وجود

... loading ...

وجود
وجود

ترقی یافتہ ممالک میں آبادی کی کمی کا مسئلہ

هفته 29 مئی 2021 ترقی یافتہ ممالک میں آبادی کی کمی کا مسئلہ

(مہمان کالم)

ڈیمین کیو

 

دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی آبادی اور بچوں کی پیدائش میں جس قدرکمی کا سامنا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اب دنیا میں جنازے زیادہ اٹھیں گے اور بچوں کی سالگرہ کے مناظر شاذو نادر ہی دیکھنے کو ملیں گے۔ بچوں سے خالی گھر دیکھنے والوں کے لیے اذیت ناک مناظر پیش کریں گے۔ اٹلی کے ہسپتالوں میں میٹرنٹی وارڈز پہلے ہی بند ہو رہے ہیں، شمال مشرقی چین میں شہر ویران نظر آتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی یونیورسٹیوں کو داخلے کے لیے طلبہ نہیں مل رہے اور جرمنی میں ہزاروں عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ پارک بنا دیے گئے ہیں۔ آبادی ایک پہاڑی تودے کی طرح تیز رفتاری سے نیچے کی طر ف لڑھک رہی ہے۔ دنیامیں پیدائش کم اور اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔ اگرچہ کچھ ممالک خاص طور پر افریقہ کی آبادی میں اب اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے؛ تاہم شرح پیدائش میں کمی بھی واقع ہو رہی ہے۔ ڈیموگرافرز یعنی آبادی کے ماہرین اب یہ پیشگوئی کر رہے ہیں کہ اس صدی کے دوسرے نصف میں یا اس سے بھی قبل پہلی مرتبہ دنیا کی آبادی میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ جب کرہ ارض پر آبادی کم ہو گی تو وسائل پر دبائو بھی کم ہوگا، ماحولیات پرتباہ کن اثرات میں کمی آئے گی اور خواتین کے گھریلو کام کاج کے بوجھ میں بھی کمی آئے گی مگر اسی مہینے چین اور امریکا کے مردم شماری کے محکموں کے اعلان کے مطابق‘ ان دونوں ممالک میں کئی عشروں بعد آبادی کی شرح افزائش میں کمی نظر آ رہی ہے اور یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اس کا ازالہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔ لوگوں کی عمریں طویل ہو رہی ہیں اور بچوں کی پیدائش تیزی سے کم ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ورکرز کی تعداد کم اور ریٹائرڈ لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہاں ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے گا جس کا نظریہ ہو گا کہ ہمارے نوجوان معیشت کو چلائیں گے اور ان کی مدد سے بوڑھے اور ضعیف شہریوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس طرح شاید خاندان اور قوم کا تصور ہی تبدیل ہو جائے۔
ذرا ان علاقوں کا تصور کریں جہاں تمام شہری 70 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں گے۔ ان حکومتوں کا سوچیں جو تارکین وطن کے لیے اور بہت زیادہ بچے پیدا کرنے والی مائوں کے لیے بھاری بونس دینے کا اعلان کر رہی ہیں۔ ایسے ممالک کا تصور کریں جہاں گھروں میں صرف دادا، دادی اور نانا، نانی موجود ہوں اور وہاں بچوں کی پیدائش میں اضافے کے اشتہار چل رہے ہوں۔ ایک جرمن ڈیموگرافر فرینک سوالنزی‘ جو گزشتہ سال تک یو این او کے آبادی کے چیف اینالسٹ رہے ہیں‘ کہتے ہیں ’’ہمیں ایک انقلابی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اب دنیا بھر کے ممالک کو آبادی میں کمی کے رجحان کے ساتھ سمجھوتا کرنا پڑے گا‘‘۔ آبادی میں کمی کے سنگین نتائج اور اس پر ردعمل خاص طور پر مشرقی ایشیا اور یورپ میں ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ چین، جاپان، ہنگری اور سویڈن کی حکومتوں نے عمر رسیدہ افراد اور نوجوان ورکرز کی تعداد میں توازن قائم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور و فکر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان ممالک میں نوجوانوں کو پروان چڑھانے کے فوری فیصلوں کے مثبت اور منفی اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مثبت اس لحاظ سے کہ خواتین کو ملازمت کے زیادہ مواقع ملے ہیں اور منفی اس لحاظ سے کہ صنفی عدم مساوات اور مہنگے لوازمِ حیات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیسویں صدی میں دنیا کو ایک بالکل ہی مختلف چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دنیا نے اپنی آبادی میں اس قدر اضافہ دیکھا جس کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 1900ء میں دنیا کی کل آبادی ایک ارب ساٹھ کروڑ تھی مگر 2000ء میں بڑھ کر یہ چھ ارب تک جا پہنچی تھی۔ اس کی بڑی وجہ انسانی کی متوقع عمرمیں اضافہ اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی تھی۔ دنیا میں ایک تہائی آبادی والے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں اضافے کی یہ شرح ابھی تک بر قرار ہے۔ اس صدی کے ااخر تک نائیجیریا آبادی میں اضافے میں چین کو مات دے سکتا ہے کیونکہ صحرائے صحارا کے اردگرد کے ممالک اور جنوبی ایشیا میں کسی حد تک آ ج بھی خاندان چار یا پانچ بچوں پر مشتمل ہیں مگر اس کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ بلند شرح افزائش کا دور گزر چکا ہے۔ چونکہ اب خواتین کو اعلیٰ تعلیم اور انسداد حمل کے زیادہ مواقع میسر ہو گئے ہیں اور بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی انزائٹی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس لیے زیادہ تر والدین بچوں کی پیدائش میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اس لیے دنیا میں کم تعداد میں بچے پیدا ہو رہے ہیں حتیٰ کہ بھارت اور میکسیکو جیسے ممالک‘ جہاں شرح افزائش کہیں زیادہ تھی‘ وہاں بھی بچوں کی پیدائش میں کمی آ گئی ہے جو فی خاندان 2.1 بچہ سالانہ ہے۔ اس تبدیلی میں خواہ کئی عشرے لگ جائیں مگر جب یہ کمی آنا شروع ہو جائے تو (پیدائش کی طرح) یہ بھی تیزی سے بلندی کی طرف جاتی ہے۔ چونکہ اب شرح پیدائش بہت کم ہو گئی ہے اس لیے کم لڑکیاں پیدا ہو رہی ہیں اور ان لڑکیوں نے ہی آگے چل کر مزید بچے پیدا کرنا ہوتے ہیں۔ اگر اپنے والدین کی طرح وہ بھی کم بچے پیدا کرتی ہیں اور چھوٹے خاندان کو ترجیح دیتی ہیں اور ایسا درجنوں ممالک میں ہو بھی رہا ہے تو آبادی میں کمی اتنی ہی تیز رفتار ی سے ہوتی ہے جیسے کہ آپ کسی پہاڑی کی چوٹی پر کھڑے ہوکر کوئی پتھر نیچے پھینک دیں۔ ایشیا میں آبادی پر نظر رکھنے والے اور ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سوشل سائنس اور پبلک پالیسی کے پروفیسر ا سٹوارٹ گریٹل بیسٹن کہتے ہیں کہ ’’یہ ایک یاسیت پسندانہ میکنزم ہے۔ آپ اسے ڈیموگرافک مومینٹم بھی کہہ سکتے ہیں‘‘۔ امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا جیسے ممالک جہاں شر ح پیدائش 1.5 اور 2.00 کے درمیان رہتی ہے وہ اپنا آبادی میں کمی کا مسئلہ تارکین وطن کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایشیا کے کئی ممالک میں جہاں آبادی میں اضافہ ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کر گیا تھا‘ اب وہاں یہ ایشوختم ہو چکا ہے۔
جنوبی کوریا میں شرح پیدائش اس قدر کم ہو چکی ہے کہ 2019ء میں وہاں یہ 0.92 فیصد تک گر گئی یعنی ایک ترقی یافتہ ملک میں فی خاندان ایک بچے سے بھی کم ہو گئی۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں جنوبی کوریا میں سب سے کم بچے پیدا ہوئے۔ ایک طرف بچے کم پیدا ہورہے ہیں تو دوسری جانب صنعتیں بڑی تیز ی سے پھیل رہی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد دیہات سے شہروں کی طر ف ہجرت کر گئی ہے۔ اب ان ممالک میں دو طرح کے سماجی ڈھانچے دیکھنے کو ملتے ہیں۔سیول جیسے میٹرو پولیٹن شہروں کی آبادی میں اضافہ جاری ہے؛ چنانچہ انفراسٹرکچر اور ہائوسنگ پر شدید دبائو ہے جبکہ قصبوں کے ا سکول بند پڑے ہیں اور پلے گرائونڈز جھاڑیوں سے اٹے ہیں کیونکہ وہاں کھیلنے والے بچے ہی نہیں ہیں۔
