... loading ...
پاکستان نے افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لارہے ہیں، پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ،قرنطینہ میں 2 دن رہنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے ضروری نہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن بارڈر مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لارہے ہیں، پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے اسمارٹ لاک ڈائون کی طرف جائیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 تک پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1 اعشاریہ 2 فیصد ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 827 ہے ، مہلک وائرس پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اجلاس ہورہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے وضاحت کی کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ میں 2 دن رہنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جائے یہ ضروری نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کانتیجہ آنے پر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے مزید قرنطینہ میں رکھنا ہے ، ہسپتال داخل کرانا ہے یا گھر بھیجنا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ دو دن قرنطینہ میں رکھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کے بعد لوگ گھر واپس جاسکتے ہیں، یہ بحرانی صورتحال ہے جس میں کسی کو کسی بھی طرح یہ ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ پالیسی سے کچھ ہٹ کر ہوا تو آپ احتجاج کر سکتے ہیں، لہٰذا بیرون ممالک سے آنے والوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک سے جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں وہ وہاں پاکستان سفارتخانے یا قونصل خانے میں اپنی رجسٹریشن کروائیں، بیشتر مخصوص پروازیں پی آئی اے چلا رہا ہے لیکن رواں ہفتے سے ہم نے کچھ دیگر ایئر لائنز کو بھی مخصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے کیونکہ کئی ممالک کے لیے قومی ایئرلائن پروازیں نہیں چلاتی۔بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے معید یوسف نے کہا کہ یکم سے 9 مئی تک تقریباً ساڑھے 7 ہزار پاکستانی واپس آئیں گے ، اگلے ہفتے بھی ہماری توجہ خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کی طرف رہے گی کیونکہ وہاں ہمارے ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں یا انہیں مجبوری کی وجہ سے واپس جانے کا کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیرون ملک جانے والی پروازوں پر کوئی ممانعت نہیں ہے ، جہاں جہاں پی آئی اے کی پرواز جارہی ہے وہاں پاکستانی جاسکتے ہیں، قطر ایئرویز کی بھی مخصوص پروازیں آئی ہیں اور اگلے ہفتے بھی ان کی 5 پروازیں آئیں گی جس سے پاکستانیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی تمام حکمت عملی کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم بحیثیت حکومت اور قوم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، صنعتیں اور مساجد ایس او پیز پر عمل کریں تب جاکر ہم اس وبا کا مکمل خاتمہ کر سکیں گے ۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...