... loading ...

پاناما مقدمے میں عدالتی حکم پر قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے رخ نے سرکاری حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔اب آزاد تجزیہ کاروں سمیت حکومت سے قربت رکھنے والے مبصرین بھی یہ تسلیم کررہے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف اور اُن کی ٹیم نے عدالتی فیصلے کی تفہیم اور جے آئی ٹی کے قیام پر درست تجزیہ نہیں کیا تھا۔ جو ں جوں جے آئی ٹی کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہورہی ہے ، سرکاری حلقوں کی پریشانیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ اب تک جے آئی ٹی کی تحقیقات اور اس کے نتائج سے یہ امر واضح ہو چکا ہے کہ اس کے ارکان لندن میں شریف خاندان کی جائیدادوںکے حوالے سے جس ’’منی ٹریل‘‘ کو تلاش کررہے اُس کے ڈانڈے دراصل حدیبیہ پیپرز ملز سے جاملتے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی ٹیم یہ چاہتی ہے کہ جے آئی ٹی اس ضمن میں قطری شہزادے حماد بن جاسم کے خط پر اپنا انحصار بڑھائے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے گزشتہ روز اس ضمن میں جے آئی ٹی کو واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ لندن کی جائیدادوں کے لیے قطر کارخ کرے، حدیبیہ پیپرز ملز کا نہیں۔ وہاں سے اُسے کچھ نہیں ملے گا۔ آزاد تجزیہ کار یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ جب حدیبیہ پیپرز سے جے آئی ٹی کو کچھ نہیں ملنے والا ہی نہیں ہے تو پھر اس پر سرکاری حلقے اتنے ناراض کیوں ہیں؟ظاہر ہے کہ یہ پہلو حکومت کی کمزور پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔ جس پر سرکاری ردِعمل اس کمزوری کو مزید عیاں کردیتا ہے۔
اس ضمن میں یہ پہلو بھی نہایت اہم ہے کہ حکومت جے آئی ٹی کو ہر صورت قطر بھیجنے کی خواہش مند ہے۔ سوال یہ ہے کہ قطری شہزادے کے بیان سے ایسا کیا نکلنے والا ہے کہ حکومت بہرصورت اُن کے بیان پر مُصر ہیَ اس کا ایک ضمنی سوال یہ بھی ہے کہ قطری شہزادے حماد بن جاسم سے کیا حکومت یا شریف خاندان کی ایسی کوئی تال میل ہو چکی ہے کہ وہ اس حد تک پرامید ہے کہ قطری شہزادے کا بیان اُنہیں لازمی طور پر اس صورتِ حال سے نجات دلا دے گا ، جس میں وہ ابھی گرفتار ہے؟وجوہات کچھ بھی ہوں ، اس معاملے میں قطری شہزادے کی دلچسپی بھی کچھ کم نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اب تک جے آئی ٹی کو کل تین خطوط بھیج چکے ہیں۔ اُنہوں نے چند روز قبل اپنے تیسرے خط میں جے آئی ٹی سے یہ پوچھا ہے کہ وہ اُن کا بیان لینے کے لیے کب قطر تشریف لارہی ہے؟ قطری شہزادے کا کسی بھی معاملے میں اس قدر دلچسپی کا اظہار عمومی طور پر عرب شہزادوں کی اُس نفسیات کے خلاف ہے جو وہ کسی بھی معاملے میں روا رکھتے ہیں۔بہرحال حکومت کا ردِ عمل اس حوالے سے خوامخواہ ایک منفی ذہن پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
اس کی سب سے بڑی مثال وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد اُن کا ردِ عمل تھا۔ گزشتہ روزاسحاق ڈار سے قبل وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے، مگر اُن کاپیشی کے بعد ردِ عمل اُن حلقوں میں بھی مناسب اور موزوں سمجھا گیا جو اس پورے معاملے میں شریف خاندان اور حکومت کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔مگر اس کے برعکس سیاست میں دہائیاں گزارنے والے اسحاق ڈار نے اپنا ردِ عمل انتہائی غیر سیاسی اور معقول سے معقول الفاظ میں نامعقول دیا۔وہ اس سے پہلے کبھی اس طرح نہ گرجے برسے تھے۔ اُن کا یہ ردِ عمل دلچسپی سے خالی نہیں تھا۔ اس دوران یہ اقدام بھی سیاسی افق پر توجہ سے دیکھا گیا کہ جے آئی ٹی میں اسحاق ڈار کے پیش ہو نے کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار نے فوراً وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ چودھری نثار ، وزیر خزانہ کی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران اُس گاڑی کو ڈرائیو کررہے تھے۔ جس میں وزیرخزانہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لیے سوار ہو کر آئے تھے۔اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جے آئی ٹی میںپیشی کے دوران بھی اُن کی گاڑی کو ڈرائیوکرچکے تھے۔وزیرداخلہ چودھری نثار خان کی اسحاق ڈار کی پیشی کے فوراً بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی نہایت معنی خیز ہے۔ آزاد تجزیہ کاروں کے مطابق جے آئی ٹی کی اگلے دو دنوں میں کارروائی کے دوران میں حکومت اپنے دباؤ میں مزید شدت لانے کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار اپنے سخت ردِ عمل سے پہلے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف سے ملے تھے۔
قطری شہزادے سے کیا حکومت یا شریف خاندان کی ایسی کوئی تال میل ہو چکی ہے کہ وہ اس حد تک پرامید ہے کہ قطری شہزادے کا بیان اُنہیں لازمی طور پر اس صورتِ حال سے نجات دلا دے گا ، جس میں وہ ابھی گرفتار ہے؟وجوہات کچھ بھی ہوں ، اس معاملے میں قطری شہزادے کی دلچسپی بھی کچھ کم نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اب تک جے آئی ٹی کو کل تین خطوط بھیج چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...