... loading ...
پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے عبداللہ عمرکے مطابق آئندہ چند روز میں اس کے دوہرے اثرات نظر آئیں گے،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کے لیے درآمدی بل کو پورا کرنا مشکل ہو جائے گا اور جنوری میں سب سے زیادہ (13 فیصد) مہنگائی کے بعد اب شاید لوگوں کو فروری میں بھی کوئی ریلیف نہ ملے۔انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ اور مہنگائی کی بلند ہوتی شرح تباہی کا سبب بنے گی اور حکومت کے لیے اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرنا مشکل بنا دے گی۔ پاکستان کسان اتحاد کے خالد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کسانوں کو خدشہ ہے کہ پیداواری لاگت میں غیرمعمولی اضافے کے سبب زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، جس سے دیہی معیشت میں لیکویڈیٹی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کھاد کی قیمت پہلے ہی کسانوں کی پہنچ سے باہر ہے، اب قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ خوراک اور باغبانی کی مختلف اشیا کی پیداوار کو متاثر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس وجہ سے خوراک، پھلوں اور سبزیوں کی قومی پیداوار کا 5 سے 10 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے تو بین الاقوامی قرضے بھی پاکستان کی کوئی مدد نہیں کرسکیں گے۔لاہور میں ایک مشہور برانڈ کے آپریشنز کی دیکھ بھال کرنے والے رانا عبید اللہ کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتیں پچھلے 3 سالوں سے بڑھ رہی تھیں اور اب مزید بڑھیں گی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے اطراف میں 250 کلومیٹر تک 300 تھیلے لے جانے والی ایک چھوٹی گاڑی کی 2020 میں قیمت 45 ہزار روپے تھی، 2021 میں یہ قیمت تقریباً 22 فیصد بڑھ کر 54 ہزار روپے ہوگئی اور اب 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے اثرات گندم اور آٹے کی قیمتوں پر ظاہر ہوں گے، گندم کی قیمت اس وقت کم ہے اور اس پر اثرات لوگوں کو فوری طور پر محسوس نہیں ہو ں گے، لیکن آنے والے دنوں میں اس کی قیمت پر ضرور فرق پڑے گا۔اسی طرح اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے رمضان سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 9.53 روپے فی لیٹر کا اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سبب بنے گا۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) نے پہلے ہی عوام کو دو مراحل میں تازہ دودھ کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر کے ممکنہ اضافے سے خبردار کیا تھا کیونکہ دودھ سے تیار مصنوعات پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ڈی سی ایف اے کے صدر شاکر گجر نے اب پہلے مرحلے میں 25 فروری کو 30 روپے فی لیٹر اور 25 مارچ کو مزید 30 روپے اضافے کی وارننگ دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ 19 فروری کو تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول خوردہ فروشوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔گڈز ٹرانسپورٹ سروس کے افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اس اضافے سے نقل و حمل بھی مہنگی ہوگی جس کے سبب مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور ممالک سے آنے والی سبزیوں اور پھلوں کی نقل و حمل کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوگا جس کا بوجھ بالآخر پہلے ہی بے بس صارفین پر پڑے گا۔شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں نے گزشتہ روز صبح سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات محسوس کرنا شروع کردیے جب ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہر جانے کے لیے کرایوں میں اضافہ کردیا، تقریباً تمام شہروں (مثلاً اسلام آباد، پشاور اور لاڑکانہ) تک کا کرایہ 100 روپے فی مسافر بڑھا دیا گیا ہے۔کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ انیس مجید نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز نے بندرگاہ سے حیدرآباد تک 20 فٹ کنٹینرز لانے کے لیے ایک ہزار روپے اضافی وصول کرنا شروع کر دیے ہیں، جب کہ کراچی تک کے لیے 700 سے 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کا یہ طرز عمل دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے گا، عالمی قیمتوں میں اضافے، فریٹ چارجز اور ڈالر کے مقابلے روپے کی گراوٹ کے سبب پچھلے 3مہینوں کے دوران اس میں پہلے ہی 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔فلاحی انجمن ہول سیل سبزی منڈی سپر ہائی وے کے صدر حاجی شاہجہان نے آنے والے دنوں میں شہر میں سبزیوں کے نرخوں میں کم از کم 15 سے 20 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہیکیونکہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے آنے والی اجناس پر ہی کراچی منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا کوئی فوری اثر نظر نہیں آ ئے گا، کیونکہ فی الحال ہول سیل مارکیٹ پہنچنے والے ٹرک کچھ دن پہلے ہی سبزیاں اٹھا چکے ہیں۔
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...
جنگ صیہونی حکومت اور امریکانے شروع کی ، جنگ میں ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے آئندہ ایران کے خلاف جارحیت نہیں ہوگی عالمی طاقتیں اس کی ضمانت دیں، ایرانی صدر کا بیان ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ...
پورے ہال میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ، ایک دوسرے پر بدزبانی کی، کوئی بھی لڑائی بند کرنے کو تیار نہ تھا حکومتی ارکان نے صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دوران مجموعی طور پر14 قراردادیں منظور کرا لیں سٹی کونسل کا اجلاس بدترین ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جہاں ارکان ایک...
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...