... loading ...
دھاندلی زدہ الیکشن ، عوامی مینڈیٹ پر قبضے ، جیتی ہوئی سیٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن کی نا اہلی و ناکامی کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت جماعت اسلامی کے تحت ہفتہ کو مسجد خضراء صدر تا سندھ اسمبلی بلڈنگ ’’جعلی نتائج نامنظور مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ، اس حوالے سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں نے بھی مشترکہ احتجاج کیا تھا تاہم سندھ اسمبلی کے چاروں طرف پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری اور کنٹینرز لگا کر تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے ، سندھ اسمبلی کی طرف آنے والوںکو روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا اور پاکستان عوامی تحریک کی خواتین سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔ جماعت اسلامی کے مارچ کے شرکاء کراچی پریس کلب پر جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے مشترکہ احتجاج اور دھرنے میں شامل ہو گئے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج اہل کراچی اور پورے سندھ کے عوام کی ترجمانی کر رہا ہے ، اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے جعلی مینڈیٹ سے سیٹیںلی ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں اور جس کا جو مینڈیٹ ہے اسے تسلیم کیا جائے ، جو جہاں جیتا ہے اسے جیتنے دیا جائے اور جو ہارا ہے اسے عوام پر مسلط نہ کیا جائے ، جعلی نتائج منسوخ کر کے فارم 45کے تحت درست نتائج جاری کیے جائیں ، آج چاروں طرف سے راستے بند کر کے سندھ اسمبلی پر لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن آج کا یہ احتجاج اس بات کا بھی اعلان کر رہا ہے کہ ہم مینڈیٹ پر قبضے اور سیٹوں کی چوری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، جمہوری ، سیاسی ، قانونی ، آئینی اور عدالتی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ عوام کی طاقت ، پر امن احتجاج اور مزاحمت ہی ہمارا ہتھیار ہے ۔مزاحمت اور جدو جہد تیز کریں گے ، ہم نے دیہی اور شہری سندھ کی تفریق ختم کر دی ہے ، سندھ میں مہاجر عصبیت و نفرت کی سیاست ، پنجابی ، پختون جھگڑے اور مسالک کی تقسیم بھی ختم کر کے صرف حق اور سچ کی بنیاد پر جمع ہو ئے ہیں اور اپنے مینڈیٹ کو بازیاب کرانے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم بکائو مال ہے ، کراچی کے عوام نے 8فروری کو ایم کیو ایم کو مسترد کر دیا ہے جس پر کراچی کے عوام خراج تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن جنہوں نے دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ، بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو پھر سے کراچی پر مسلط کر دیا ہے ان کو بھی جلد سمجھ آجائے گا کہ انہوں نے قوم کے ساتھ ، کراچی اور سندھ کے ساتھ مذاق کیا ہے ۔ کراچی میں عوام نے صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے اور فارم 45کے مطابق ایم کیو ایم کو صرف لاکھ ڈیڑھ لاکھ ووٹ ملے لیکن ہماری سیٹیں چھین کر ایم کیو ایم کو دے دی گئیں ہیں اور جو باقی بچیں وہ پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیں ۔اندرون سندھ میں بھی بدترین دھاندلی کی گئی اور جعلی نتائج تیار کیے گئے ، نواز لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ اور بننے والااتحاد جعلی اتحاد ہے اور زبردستی کی حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بھی بڑے زور وشور کے ساتھ اور بادشاہ سلامت بن کر لندن سے آئے تھے ، بلاول بھٹو زرداری کی وزارت عظمیٰ کا جہاز بھی اسی وقت کریش ہو گیا تھا جب انہوں نے کراچی کی میئر شپ پر قبضہ کیا تھا ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والے یہ سارے لوگ ایک ایک کر کے رسوا ہوں گے اور عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی حکمرانی ضرور قائم ہو گی ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج پورا دن پولیس کی جانب سے بدترین فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ، لوگوں کو پر امن احتجاج کرنے سے روکا گیا ، لاٹھی چارج اورشیلنگ کی گئی ، پاکستان عوامی تحریک کی خواتین و مرد کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ، جے یو آئی کے کارکنوں پر بھی پولیس تشدد اور شیلنگ کی گئی ، سندھ اسمبلی کے چاروں طرف بھاری فورس اور کنٹینرز لگا کر پر امن اور نہتے لوگوں کو روکا گیا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کوئی جنگ جاری ہے ، اس کے باوجود لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل ہیں جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں ، جماعت اسلامی پولیس کی اس فسطائیت ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کے خلاف جو بھی مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا جماعت اسلامی اس کا ساتھ دے گی ۔ بعد ازاںجی ڈی اے ، پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا کہ آج پولیس کی بدترین فسطائیت کے خلاف منگل 27فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد دوپہر سے مسجد خضراء کے قریب جمع ہو نا شروع ہو گئی تھی ، شرکاء میں زبردست جوش و خروش اور مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن اور جعلی نتائج بنانے والوں کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے جن میں انتخابی دہشت گردی نا منظور ، دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور ، جعلی نتائج منسو خ کرو ، الیکشن کمیشن عوام کی توہین بند کرے سمیت دیگر نعرے شامل تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت جعلی نتائج نا منظور مارچ کا آغاز ہو ااور شرکاء نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کی جانب پیدل مارچ کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن اور دیگر قائدین نے ایک بڑا بینر اُٹھایا ہوا تھا جس پر ’’عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا نا منظور ‘‘ تحریر تھا ، اس موقع پر نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، جنرل سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، نائب امراء سیف الدین ایڈوکیٹ ، محمد اسحاق خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،دونوں ممالک کو مبارک باد،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برادر اسلامی ممالک یواے ای، قطر، سعودی عرب، ترکیہ کا شکریہ ادا کرنا چا...
مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز ، کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، آدم پور، ادھم پور،سورت گڑھ ایئربیسز ملیامیٹ ، بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ زمین بوس جے ایف 17تھنڈرز کے ہائپرسونک...
امریکہ نے ثالث کا کردار ادا کیا ،دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے (ڈونلڈ ٹرمپ )مسائل سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں ساری چیزوں پر بات کی جائیگی (شہباز شریف) پاکستان، بھارت میں جنگ بندی ہوگئی، فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں، پاک ب...
جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دون...
بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیااور سویلین کو نشانہ بنایا بھارتی حملوں میں 33پاکستانی شہید ، 62زخمی ہوئے ، پاک...
بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کاشہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال ،5شہری شہید ہوگئے پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھاری نقص...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھا...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز ...
بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے ، البتہ امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کرسکتا ہے، نائب امریکی صدر امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے ...
حالیہ تاریخ کی طویل لڑائی ، دونوں طرف کے 125 جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمت عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع ہے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاص...
شرکاء کے پاکستان، عمران خان زندہ باد کے نعرے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ، یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو رہا کیا جائے، شرکاء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تع...
بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ ...