... loading ...
معالجین کا کہنا ہے کہ آپ کی بینائی بالکل صاف ہونی چاہیے ، تاکہ آپ کو سب کچھ واضح نظر آئے اور آپ صحیح طور پر کام کرسکیں، مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا، اس لیے کے وہ عدسہ جو ہماری آنکھ کی پتلی کے پیچھے ہوتا ہے اور روشنی کی شعاعوں کو آنکھ کی پتلی کے پیچھے پردہٴ چشم پر مرتکز کرنے اور ہمیں شفاف و واضح طریقے پر دیکھنے میں مدد دیتا ہے، دھندلا جاتا ہے۔یہ عدسہ پانی اور پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ قدرتی صاف شفاف رہے اور روشنی اس میں سے گزرسکے ۔ ایسا عمر کے ہر حصے میں نہیں ہوتا، اس لئے کہ جب ہم بوڑھے ہونے لگتے ہیں توپروٹین جمنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کا لوتھڑا سا بن جاتا ہے، جس سے عدسے کا ایک حصہ دھندلانے لگتا ہے۔ یہ دھند لاہٹ رفتہ رفتہ بڑھنے لگتی ہے۔ اس دھند لاہٹ کو موتیا بند کہتے ہیں۔ دھند لاہٹ بڑھنے پر دیکھنا دشوار ہوجاتا ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے دوکروڑافراد موتیا بند میں مبتلا ہیں۔ یہ خرابی بتدریج پیدا ہوتی ہے اور اس کا احساس نہیں ہونے پاتا یا یہ کہ ہم اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔ نظر انداز کرنے کی وجہ سے بصارت دھند لاجاتی یا کم زور ہوجاتی ہے۔ پھر کچھ عرصے بعد رات کو دیکھنے میں دشواری پیش آنے لگی ، روشنی کے چاروں طرف دھبّے بن جاتے یا ایک کے دو نظر آنے لگتے ہیں۔ جب بینائی میں یہ خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں تو آپ چشمہ ساز کے پاس جاتے ہیں اور چشمے کا نمبر تبدیل کرنے لگتے یا کانٹیکٹ لینز بدلوا دیتے ہیں۔ حقیقت سے لاعلم ہونے کی بنا پر موتیا بند کا مرض پھیلنے لگتا ہے اور پردہٴ چشم تک روشنی کم پہنچنے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں بصارت مزید دھندلا جاتی ہے۔ موتیا بند تعدیے کی بیماری نہیں ہے، مگر ایک سے دوسری آنکھ میں بھی ہوسکتی ہے۔ موتیا بند کے بڑھنے کی وجہ صرف بڑھاپا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کبھی آپریشن کرایا ہو، موروثی طور پر والدین سے یہ مرض آپ تک پہنچ گیا ہو، آنکھ میں چوٹ لگ گئی ہو، آپ کو ذیابیطس ہوچکی ہو، آپ نشہ آور چیز استعمال کرنے لگے ہوں ، ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوں، آپ نے تمباکو نوشی شروع کردی ہو یاآپ پر مٹاپا طاری ہوگیا ہو، تب بھی موتیا بند کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ جب موتیا بند کا ابتدائی مرحلے میں علاج نہیں کرایا جاتا یا بیماری کے بارے میں علم نہیں ہوپاتا تو مریض نابینا ہوجاتا ہے۔ موتیا بند کا آپریشن کے علاوہ کوئی علاج نہیں ہے۔ علاج سے ممکن ہے کہ معمولی سا فائدہ ہوجائے، لیکن موتیا بند آپریشن ہی سے ختم ہوتا ہے۔ آپریشن کرنے کا فیصلہ معالج ہی کرتا ہے کہ بصارت میں دھند لاہٹ کس تناسب سے گھٹ یا بڑھ رہی ہے۔ کسی وجہ سے وہ آپریشن کو وقتی طورپر ملتوی بھی کرسکتا ہے، مگر اسے ترک نہیں کرسکتا، چناں چہ مریض کو اس سے مستقل رابطہ رکھنا چاہیے۔ اگر بینائی چشمے کے شیشے تبدیل کرنے پردرست نہ ہو، مطالعے میں پریشانی ہورہی ہو، رات کو صحیح نظر نہ آرہا ہو یا ڈرائیونگ میں دشواری پیش آرہی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو لازماََ آپریشن کروالینا چاہیے۔ آپریشن عدسے کا کیا جاتا ہے اور اس کو ہٹا کر مصنوعی عدسہ لگادیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی معالج عدسے کو نہیں نکالتا اور بینائی کو درست رکھنے کے لیے کانٹیکٹ لینز لگادیتا ہے۔ اس کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ عدسے کو لیزر شعاعوں سے توڑ دیا جاتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ اسپتال کے بستر پر نہیں لیٹنا پڑتا ۔ اس سرجری کوکرانے میں کوئی نقصان نہیں ہے اور مریض کوکوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی۔ عموماََ دس سے پندرہ روز میں زخم مندمل ہوجاتے ہیں۔ اگر دونوں آنکھوں میں موتیا بند ہوتو آپریشن باری باری کیا جاتا ہے او ر دو سے چار ہفتوں کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ مصنوعی لینزوں کی اب بہت سی اقسام بازار میں آچکی ہیں۔ آئی کیمپوں میں عموماََ مریضوں کو یہی لینز لگائے جاتے ہیں۔ مصنوعی لینزوں میں تہ کیے جانے والے لینزوں کی مانگ زیادہ ہے۔ آپریشن کرانے کے بعد پابندی سے ہر سال ماہر چشم سے آنکھوں کا معائنہ کرانا ضروری ہے، ایسے میں جب کہ عمر 40 برس سے تجاوز کرچکی ہو یہ معائنہ اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بینائی میں کوئی فرق محسوس ہوتو معالج سے فوری رابطہ کرنا چاہیے۔ تاریک شیشوں کا چشمہ لگائیں۔ کوشش کریں کہ آنکھوں پر براہ راست دھوپ نہ پڑے ۔ توانائی بخش غذائیں کھائیں، تمباکو نوشی ترک کردیں اور ذیابیطس کو قابو میں رکھیں ۔ ان احتیاطوں سے موتیا بند کا مرض تیزی سے نہیں بڑھے گا اور آپ کی بینائی تادیر قائم رہے گی۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...