... loading ...
کراچی میں سیاسی طوفان آیا ہوا ہے۔ کوئی مانے یہ نہ مانے بڑے بڑے درخت اکھڑنے والے ہیں۔ لچکدار پودے اپنی جگہ بدل کر زندہ رہ سکتے ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کراچی کی نئی تاریخ لکھ دی جائے۔ 3 مارچ کو مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے جواب میں ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ اورپوری رابطہ کمیٹی کو ’’شوــ ـــ‘‘ کیا گیا۔ یہ پیغام م...
اس بات میں اب کسی شک کی گنجائش نہیں رہی کہ آپریشن ضرب عضب کی صورت میں پاک فوج اور دیگر ملکی سلامتی کے ضامن اداروں نے جس انداز میں وطن عزیز سے عسکری دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی دہشت گردی کے گند کو صاف کرنے کا عزم کررکھا ہے اسے پاکستان میں بلا کسی تفریق کے عوامی سطح پر بہت سراہا ج...
سندھ کی سیاست کے دو اہم ترین اور موثر ترین قطبین متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی ہیں۔ یہ دونوں جماعتیں اپنے اندر مقناطیسی قوت کی حامل ہیں۔ کبھی یہ ایک دوسرے کے لیے کشش اختیار کرکے شریک اقتدار ہوجاتی ہیں اور کبھی ایک دوسرے کو دھکیل کر پیچھے کردیتی ہیں۔ پاکستان کے ذہین سی...
دْر محمد کاسی کی شخصیت اور نام سے گویا بچپن سے آشنا ہوں۔ پاکستان ٹیلی ویڑن کوئٹہ مرکز سے وقتاً فوقتاً ان کی ڈاکیومینٹریز نشر ہوتیں اور ہم بڑے اشتیاق سے دیکھتے۔ پی ٹی وی سینٹر میں تو بہت ساری رپورٹس یا ڈاکیومینٹریز کئی لوگوں کی نشر ہوتیں اور میں کیوں ان میں محض دْر محمد کاسی کو ہی...
یہ کہانی اسلام آباد کے میلوڈی پارک سے شروع نہیں ہوتی۔ یہ لاہور کی زنانہ جیل کے ڈیتھ سیل سے بھی شروع نہیں ہوتی البتہ اس جیل کا صدر دروازہ وہ مقام ضرور ہے جہاں سے کہانی میں’’ ٹوئسٹ‘‘ آیا۔ کہانی شروع ہو تی ہے لاہور سے 30میل دور پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے نواحی علاقے’’اِتا...
یہ ٹھیک ہے کہ زیکا وائرس 1947 میں دریافت ہوچکا تھا مگر اس کے دریافت کنندہ تھے کون ؟ یہ دریافت کنندہ تھی راکفیلر فاؤنڈیشن ، عالمی سازش کاروں کے گروہ کا ایک اہم رکن۔راکفیلر فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے پیلے بخار پر کام کرنے والا تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ برازیل میں زیکا کے جنگلات میں جھیل و...
15 اپریل 1985ء کا دن کراچی کے حوالے سے وہی بھیانک اہمیت رکھتا ہے جو دنیا بھر میں دہشت گردی کے باب میں نائن الیون رکھتا ہے۔ (امریکا میں چونکہ مہینہ تاریخ سے پہلے لکھا جاتا ہے اس لیے 11 ستمبر 2001ء کو نائن الیون کہتے ہیں) اس کے بعد کراچی وہ پہلے جیسا کراچی رہا نہ اس وقت کے امریکی ن...
مردم شماری دنیا کے تمام ممالک میں کچھ وقفے (عموماً دس سال)کے بعد ہوتی ہے۔ اس سے مراد ملک میں لوگوں کی تعداد اور ان کے بارے میں مواد اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ یہ مواد معاشی منصوبہ بندی اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک کی ضروریات کیا ہیں؟ ملک کی آبادی میں ...
دُنیا کی چھٹی بڑی طاقت کے دعویدار بھارت کادورِ حاضر میں جمہوریت، عدم تشدد، مساوات وبرابری کے ساتھ ساتھ ’’محافظ حقوق البشری ‘‘ کا نعرہ بھی قانون کی کتابوں میں جلی حروف سے لکھا ہوا تو ضرور ہے مگر ساٹھ سال کی تاریخ اس کے ایک ایک لفظ پر ماتم کناں ہے۔ اس کا جمہوری چہرہ داغدار ہے۔ اس ک...
خود منصفی ایک ایسا سماجی رویہ ہے جو مخصوص حالات میں صرف قوانین توہین رسالتﷺ کے ساتھ ہی منسلک نہیں بلکہ ہر ایسے آئین و قانون کے ساتھ برتا جاتا ہے جو انسان کے جذبات اور فوائد سے منسلک ہو، ایک ایسا ملک جہاں ہر چوری کرنے والے کو چھوڑ دیا جائے وہاں نہ صرف چوریوں کی وارداتیں بڑھ جاتی ہ...
خلیفہ ثانی حضرت عمرؓ نے گرہ کشائی کی: کسی آدمی پر بھروسا نہ کرو، جب تک کہ اُسے طمع کی حالت میں آزما نہ لو۔ ‘‘ رہنما کے لیے معیار اور بھی کڑے رکھے گئے۔ اُن کے باب میں کسی رعایت کا دروازہ تو کجا کھڑکی تک کھلی نہ چھوڑی گئی۔ مگر پاکستان کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ یہاں تمام رعایتیں صرف ...
مسعود انور نے یہ تحریر شرمین عبید چنائے کو پہلی مرتبہ آسکر ایوارڈ ملنے پر لکھی تھی ۔ جو آج بھی تازہ ہے۔ وجود ڈاٹ کام کے قارئین کے لئے اسے دوبارہ پیش کیاجا رہا ہے ۔ تاکہ شرمیین عبید چنائے کے گرد پیدا کیا جانے والا ماحول اور کارپوریٹ میڈئا کے کھیل کو سمجھا جا سکے۔ ...
کیا وفاق اور سندھ وپنجاب کی حکومتیں بند گلی میں پہنچ گئی ہیں تجزیہ کاروں کو دال میں کالا اور جمہوریت کی پشت میں بھالا نظر آرہا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے قائد اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام جمہوریت اور پارلیمنٹ سے مایوس ہوگئے ہیں۔ اب عوام پارٹی امیدواروں کو ووٹ د...
جمعیت علمائے اسلام (ف) ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔ اس تنظیم کی جہاں بہت ساری کامیابیاں ہیں وہیں انہیں داخلی طور پر ہمیشہ انتشار ،بد نظمی اور دستور کی پامالی جیسی مشکلات و مسائل کا بھی سامنارہا ہے۔ مولانا سمیع الحق کی جمعیت (س) اسی سے نکلی ہے اور پھر 2008ء میں مولانا عصمت ا...
گزشتہ دو برسوں سے اس بات کا خاصا شور رہا ہے کہ امریکا افغانستان سے بھاگ رہا ہے یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ افغانستان اور مشرق وسطی کے موجودہ شورش زدہ حالات کا ایک دوسرے کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ اس تعلق کی بنا پر عالمی صیہونی قوت...
عالمی ادارہ صحت نے زیکا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی وارننگ جاری کردی ہے۔ یہ وارننگ یوں تو پوری دنیا کے لیے جاری کی گئی ہے مگر اسے جنوبی اور وسطی امریکا کے لیے خصوصی طور پر جاری کیا گیاہے۔ زیکا وائرس کہنے کو تو یوگینڈا کے جنگل زیکا میں 1947 میں پہلی مرتبہ د...
