کے لیے گھر سے نکلا تو خاندان ٹوٹ گئے اوراس کاسب سے زیادہ نقصان عورت کوہی ہوامگرا س مخلوق کواس بات کاادراک نہیں ہے ۔عورت کے حقوق پربات کرنے والے صرف عورت کوگھرسے نکال کرکارخانے ،دفاتر اوربازارمیں لاناچاہتے ہیں جب عورت گھرمیں نہیں رہے گی تووہ روٹی بھی بازار سے لائے گی اورجوکچھ کمائے گی وہ بازار کی اشیا میں لٹائے گی ۔ عورت صبح سویرے سب سے پہلے جاگ جاتی ہے ۔ سب کوناشتہ دیتی ہے ۔ گھرکی صفائی کرتی ہے ۔ بازارسے سبزی لاتی ہے ۔دوپہرکاکھاناتیار کرتی ہے ۔ کپڑے دھوتی ہے ۔ محلے کی عورتوں سے ملکی، علاقائی اورآخر میں خاندانی اورپھرمحلے کی سیاست پربات چیت کرتی ہے ۔ رات کوسب آپس میں مل کربیٹھتے ہیں ۔ ماں کامقام اس وقت سب سے بلند ہوتاہے ۔ گھرمیں رہنے والی عورتوں کومکمل تحفظ ملتا ہے کسی کی جرأت نہیں جو اس کی طرف میلی نظر سے دیکھے۔ ہرگھر کے مرد اپنی ایک تاریخ رکھتے ہیں یہ تمام خدمات اورفرائض انسانی حقوق والوں کی نظر میں بے کار کام ہیں ۔ کیونکہ اس پورے عمل کے نتیجے میں عورت پرکوئی نہ کوئی محافظ ہوتاہے ۔ یہی بات مغرب اورانسانی حقوق والوں کوزہرلگتی ہے کیونکہ ایسے محافظوں کے ہوتے ہوئے عورت خود مختاریاآوارہ نہیں ہوسکتی ۔ لہٰذا جدید ریاست عورت کو بھائی ،باپ، شوہر کی حفاظت سے نکال کراکیلا کرناچاہتی ہے کیونکہ سرمایہ داروں کی آمدنی اسی عمل کے نتیجے میں ہے ۔ یہ عورتوں کے حقوق کی بات کرنے والے دراصل سرمایہ داروں کے اصل محافظ ہیں ۔ یہ عورتوں کے حقوق کے نام پردراصل سرمائے کے بڑھنے کے عمل کوآگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔ سب سے افسوس کے قابل بات مسلمانوں کا اس سارے مسئلے کوبغیرسمجھے عورتوں کے حقوق کی بات کرنا ہے کہ عورت کوسب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیے، یہ جملہ پچھلے 70سالوں میں سننے کوکیوں ملا؟ اس سے پہلے کسی نے یہ جملہ کیوں نہیں ادا کیا۔کیونکہ اس سے پہلے عورتیں غلام اورمقبوضہ نہیں تھیں ۔یہ سوال ہی 19ویں صدی کے آغاز کاہے ۔ یہ بات تومغرب نے ہرعورت کے پاس جاجاکر بتائی ہے کہ تم غلام ہو،تم آزاد نہیں ہو۔ اس سے قبل دنیاکی تمام عورتیں آزاداورخودمختارتھیں مگرجدیدریاست نے آکر بتایا کہ خودمختاری کامطلب پیسے اپنے ہاتھ میں اوراپنی مرضی سے خرچ کرناہے ۔ یہ آزادی ایک دھوکے کا دوسرا نام ہے ۔ اورجولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کوسب سے زیادہ حقوق دیے ، وہ یہ بتائیں کہ اسلام میں کوئی نبی عورت کیوں نہیں آئی ؟اسلام میں کوئی فرشتہ عورت کیوں نہ تھی ؟ اسلام میں کسی جنگ میں عورت سپہ سالار کیوں نہ تھی؟حضورﷺنے کبھی کسی لشکرکوعورت کی سربراہی میں روانہ کیوں نہیں کیا؟ مسلمانوں کے چار خلفائے راشدین میں کسی عورت کویہ مقام کیوں نہ دیاگیا؟ اسلام میں کوئی سفیرعورت کیوں نہ تھی ؟ اسلام میں کوئی عورت وزیرکیوں نہ تھی؟ اسلام میں کوئی عورت امام کیوں نہیں ہے ؟ اسلام میں اذان عورت کیوں نہیں دے سکتی ؟ اسلام میں نماز کی امامت عورت کیوں نہیں کرواسکتی ؟ اسلام میں عورت طلاق کیوں نہیں دے سکتی ؟ اسلام میں عورت پرایک ہی وقت میں ایک ہی شوہر رکھنے کی پابندی کیوں ہے ؟ اسلام میں عورت کوطلاق کے بعدبھی دوسرے ہی روز دوسری شادی کرنے کی آزادی کیوں نہیں ہے ؟ اسلام میں عورت کوکپڑے اتارنے کی آزادی کیوں نہیں ہے جیسے مغرب میں ہے ۔ مجھے تواِن تمام سوالات کے جوابات معلوم ہیں کیونکہ مجھے اپنی تاریخ ،اپنی تہذیب ،اپنی روایت اوراپنے اسلاف پرفخر ہے مگروہ مسلمان جوکہتے ہیں کہ اسلام نے عورت کوسب سے زیادہ حقوق دیے ہیں ، اگر مغرب ان سے یہ سوال کرے تووہ کیاجواب دیں گے ؟اس لیے حضورمغرب کامیدان الگ ہے ہم مسلمانوں کاالگ ہے ۔ غلط میدان میں اترکرنہ کھیلیں اپنے میدان پرفخر کریں اوراس میں رہ کر کھیلیں ۔آپ کے یہ کہنے سے کہ اسلام نے سب سے زیادہ عورتوں کوحقوق دیے ہیں مغرب کلمہ نہیں پڑھے گا بلکہ آپ جس کوحقوق کہتے ہیں مغرب اسے حقوق نہیں کہتا۔مغرب کی نظر میں آزاد عورت وہ ہے جواپنی مرضی سے جوچاہے کرسکے، اسے کوئی روکنے ٹوکنے والانہ ہو حتیٰ کہ اگرعورت اپنابچہ پھینک کرK-2چڑھنے کے لیے جاناچاہے تو مغرب اس کواجازت دیتاہے اوراس آوارہ عورت کا بچہ ایدھی کو پالنا چاہیے ۔ اس پرمغرب ایدھی کوخراج عقیدت پیش کرے گا کہ ایدھی والوں نے عورت کی آزادی میں مددفراہم کی ہے ۔یہ ہے اصل آزاد عورت۔ مغرب اس آزادی کی بات کرتاہے ۔ مگرمسلمان ایسی آزادی کبھی نہیں دینگے اوراسلام میں حقوق ہوتے ہی نہیں ہیں ۔حقوق توانسان کے ہوتے ہیں جبکہ اسلام میں انسان کی اصطلاح استعمال نہیں کی گئی بلکہ عبداللہ یاعبدالرسول کہاگیا۔اللہ کابندہ، اللہ کاغلام، رسول کاغلام۔ توغلام کے کیاحقوق ہوتے ہیں ؟اورمومن کے لیے دنیا ایک قیدخانہ اورمسافر خانہ ہے ۔اب کیاقیدی کے حقوق ہوتے ہیں ؟وہ اپنی مرضی کرسکتا ہے ؟اسلام میں فرائض اورذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔کسی کی ذمہ داری سے کسی کے فرائض پورے ہوتے ہیں اورکسی کے فرائض سے کسی کوراحت اورسکون میسرآتاہے ۔اس لیے یہ بات سمجھیں کہ جن حقوق کی بات مغرب کے فلسفی کرتے ہیں اورجن کی علمبردار حقوق نسواں کی عالمی تنظیمیں ہیں وہ آوارگی ہے مگروہ آوارگی کوحقوق کہتے ہیں اس لیے خداکے لیے سمجھ لیں کہ اسلام نے عورت کوآج جیسے حقوق کبھی نہیں دیے۔


