... loading ...
زرتشت قدیم فارس کے مفکر اور مذہبی پیشوا تھے۔ ایک افغان شہر سے ایران کا رخ کیا اور وہیں کے ہورہے۔ کوروش اعظم اور دارا نے اُن کے مذہب کو ریاستی حکم سے نافذ کیا ۔ بہت قلیل تعداد میں اُن کے ماننے والے آج بھی موجود ہیں ، جنہیں پارسی کہا جاتا ہے۔ زرتشت کی زندگی کے مطالعے میں ایک جگہ آدمی ذرا دیر کے لیے رُکتا ہے۔ دو ہزار سال ...
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سرسبزپاکستان منصوبے کے لیے جب ٹریلین درخت لگانے کااعلان کیا تو مخالفین نے خوب مذاق اڑایا تھا،ویسے بھی اپوزیشن نے عمر ان خان کی ہر تجویزکا یہی حشر کیاہے ایک مولانا تو ہرروز یہ فتویٰ لگاتے رہتے ہیں تحریک ِ انصاف کی حکومت ناجائز اور حرام ہے ،حالانکہ مل...
پاکستان میں بزنس مین ، سیاستدان ، تاجر اور نہ جانے کون کون سے طبقات باقاعدہ مافیاز کا روپ دھارچکے ہیں ان میں سے بیشتر کی بیوروکریسی،فوجی اسٹیبلشمنٹ، ججز،اوراشرافیہ سے رشتہ داریاں ہیں ملک میں جس کی بھی حکومت ہو یہ سب کے ساتھ اس حکومت میں شامل ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے پیش ِ نظرفقط ا...
پاکستان پیپلزپارٹی نے اگر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاست میں ایک نئی روح پھونک ہی دی ہے تو آخر اس میں اتنی حیرت کیا؟۔جبکہ سیاست تو نام ہی دستیاب مواقع سے زیادہ سے زیادہ سیاسی فوائد برآمد کرنے کا ہے۔ویسے تو سندھ حکومت کی انتظامی شکل و صورت میں پارلیمانی ...
دوستو، نسائیت عربی کا لفظ ہے ،اردو کی مختلف لغات میں جس کا مطلب۔۔ عورت ہونے کی حالت یا خصوصیت، عورت پن، زنانہ خصوصیت نیز نزاکت، کمزوری کے ہیں۔لکھنوی شاعری کی ان خصوصیات میں جن کے باعث دبستانِ لکھنو بدنام ہے نسائیت کو بھی ایک مقام حاصل ہے۔ عورتوں کے مخصوص محاورات و مصطلحات اور نسو...
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتحاد بنتے اورٹوٹتے رہے ہیں جس ملک نے اپنی زندگی کاآدھا وقت آمریت میں گزارا ہواس میں یہ معمول کی بات لگتی ہے۔ اگراتحادی سیاست کی بات کی جائے تو ایک نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھادکھائی دیتاہے۔ نوابزادہ نصراللہ خان کوبابائے جمہوریت ...
(مہمان کالم) ساسکیہ پوپیسکو اب تک دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی 448 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور کئی ممالک میں عوام کو جزوی طور پر اپنی نارمل زندگی گزارنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اسرائیل میں‘ جہاں نصف سے زائد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے‘ اب شہری سبز پاس دکھا س...
ابھی موقع ہے اعمال نامہ کھلا ہے سانسیں آرہی ہیں۔ زبان باتیں کرنے میں مشغول ہے جسم میں حرارت ہے۔بدن توانا۔۔توبہ کی جا سکتی ہے جو ہاتھ دعا کے لیے اٹھانے پر قادر ہیں ہاتھ اٹھا لیں جوسکت نہیں رکھتے دل ہی دل میں اپنے گناہوںکی معافی مانگ لیں۔۔توبہ دل سے کی جائے توقبول ہوتی ہے اللہ کے ...
موجودہ صدی میں نت نئی ایجادات کی ہے لیکن پاکستان جیسے کئی ترقی پذیر ممالک کا المیہ ہے کہ وہ آج بھی راہوں کے تعین میں مخمصے کا شکار ہیں کوئی پارلیمانی جمہوریت کو مسائل کاحل سمجھتاہے تو کسی کو صدارتی نظام میں عافیت نظرآتی ہے اور کچھ چین کی طرح یک جماعتی نظام کوترقی کے لیے لازم تص...
(مہمان کالم) ساسکیہ پوپیسکو اب تک دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی 448 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں اور کئی ممالک میں عوام کو جزوی طور پر اپنی نارمل زندگی گزارنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اسرائیل میں‘ جہاں نصف سے زائد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے‘ اب شہری سبز پاس دکھا س...
ہربچے کی پیدائش اس بات کا برملا اعلان ہے کہ پروردِگار ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا ،ہمارے آس پاس قدم قدم پر اللہ کی ظاہر نشانیاں موجودہیں ۔۔سوچ و فکرکے در بھی کھلے ہیں۔۔نعمتیں ہیں اس کا حساب ہے نہ شمار۔۔ اس کے باوجود کسی کو مطلق احساس تک نہیں عام آدمی پر کیا بیت رہی ہے ،اس حال ...
پاکستان میں سیاسی استحکام اور معاشی بہتری کی ذرا سی ٹھنڈی ہوا بھی چلتی ہے تو ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا نام نہاد آزاد میڈیا اُسے بادِ سموم یا طوفانِ بادو باراں بنا کر پیش کرنا شروع کردیتاہے۔دوسری جانب ہمارے ملکی میڈیا کا یہ حال ہے کہ بھارتی قیادت جلتے ہوئے توے پر بھی بیٹھی ہوتب بھ...