ایک 38 سالہ گھریلو خاتون نے بتایا کہ ’’میرے دادا کے چھ اور میرے والدین کے پانچ بچے تھے کیونکہ وہ نسل زیادہ بچوں پر یقین رکھتی تھی۔ میرا صرف ایک بچہ ہے۔ میں یا میری نسل سمجھتی ہے کہ ہم زیادہ بچے افورڈ نہیں کر سکتے‘‘۔ یہاں سے ہزاروں میل دور اٹلی میں بھی جذبات اس سے مختلف نہیں ہیں۔ جنوبی اٹلی کے ایک قصبے کیپراکوٹا میں اٹھارہویں صدی کی ایک عمارت پر سرخ حروف میں لکھا ہے ’’ہوم آف اسکول کنڈر گارٹن‘‘ مگر آج یہ عمارت نرسنگ ہوم کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ 93 سالہ کونسیٹا اینڈرا‘ جو اسی سکول میں پہلے طالبہ اور پھر ٹیچر رہ چکی ہیں‘ کہتی ہیں ’’یہاں بہت سی فیملیز اور بہت سے بچے ہوا کرتے تھے مگر اب یہاں کوئی نہیں ہے‘‘۔ کیپرا کوٹا کی آبادی ڈرامائی طور پر عمر رسیدہ اور 5ہزار سے کم ہو کر 800 ہو گئی ہے۔ ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کے منتظمین کے لیے ایک ٹیم بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ اٹلی میں شرح پیدائش کے بحران سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ہے ’’ہمارا موسم سرما ا?بادی کے لحاظ سے مزید سرد اور تاریک ہو گیا ہے‘‘۔عنقریب ہر ملک میں ایسے ہی استعارے استعمال ہوں گے۔ 2016ء میں ہیلانگ ڑیانگ صوبے میں پنشن سسٹم میں رقم ختم ہو گئی تھی۔ ہیگانگ بھی اسی صوبے کا ایک ویران شہر ہے جس کی آبادی 2010ء کے مقابلے میں آج 10 فیصد کم ہو گئی ہے۔ بہت سے ممالک نے اس کمی کی مزاحمت کرنے کے بجائے اسے ایک حقیقت تسلیم کر لیا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونیورسٹیز نے ایک دوسرے میں ضم ہونا شروع کر دیا ہے۔ جاپان کے بلدیاتی اداروں نے بھی سکڑنا شروع کر دیا ہے۔ سویڈن میں ا سکولوں کے لیے مختص ہونے والے وسائل اب ایلڈر کیئر سنٹرز پر خرچ ہونے لگے ہیں۔ ہر جگہ عمر رسیدہ شہریوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی ملازمت جاری رکھیں۔ جرمنی‘ جس نے پہلے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 67 سال کی تھی اس سال اسے 69 سال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
جن ممالک کو بھی کم آبادی جیسے مسئلے کا سامنا ہے ان میں سے ابھی تک کوئی بھی اپنے ہاں افزائش نسل کو اس سطح تک لے جانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر سکا جس حد تک جرمنی اضافہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ سکڑتے ہوئے ممالک کے شہریوں کے معاوضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس بات کی کوئی گارنٹی مل سکی ہے کہ کم آبادی ہونے کی صورت میں ماحولیات پر زیادہ دبائو نہیں پڑے گا۔ آبادی کے اکثر ماہرین یہ دلیل دیتے ہیں کہ مستقبل کے مورخین کو شاید یہ وقت بھی ایک ایسے عبوری دور کی طرح محسوس ہو جب انسانوں نے اس بات کا ادراک کر لیا تھا یا نہیں کیا تھا کہ ہم اس کرہ ارض کو کس طرح زیادہ مہربان اورمہمان نواز بنا سکتے ہیں جس سے انہیں اپنی فیملیز کو پروان چڑھانے کا موقع مل جائے۔ کئی ممالک میں ہونے والے سروے سے پتا چلتا ہے کہ لوگ زیادہ بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر اس کے بعد انہیں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔اینا پیرولینی اپنی کہانی سناتی ہیں کہ اس نے ایک بہتر ملازمت کی امید پر شمالی اٹلی میں واقع اپنا گھر چھوڑا تھا۔ اب اس کی عمر 37 سال ہو چکی ہے وہ میلانو میں اپنے دوست کے ساتھ رہتی ہے اور دونوں نے بچے پیدا کرنے کی اپنی خواہش کو فی الحال دبا رکھا ہے۔ اسے یہ خدشہ لاحق ہے کہ ا س کی 2 ہزار یورو کی ماہانہ تنخواہ ایک فیملی کو پالنے کے لیے کافی نہیں اور اس کے والدین ابھی تک وہیں رہتے ہیں جہاں اس کی پرورش ہوئی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’یہاں کوئی نہیں ہے جو میری مدد کر سکے۔ میں جونہی بچہ پیدا کرنے کے بارے میں سوچتی ہوں تو میرا سانس پھولنے لگتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ وجود پیر 29 اپریل 2024
پاکستان کا پاکستان سے مقابلہ

بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی وجود پیر 29 اپریل 2024
بھارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!! وجود پیر 29 اپریل 2024
جتنی مرضی قسمیں اٹھا لو۔۔۔!!

''مرمتی خواتین'' وجود اتوار 28 اپریل 2024
''مرمتی خواتین''

جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4) وجود اتوار 28 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ۔۔ ( قسط نمبر 4)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر