... loading ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کی ذمہ داری معمہ بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچ گیا۔ سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کی بنیاد پر خبر پھیلائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل نے بھی خبر نشر کر دی۔معاون خصوصی شہباز گل نے سرکاری ٹی وی کو کریڈٹ دیا تو وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی مریم نواز کی خوب کلاس لگائی۔سرکاری ٹی وی نے اسکرین شاٹ کو فیک قرار دے دیا، مریم نواز نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔پینڈورا پیپرز آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سرکاری ٹی وی کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا کہ جنید صفدر کی 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے نام سے خبر ایک نجی ٹی وی چینلز نے بھی نشر کردی۔مریم نواز نے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔دستیاب شواہد کے مطابق جنید صفدر کی کمپنیوں کی خبر وفاقی وزیر فواد چودھری اور شہباز گل نے ٹوئٹ کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رات 11 بجکر 2 منٹ پر سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کے ساتھ خبر ٹوئٹ کردی۔اسی وقت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹ کی کہ جنید صفدر کی بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ایسے میں نجی ٹی وی نے سرکاری ٹی وی کے نام سے یہ خبر بریک کر دی۔ اسی پروگرام میں موجود شبہاز گل نے نجی ٹی وی پر لائیو گفتگو میں خبر کی تصدیق کی۔ دیگر چینلز نے بھی وفاقی وزراء کے نام سے یہ خبر ٹوئٹ کردی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر نجی ٹی وی نے جعلی خبر پر معافی نہیں مانگی تو وہ اس پر مقدمہ کر دیں گی۔فواد چوہدری نے مریم نواز سے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ کے نام پر متعدد آف شور کمپنیاں ہیں۔وفاقی حکومت کے وزیر اور معاون خصوصی کی جانب سے اس خبر کے پرچار کے اس سارے جھگڑے میں سرکاری ٹی وی کے اعلیٰ عہدیدار نے ٹوئٹ کیا کہ سرکاری ٹی وی نے تو یہ خبر نشر نہیں کی، یہ جعلی ہے۔ تصویر فوٹو شاپ کی گئی اور سرکاری ٹی وی کے ادارے کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔اس وضاحت کے بعد نجی ٹی وی چینل نے بھی جعلی خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلانے والوں نے اپنے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیے۔مگر معاون خصوصی شہباز گل اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ان الزامات کے ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کیے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...