(مہمان کالم) چین جولی وینگ نسل پرستی پر مبنی پہلا انگریزی لفظ میں نے ا س وقت سیکھا تھا جب میں اپنے والدین کے ہمراہ شہر میں سے گزر رہی تھی۔اْس وقت میری عمر سات سال تھی اور ہم چین سے نئے نئے بروکلین شفٹ ہوئے تھے۔ایک دن اپنے والد پر رعب ڈالنے کے لیے میں نے انگریزی میں کہہ دیاکہ اب...
بلوچستان کے اندر سول بیورو کریسی یا دوسرے سول سرکاری ملازمین و حکام دو دھاری تلوار کے نیچے فرائض نبھارہے ہیں۔ حکومتیں ، وزراء شاہی ، اراکین اسمبلی ، دوسرے طاقتور سیاستدان حاوی تو تھے ہی مگر اب ان پر دوسرے پہلوئوں سے بھی بالادستی قائم ہوچکی ہے۔ اس سبب اْمور میں تنزلی کی صورتحال بن...
دوستو، نیندکا تلفظ کچھ اس طرح سے ہے کہ اگر اسے توڑ کر لکھا جائے تو ’’نی نند‘‘ پڑھا جائے۔۔ اور نند تو ویسے بھی مشہور نیندیں اڑانے کے لیے ہوتی ہے۔۔ بہو کے لیے نند سسرال میں سب سے بڑی حریف ہوتی ہے ، جس سے اس کی کبھی نہیں بنتی۔۔ ساس کے بعد نند دوسری ایسی’’ ہستی ‘‘ہے جسے دیکھ کر بہو ک...
کشمیر تقسیم ِہند کا ایساحل طلب مسلہ ہے جسے کشمیریوں کی منشا کے مطابق حل کرنے کی اقوامِ متحدہ نے قراردیں منظور کر رکھی ہیںجنھیں پاکستان اور بھارت نے تسلیم کررکھاہے دونوں ممالک بات چیت سے اِس مسلہ کا حل تلاش کرنے پر بھی اتفاق کر تے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے پانچ اگست2019 کوکشمیر کی ...
(مہمان کالم) ڈیوڈ سیگل شمال مشرقی لندن میں واقع ایک اہم شاہراہ نیوہم ایسے مقام کے لیے معروف ہے جہاں 2012ء کے سمر اولمپکس ہوئے تھے اور یہاں تارکین وطن کی اتنی کمیونٹیز آباد ہیں جو ایک سو سے زائد زبانیں بولتی ہیں۔ گزشتہ سال اس کی شہرت میں ایک اور اضافہ ہوگیا، وہ یہ کہ مارچ س...
کوئی مانے، نہ مانے،بہانے تلاش کرے،لاکھ عذر تراشے، الفاظ کے گورکھ دھندے میں الجھاکررکھ دے یا جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنانے کا ہنر جانتاہویا پھر واقعات کے سیاق وسباق بدلنے پر قادرہو اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ سچ ایک بہت بڑی قوت ہے سچائی کو وقتی طورپر دبایا جا سکتاہے لیکن دوام اسی...
(مہمان کالم) پی چدمبرم آیا بھارتی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے؟ یہ ایک بحث طلب معاملہ ہے لیکن مرکزی حکومت اس این ایس او پر خوشیاں منا رہی ہے جس میں گزشتہ مالی سال کی تیسرے سہ ماہی کے دوران 0.4 فیصد معاشی نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ملک گزشتہ مالی سال میں کورونا وائرس وباسے ش...
آج انسان جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود کتنا بے بس ہے کہ جان سے بھی پیارے ان کی آنکھوں کے سامنے مرتے چلے جارہے ہیں وہ ان کی تیمارداری کرنے سے بھی خوفزدہ ہیںکیونکہ اس صدی کی سب سے خوفناک وباء کورونا وائرس تقریبا دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ،اس وقت مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ افراد ...
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ المعروف پی ڈی ایم اتحاد اتنا صحت مند،توانا اور مضبوط تو خیر سے کبھی بھی نہیں تھا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کو سیاسی ،پالیمانی اور احتجاجی لڑائی میں پچھاڑ سکتا ۔مگر سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کے متفقہ اُمیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی ح...
(مہمان کالم) نکولس کرسٹوف امریکا پر ایک بڑا اور بدنما داغ یہ ہے کہ دنیاکے امیر ترین اور سب سے طاقتور ملک نے بچوں کی غربت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ چند روز قبل صدر جو بائیڈن کی طرف سے منظوری کے بعد 1.9 ٹریلین ڈالر کے ریسکیو پلان کے ذریعے امریکا نے اس داغ کو دھونے کا فیصلہ ...
دوستو، گیلپ اینڈ گیلانی سے وابستہ بلال گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حجاموں کی ڈیڑھ لاکھ دکانیں ہیں۔بلال گیلانی نے ٹوئٹر پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں حجاموں کی مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ دکانیں ہیں۔ اگر ایک دکان پر فی گاہک 100 روپے وصول کیے جاتے ہیں او...
تاریخ بتاتی ہے پہلی جنگ ِ عظیم کے بعدجب یورپی فوجیںشام کے تاریخی شہر دمشق میں داخل ہوئیںتوجنرل ہنری گوروڈ خصوصی طورپر عظیم مسلم سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کے مزار پرگیا اور بڑے تکبر سے قبرکو زوردار ٹھوکر مارکر چیختے ہوئے دھاڑاWe are here again۔۔ انگریز جتنی نفرت سلطان صلاح...