متعلقہ خبریں


اسلام ترقی کرنے سے کہاں منع کرتاہے؟ احمد اعوان - اتوار 26 فروری 2017

ایک یونیورسٹی کے ڈاکٹرصاحب بتارہے تھے کہ آج 22تاریخ ہے مگران کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔موصوف ماہانہ 40ہزارروپے تنخواہ لیتے ہیں ،پھربھی 22تاریخ کوان کی جیب خالی ہوگئی ۔پھرخودہی بتانے لگے کہ اس مرتبہ فلاں کپڑوں کی دکان پرسیل لگی تھی تومیں نے خریداری کرلی 3400والی پینٹ 1700روپے می...

اسلام ترقی کرنے سے کہاں منع کرتاہے؟

عالم اسلام انتہا پسندی کے نرغے میں الطاف ندوی کشمیری - بدھ 01 فروری 2017

پچاس سے زیادہ منقسم ممالک پر مشتمل عالم اسلام کواس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا تو ہے ہی ، مگر انتہا پسندی نے اس کے لیے بقاء کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے ۔عالم اسلام ہی کیا اب اس مسئلے نے ’’عالم انسانیت ‘‘کوبھی خوف میں مبتلا کردیا ہے اس لیے کہ اب عالم اسلام میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی...

عالم اسلام انتہا پسندی کے نرغے میں

مضامین
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت وجود هفته 04 مئی 2024
بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹر کی اہمیت

ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر