... loading ...
کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں جتنی بڑی تعداد تعلیمی سلسلے سے دور ہوئی اس پر قابو پانا لگ بھگ ناممکن ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے جاری ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب اور متوسط ممالک کے 10 سال کے 70 فیصد بچے ایک سادہ جملہ لکھنے یا سمجھنے سے قاصر ہیں، کورونا کی وبا سے قبل یہ شرح 53 فیصد تھی۔ یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کووڈ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش سے 63 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ بچے عالمی سطح پر متاثر ہوئے، بالخصوص چھوٹے اور غریب طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو وبا کے 2 سال کے دوران سب سے زایدہ نقصان ہوا۔ رپورٹ میں طلباء کی مدد کے لیے معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ایتھوپیا سے لے کر امریکا تک بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہوئے، جبکہ ان کی حساب دانی کی صلاحیتیں، ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی۔ جنوبی افریقہ میں 75 فیصد تک اسکول جانے والے بچے ایک تعلیمی سال پیچھے رہ گئے جبکہ مارچ 2020 سے اکتوبر 2021 کے دوران 5 لاکھ سے زیادہ اسکولوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔ ایتھوپیا میں پرائمری کلاسوں کی عمر کے بچوں نے معمول کے اسکول ایئر کے مقابلے مین محض 30 سے 40 فیصد ریاضی کو سیکھا۔ دنیا بھر میں اس عرصے کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے 37 کروڑ بچے اسکولوں میں ملنے والی غذا سے محروم رہے، اکثر بچوں کے لیے یہ دن بھر کی غذائیت کا واحد قابل اعتبار ذریعہ تھا۔ یونیسیف کے ایجوکیشن شعبے کے سربراہ رابرٹ جینکنز نے بتایا کہ مارچ میں کووڈ سے عالمی تعلیم کو متاثر ہونے کے عمل کو 2 سال مکمل ہوجائیں گے، حقیقت تو یہ ہے کہ اس عرصے میں ہم نے بچوں کی تعلیم میں لگ بھگ ناقابل تلافی نقصان کو دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سلسلے میں رکاوٹوں کو ختم ہونا چاہیے مگر اسکولوں کا کھلنا ہی کافی نہیں، بلکہ طلباء کو کافی سپورٹ کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اب تک کے نقصان سے ریکور ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو تعلیمی سلسلے کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت، سماجی ترقی اور غذائیت کی بحالی پر بھی کام کرنا چاہیے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...