... loading ...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا
بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آچکے ہیں، جہاں پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی رہنماء ایم پی اے فضل الہیٰ کی قیادت میں 35 سے 40 ناراض ارکانِ اسمبلی کا ایک بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے فضل الہیٰ نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت، کابینہ اور پارٹی قیادت کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا، انہوں نے صاف الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ ان کے ساتھ 35 سے 40 ناراض ارکانِ اسمبلی موجود ہیں اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ کے پی کا بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، جس کے نتیجے میں موجودہ صوبائی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔مبینہ ناراض گروپ کے سینیٔر رکن فضل الہیٰ نے حکومت کو بلیک میلنگ یا سیاسی سودے بازی سے ہٹ کر خالصتاً عمران خان کی رہائی سے مشروط کرتے ہوئے میٹم دیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ، تمام صوبائی وزرائ، ایم این ایز، سینیٹرز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں کا ایک بڑا مشترکہ کنونشن بلایا جائے، اس کنونشن میں تمام قائدین اور ارکان باقاعدہ قرآن پاک پر حلف اٹھائیں کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ایک حتمی اور فیصلہ کن احتجاج کس مخصوص دن ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ حلف میں یہ بات شامل ہونی چاہیے کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد واپسی صرف اور صرف عمران خان کی جیل سے رہائی کی صورت میں ہی ہوگی، جب تک یہ حلف نہیں لیا جاتا، ہمارا 35 سے 40 ارکان پر مشتمل گروپ صوبائی بجٹ کسی صورت منظور نہیں ہونے دے گا کیوں کہ میں پہلی دفعہ اللہ کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ہمارے موجودہ لیڈران عمران خان کے ساتھ مخلص ہی نہیں ہیں۔فضل الہیٰ نے انکشاف کیا کہ میں نے علیمہ آپا سے خود سوال کیا تھا کہ آپ بتائیں، سینیٹ کا ووٹ بڑا ہے یا عمران خان؟ انہوں نے جواب دیا کہ خان بڑا ہے، تو میں نے علیمہ آپا سے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، کیونکہ سینیٹ الیکشن کے لیے تو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سب سے قرآن پاک پر حلف لیا گیا، لیکن خان کی رہائی کے لیے کوئی حلف کیوں نہیں لیا جا رہا؟۔صوبائی حکومت کی کارکردگی انہوں نے حلفیہ طور پر بدعنوانی کا اعتراف کیا اور کہا کہ کے پی میں افسر شاہی کھل کر کرپشن کر رہی ہے، یہ افسران کرپشن کرنے کے بعد اس بچگانہ کابینہ کو چاکلیٹ پکڑاتے ہیں، جس سے خوش ہو کر یہ بچے انہیں “بابا جانی” کہنا شروع کر دیتے ہیں، کے پی حکومت کی پرفارمنس خاک ہونی ہے، یہاں حالت یہ ہے کہ صوبائی وزیر خود کہتا ہے کہ میرا ڈی سی اور سیکریٹری غلط کام کر رہے ہیں لیکن میں ان کا تبادلہ تک کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، ہمیں حکومت سے کوئی چاکلیٹ یا وزارتیں نہیں چاہئیں، ہمیں صرف عمران خان کی رہائی چاہیٔے۔ناراض گروپ نے وزیرِ اعلیٰ کے وفاقی حکومت کے ساتھ رویے پر بھی سخت ترین تحفظات کا اظہار کیا، فضل الہیٰ نے الزام لگایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی مرکزی حکومت کا حکم ایسے مانتے ہیں جیسے وہ ان کے سگے ماں باپ ہوں، وزیرِ اعلیٰ کی وفاق کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقاتیں عمران خان کی رہائی کے معاملے کے لیے زہرِ قاتل ثابت ہو رہی ہیں، یہ بچگانہ حرکتیں بند کی جائیں، ہم 35 سے 40 کے درمیان ایم پی ایز ہیں، معاملات کو اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ بجٹ پاس نہ ہو سکے اور کے پی کی موجودہ پی ٹی آئی حکومت کو گھر جانا پڑے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...