... loading ...
کتاب آبیل…(شگفتہ شاعری)
کلام پروفیسر صفدر علی انشا
قیمت 300 روپے
ناشر ادارئہ انشا کراچی
پروفیسر صفدر علی انشا جہاں ایک ادبی جریدہ انشا کے مدیر ہیں اور کالج میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں وہاں بہ حیثیت مزاحیہ شاعری ایک منفرد نام اور پہچان رکھتے ہیں۔ ان کا حال ہی میں مزاحیہ کلام پر مشتمل مجموعہ ’’آبیل…‘‘ کے نام سے شایع ہوا ہے، جس میں شگفتہ شاعری، قطعات، واسوخت، غزلیں اور نظمیں کی صورت میں شامل ہیں۔ پروفیسر صفدر علی انشا ایک سینئر شاعر ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی شگفتہ شاعری پر پاکستان کے جید ناقدین ڈاکٹر یونس حسنی، ڈاکٹر رئوف پاریکھ، مختار اجمیری، سلطان جمیل نسیم، سید ثروت ضحی، خالد عرفان، ظہیر خان نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کای ہے
٭٭٭٭
کتاب اعجاز سخن (شاعری)
کلام سید اعجاز احمد رضوی
قیمت 200 روپے
تقسیم کار ارشد پلازہ، ناظم آباد۔ کراچی
سید اعجاز احمد رجوی ایک سینئر شاعر ہیں ان کی کتاب اعجاز سخن پر فرید بلگرامی، امجد اسلام امجد، فراست رضوی، ڈاکٹر جاوید منظر، عارف شفیق، رئوف صدیقی، شاہین بیگم شاہین، ناصر سوری، وقار مانوی، ڈاکٹر عفت زریں، سید حسن احمد رضوی خیر آبادی، سید برکت علی ہاشمی، سارہ کنول نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ اعجاز سخن میں حمد، نعت، سلام، منقبت، نظم، غزل، قطعہ اور متفرق اشعار شامل کیے گئے ہیں کتاب کے کل صفحات 144 ہیں جب کہ 65 صفحات پر مضامین اور 79 صفحات پر شاعری ہے۔ ایک شعر پر اکتفا کروں گا:
رضویؔ میں اپنے حال کو خود جانتا ہوں خوب
دنیا سمجھ رہی ہے بڑا پارسا مجھے
٭٭٭٭
کتاب حسنِ سخن(شاعری)
کلام سید اعجاز احمد رضوی
قیمت 300 روپے
پبلشر کمبائن گرافک کراچی
سید اعجاز احمد رضوی کا دوسرا مجموعۂ کلام ’’حسن سخن‘‘ زیور طباعت سے آراستہ ہو گیا ہے اس سے قبل ان کا پہلا مجموعہ کلام ’’اعجازِ سخن‘‘ شایع ہوا تھا۔ زیر نظر مجموعہ کلام میں حمد، نعت، دعا، نظم، غزل ، تشطیر، گیت، قطعہ اور متفرق اشعار شامل ہیں جن پر وقار مانوی، فرید بلگرامی، ڈاکٹر جاوید منظر، ڈاکٹر عفت زریں، ڈاکٹر یونس حسنی، پروفیسر جاذب قریشی، ڈاکٹر عبدالعزیز خیر آبادی، ڈاکٹر فاطمہ حسن، احمد امتیاز، عارف شفیق، محمود عزیز، محمد احمد سبزواری، ریحانہ عاطف خیر آبادی، شاہین بیگم شاہین، ڈاکٹر نزہت عباسی، ڈاکٹر رعنا اقبال، ناصر سوری، سید شمیم الحسن ترمزی، شہیر میاں خیر آبادی اور سید برکت علی ہاشمی نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
٭٭٭٭
سہ ماہی انشا(ادبی جریدہ)
مدیر پروفیسر صفدر علی انشا
شمارہ ۹۵۔۹۶ جولائی تا دسمبر2017ء
پروفیسر صفدر علی انشا ویسے تو علم کی روشنی سے معمارانِ قوم کے قلوب و اذہان کو منور کر رہے ہیں مگر ساتھ ساتھ اُردو ادب کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لیے بھی کام کرنا انھوں نے اپنے ذمے لیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں وہ ایک ادبی رسالہ انشا کا اجرا کرتے ہیں جو مسلسل 24 سال سے شایع ہو رہا ہے اس رسالے میں حمد، نعت، مضامین، گوشہ، نظمیں، غزلیں، قطعات، ہائیکو، افسانے، شعری مزح، رپورٹس، اشارات اور کتابوں پر تبصرے شایع کیے جاتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ انشا کا تازہ شمارہ ہے جو شمارہ نمبر 96-95 جولائی تا دسمبر 2017ء ہے اور اس میں گوشۂ جہانگیری (جہانگیر خان) شاملِ اشاعت کیا گیا ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...