... loading ...
قائم مقام صدر مملکت میر محمد صادق سنجرانی نے نومنتخب وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیے لیا۔ حلف اٹھانے والی 34 رکنی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مخدوم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں مسلم لیگ(ن)14، پیپلز پارٹی 11 اور جے یو آئی کو 4 ، ایم کیو ایم پاکستان دو، بلوچستان عوامی پارٹی ایک ، جمہوری وطن پارٹی ایک اور پاکستان مسلم لیگ (ق)ایک شامل ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے دو ارکان نے پہلے مرحلہ میں حلف نہیں اٹھایا۔ (ن)لیگ کی جانب سے خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ، سردارایاز صادق،انجینئر خرم دستگیر خان، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب،خواجہ محمد سعدرفیق، میاں ریاض حسین پیرزادہ، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد،مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر چوہدیری اعظم نذیر تارڑ اورمیاں جاوید لطیف بطور وفاقی وزراء حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب حلف اٹھانے والے وزاء میں سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان، مخدوم سید مرتضیٰ محمود،عبدالقادر پٹیل، ساجد حسین طوری،میر احسان الرحمان مزاری، عابد حسین بھایو اور شازیہ مری شامل ہیں جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سید امین الحق اورسینیٹر سید فیصل علی سبزواری شامل ہیں۔ جے یو آئی( ف)کی جانب سے مولانا اسعد محمود ، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور،سینیٹر طلحہ محمود، بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے محمد اسرار ترین،جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے چوہدری طارق بشیر چیمہ بطور وفاقی وزیرحلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں جبکہ(ن)لیگ کی ایم این اے عائشہ غوث پاشا، پی پی پی کی ایم این اے حنا ربانی کھر اور(ن) لیگ کے ایم این اے عبدالرحمان خان کانجو بطور زیر مملکت حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ تین مشیروں کا تقرر بھی کیا گیا ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری قمر زمان کائرہ اور سردار جہانگیر خان ترین گروپ کے عون چوہدری شامل ہیں۔ کابینہ کے پہلے مرحلہ میں حلف نہ اٹھانے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے چھٹی پر ہونے کے باعث قائمقام صدر اور چیئر مین سینیٹ میر محمدصادق سنجرانی نے پہلے مرحلہ میں نامزد ہونے والے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے بھی صادق سنجرانی نے حلف لیا تھا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...