... loading ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجربینچ کی جانب سے واٹرکمیشن کی سماعت کے دوران میں چیف جسٹس کی جانب سے ایک ریمارکس یہ سامنے آیا کہ ’’میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتہ نہیں کیا ہوگا‘‘۔ اس ایک فقرے کو سیاق وسباق سے نکال کر سوشل میڈیا پر مخالفین نے ایک طوفانِ بدتمیزی پیدا کردیا ہے۔ یہاں تک کہ معروف ٹی وی اینکرز ، براڈ کاسٹرز بشمول کامران خان اور شفیع نقی جامعی بھی اس رو میں بہہ گئے۔ درحقیقت یہ فقرہ چیف جسٹس کی جانب سے واٹرکمیشن کی سماعت کے دوران ایک مکالمے کے بہاؤ میں ادا ہوا۔ درخواست شہاب اوستو اور چیف جسٹس کے مابین جاری مکالمے میں کہیں کہیں میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔ دوران ِ سماعت میںچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی میں صفائی دیکھ کر میں خوش ہوا، یہ سارا کریڈٹ سندھ حکومت کا ہے ، برسات آنے والی ہے بند نالوں کا کیا ہوا؟ میئر کراچی کہاں ہیں؟اس پر میئر کراچی وسیم اختر سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوگئے، انہوں نے اس موقع پر عدالت کے روبرو کہا کہ کام شروع ہوچکا ہے جلد ہی اس کے اثرات سامنے آئیں گے ۔اس پرچیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ کراچی والے کیا سمجھتے ہیں کہ کیا بہتری آئی ہے ؟تو میئر کراچی نے جواب دیا کہ واقعی بہتری آئی ہے ، آپ بھی شارع فیصل سے آئے ہوں گے ۔چیف جسٹس نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آج کہاں کا دورہ کرائیں گے ؟میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جلد ہی تمام نالے صاف کر دیے جائیں گے ۔یہاں شہاب اوستو نے کہا کہ جولائی 2019ء تک مہلت دیں تمام کام مکمل کرلیے جائیں گے ۔شہاب اوستو کی جانب سے طلب کردہ اس مہلت پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ کے بعد پتہ نہیں کیا ہوگا، دسمبر 2018ء تک تمام کام مکمل کرلیں۔
یہ وہ پورا تناظر تھا جس میں چیف جسٹس نے یہ فقرہ کہا تھا۔ مگر اس پر ایک خاص لابی نے طنزیہ فقروں کی بوچھاڑ کردی۔ اور طرح طرح کے وضعی ماحول میں اس فقرے کو چسپاں کرکے پروپیگنڈا کی یلغار کردی گئی۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...