... loading ...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر
بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے،12 مہاجرین نشستوں کا مسئلہ آئینی معاملہ ہے، میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں 15 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور واضح کیا ہماری 13 نشستیں کسی اور دی گئیں تو ہم نہیں مانیں گے۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے 22 امیدوار میدان میں تھے، پوری جمع تفریق کے بعد ہم 15 نشستوں پر جیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا ہے حق حکمرانی اسی کے پاس ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہمارا بیانیہ واضح ہے، جنہوں نے وفاق میں ہمارا میندیٹ چوری کیا گلگت میں ان کے ساتھ کیوں حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی پاور شیٔرنگ پر یقین نہیں رکھتی۔بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ گلگت میں اب تک موصول ہونے والے 17 نشستوں کے نتائج میں ہم 8 نشستوں پر جیت چکے ہیں اور مجموعی 24 نشستوں پر ہماری برتری واضح ہے تاہم جمع و تفریق کے بعد ہمیں 15 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔چیٔرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے بجٹ اجلاس 12 جون کو ہوگا، جس کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے تاہم ہماری پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ بجٹ کو کیسے ڈیل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ آئینی اور قانونی معاملہ ہے، ہم بجٹ اجلاس میں شریک ہوں یا نہ ہوں یہ وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے، لوگ یوٹیلیٹی بلز اور پیٹرول کے پیسے ادا نہیں کر پارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی پچھلی مرتبہ بھی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، سہیل آفریدی بجٹ پر کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں گے، ہماری کوشش ہے بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوجائے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی اکتوبر میں وزیراعلیٰ بنے لیکن آج تک ایک ملاقات نہیں کرائی گئی، ہماری ملاقاتیں 34 ہفتوں سے بند ہیں، کیا تاریخ میں کسی قیدی کو 34 ہفتے ملاقاتوں سے محروم رکھا گیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بحال ہونی چاہئیں، ملاقاتوں پر پابندیوں نے نفرت کو جنم دیا ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن یہ کہا جائے آپ غدار ہیں تو یہ ناقابل برداشت ہے۔چیٔرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے ہمیں نہیں معلوم بانی کن حالات میں ہیں، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم، ایک مقبول لیڈر ہیں، آئین اور قانون کے مطابق ملاقات ان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بات واضح کررہا ہوں پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔چیٔرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، پرامن مظاہرین پر گولی چلانا غلط ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے اسمبلی میں اپنا مؤقف دیا ہے 12 مہاجرین نشستوں کا مسئلہ آئینی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، لوگ فوج کا نام استعمال نہ کریں اور فوج کے بل بوتے پر سیاست نہ کریں، ہم نے افواج کی قربانیوں اور کردار کو ہمیشہ سراہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں، عوام کا حق ہے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کریں، ہم تشدد اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کے خلاف ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل میں کسی خاص شخصیت کی ملاقات جھوٹی خبر ہے، سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کی کال صوبائی حقوق کے لیے دی ہے، ہم وزیراعلیٰ کی کال کی حمایت کرتے ہیں، خیبرپختونخواہ کو این ایف سی کے مطابق اس کا حصہ ملنا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...