... loading ...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید
ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں وہ قوم کا مقدمہ نہیں لڑ سکتا، شہر کو حقوق دینے والوں سے پارٹی چیئرمین ایکسٹینشن مانگ رہے ہیں، مصطفی کمال کا خالد مقبول پر جوابی وار
(رپورٹ :دعا عباس) ایم کیو ایم پاکستان ایک مرتبہ پھر گروپ بندی کا شکار ہوگئی، خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال آمنے سامنے آ گئے ۔انٹرا پارٹی انتخابات ایم کیو ایم رہنماؤں میں دوریوں کا باعث بن چکے ہیں ،حالیہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماؤں کی نام لیے بغیر ایک دوسرے پر کڑی تنقید جاری ہے۔ گزشتہ روز بہادرآباد مرکز سے متصل پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ شہر کو حقوق دینے والوں سے پارٹی چیئرمین ایکسٹینشن مانگ رہے ہیں، الیکشن کمیشن بھی پارٹی چیئرمین کی انٹرا پارٹی انتخابات میں توسیع سے متعلق مسلسل درخواست ملنے پر برہمی کا اظہار کر رہا ہے۔ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں وہ قوم کا مقدمہ نہیں لڑ سکتا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی جانب سے ہمارے ایم این اے صادق افتخار کا نام بھی لیا گیا ہے اور ان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں ۔ٹی وی پر چلنے والی خبر سے متعلق جب پارٹی کے ذمہ دار رضوان بابر سے پوچھتا ہوں تو وہ کہتے ہیں معاملے کو دیکھ رہے ہیں، میں کیا جواب دوں، کسی کو اس بات پر کہ اب تک کوئی شوکاز بھی جاری نہیں ہوا۔ اس رہنما کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں اجلاس بلائے بغیر پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر دو ایسے لوگوں کو پارٹی کا ٹکٹ چیئرمین ایم کیو ایم جاری کر دیتے ہیں جو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو جاتے ہیں۔ میرے کم کہے کو بہت سمجھ کر لوگ اپنا قبلہ درست کر لیں ۔دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کی جانب سے نام لئے بغیر مصطفی کمال کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اب پارٹی میں موجود بدعتوں کو نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے واضح کیا ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم پاکستان اور مصطفی کمال کی سابقہ جماعت پی ایس پی سے ایم کیو ایم کا حصہ بننے والے کارکنان ایک دوسرے سے باہم دست گریبان دکھائی دیتے ہیں اور مسلسل ایک دوسرے کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...