... loading ...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی ناموس پر صرف سیاست کی ہے ان کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو باہر آنے دیں، ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ سیاسی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے عمران خان کی رہائی کی کھل کر حمایت کی ہے، اور کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کو باہر آنے دیں، اگر سیاست میں ان کی گرفتاری کی وجہ سے اتنی زیادہ تلخی ہے، تو ہمیں ملک کی بہتری اور امن کے لیے ایک شخص کی قربانی میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، وہ باہر آئیں اور میدان میں آ کر سیاست کریں۔سربراہ جے یو آئی ف نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ تو ہمیشہ عمران خان کے خلاف تھے، لیکن میرا اصول ہے کہ جب مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو، تو اس کے خلاف بات نہیں کی جاتی، اگر ایک شخص کی وجہ سے پورے ملک میں تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں۔ان کا کہنا ہے کہ کیا ہم فوجی وردی اس لیے پہنتے ہیں کہ جب جنگ کا اصل وقت آئے تو بارڈر پر جا کر میں جنگ لڑوں؟ اپنے گھر کا یہ حال بنا دیا گیا ہے کہ ایک ہارڈ اسٹیٹ قائم ہے، جہاں کوئی معمولی سا سر بھی اٹھائے تو اسے فنا کر دو، آج قوموں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اپنے لشکر بناؤ اور دہشت گردوں سے لڑو، اگر میرا پشتون یا بلوچ ان سے لڑے گا تو یہ خونی دشمنیاں نسلوں تک جاری رہیں گی، یا تو پھر آپ باقاعدہ اعلان کردیں کہ ہر پاکستانی شہری کو فوجی تربیت دی جائے گی لیکن یہاں تو ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایک پستول رکھنے کی بھی اجازت نہیں۔آزاد کشمیر کے حالیہ بحران پر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان آج کہاں کھڑا ہے؟ جہاں ماضی میں ہر کشمیری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا تھا، وہاں آج باغیانہ تقریریں ہو رہی ہیں اور لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں، اس کا مطلب ہے ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی ناموس پر صرف سیاست کی ہے اور ان کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، کشمیریوں کے مطالبات میں سے ایک بھی ایسا پوائنٹ بتایا جائے جس پر ان سے بیٹھ کر بات نہ کی جا سکتی ہو۔میڈیا پر حکومتی کنٹرول اور میڈیا سنسرشپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو مکمل طور پر بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی جو اسمبلی کی کارروائی عوام تک پہنچانے کا واحد قومی ذریعہ ہے، اس پر بھی اپوزیشن کی آواز کو عوام تک پہنچانے سے روکا جا رہا ہے۔
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...