... loading ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار
اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے قیام کیلئے دن رات کوششیں کی ہیں، تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی توسیع کا کام جاری ہے اور اس منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے،پاکستان میں مسلم امہ کو فیلڈ کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستان کو بری نظرسے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو جو عزت اور مقام ملا ہے اس پر پوری قوم شکر گزار ہے ، آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے اور ملک کو ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملک میں امن کے قیام کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں، پاکستان نے خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرکے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث دنیا اب پاکستان کو “پیسمیکر” کے طور پر جاننے لگی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں کیے گئے بعض منفی فیصلوں کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی، تاہم موجودہ کوششوں کا مقصد معیشت کو دوبارہ استحکام کی طرف لانا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حملیکی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی ،پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی ،وزیر اعظم شہبا زشریف نے ڈوبتی معیشت کو سہا را دیا ،پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنیوالے خود رسوا ہوگئے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ28فروری سے 25جون تک پاکستان نے جنگ بندی اور قیام امن کیلئے بھر پور محنت کی،پاکستان میں مسلم امہ کو فیلڈ کرنے کی صلاحیت ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ اسحا ق ڈارنے کہا کہ فیلڈ مارش عاصم منیر نے قیام امن کیلئے بھر پور کام کیا ،معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی منفرد فتح دیکھی ،پاکستان نے 47 سال بعد ایران اور امریکہ کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا ،پاکستان کو بری نظرسے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دیں گے۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...