... loading ...
سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشواباباگورونانک کے552ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز گزشتہ رات گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اکھنڈپاٹھ کی رسم کے آغاز سے ہوا ، تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت اور اندرون ملک سمیت دنیابھر سے ہندو اورسکھ یاتریوںکی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ننکانہ صاحب میں واقع گوردوارہ جنم استھان
گذشتہ رات سرداررام پال سنگھ بھینی وال کی زیر قیادت2400 سے زائدبھارتی سکھ یاتری واہگہ باڈر کے راستے خصوصی بسوں کے ذریعے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ، ڈی پی اوکیپٹن (ر) منصور امان ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائن رانا شاہد ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ،متروکہ وقف املاک بور ڈ کے افسران ، گورودوارہ جنم استھان عتیق گیلانی اورعما ئدین شہرنے سکھ یاتریوںکا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوںکے ہار پہنائے سکھ یاتری اکھنڈ پاٹھ ،شبد کیرتن ، اور دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں، جنم دن کی تقریب کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان کوخوبصورت لائٹوں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ،حکومت پاکستان کی ہدائیت پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکھ یاتریوں کے قیام وطعام ،سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کئے گئے ہیں دریں اثناء سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے گوردوارہ کے اندر بنک بوتھ اورفری ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ نے سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں گورودوارہ میں داخل ہونے والوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جارہا ہے اور انکے سامان کی سکینر مشین سے تلاشی لی جارہی ہے جنم دن کی تقریبات کے دوران گوردوارہ جنم استھان کی سی سی ٹی وی ،اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے آج 19نومبر کودوپہر بارہ بجے سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی خوشی میں گورودوارہ جنم استھان سے گورو گرنتھ کا جلوس ( نگر کیرتن )نکالیں گے جو روائتی راستوں سے ہوتا ہوا گورودوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگااور اسی روزرات کو آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...