[caption id="attachment_29822" align="aligncenter" width="300"] سابق بیورو کریٹ اقبال دیوان صاحب[/caption] اقبال دیوان صاحب سابق بیورو کریٹ کے طور پر مختلف سرکاری عہدوں پرفائض رہے۔ بشری زیدی واقعے نے کراچی کی سیاسی ، معاشرتی اور نفسیاتی زندگی کو مکمل بدل دیا تھا۔ تب وہ مجسٹریٹ...
عیسوی سال کا تیسرا مہینہ پاکستان کی سیاست کیلئے عموماً اہم ثابت ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔سیاسی نجومیوں کی بیشتر پیش گوئیاں بھی اسی مہینے کے بارے میں ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ معمہ آج تک حل نہیں ہوا کہ ’’مارچ ‘‘کا مہینہ بھاری کیوں ہوتا ہے اور اس مہینے کا ملکی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ گرما گرم بیانات...
کیا ہمارے پاس کوئی اور چارہ کار رہ گیا ہے؟ نئے سامراج کو آداب!اب یہ سوال غیر متعلق ہوتا جارہا ہے کہ پاکستان کس کا ہے؟ یہاں ایک رائیونڈ محل ہے۔جو شریف برادران کی والدہ کے نام ہے۔ محل وقوع اور تعمیر کے اعتبار سے یہ ایک مختلف دنیا ہے۔ جہاں نوازشریف کبھی مودی اور کبھی شرمیلا ٹیگو ر س...
تازہ خبر آئی ہے کہ نیب بڑی ہرجائی ہے‘ ہم نے تو اسے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور سندھ کے کرپٹ سیاستدانوں‘ بیوروکریٹس کی سرکوبی پر مامور کیا تھا لیکن یہ اب پلٹ کر وفاق اور پنجاب پر حملے کررہا ہے۔ یہ تو ’’بیک فائر‘‘ ہوگیا ہے۔ دو وفاقی اور تین صوبائی وزراء اور دو بڑے بزنس گروپ ...
بعض لوگ جب بھی بولیں احساس شدید تر ہو جاتا ہے کہ خاموشی اس سے کہیں بہتر تھی، شاید بعض صوفیاء اسی لئے خاموشی کو عبادت بھی قرار دیتے آئے ہیں واقعہ مگر کچھ بھی ہو یہ طے ہے کہ الفاظ کی حرمت تب ہی مقدم ہے جب ادا کنندہ کا اپنا عمل ان کے مفاہیم سے تال میل رکھتا ہو ۔وزیر اعظم نے ایک بار...
پاکستان ہو یا باقی اسلامی دنیاان کے حوالے سے ہم ہمیشہ اغیار کی سازشوں کا ذکر کرتے ہیں ، مغربی ایجنسیاں ہوں یا یہود ونصاری کی سازشیں لیکن کبھی ہم نے سوچا اس ملک اور اس کے دفاع کے ضامن اداروں کو اسی ملک کے کرپٹ سیاستدانوں نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ نج کاری کے نام پر اس ملک کے منافع ...
لاہور سے ایک بار پھر جناب محمد انور علوی نے عنایت نامہ بھیجا ہے۔ لکھتے ہیں: ’’خط لکھتے وقت کوئی 25 سال پرانا پیڈ ہاتھ لگ گیا۔ خیال تھا کہ بھیجتے وقت ’’اوپر سے‘‘ سرنامہ کاٹ دوں گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ اگر خاکسار کے بس میں ہوتا تو آپ کی تجویز کے مطابق اردو میں نام بدلنے کی کوشش ...
خلیفہ چہارم حضرت علی ؓ نے ارشاد فرمایا کہ ’’ جس کی حکمت نہیں چلتی، اُس کی حکومت بھی نہیں چلتی۔‘‘میاں نواز شریف کی حکومت ، حکمت سے خالی اور اخلاقیات سے عاری ایک خوف ناک انجام کا چہرہ دیکھنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ وہ اپنی طاقت کے تمام ذرائع سے ایک ایک کرکے دور ہوچکی ہے یا کردی گئی ہے...