... loading ...
بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو سندھ کے شہری عوام نے سر آنکھوں پر بٹھایا ۔ مگر انہوں نے عام آدمی کے اعتماد کاگلا گھونٹا ۔طارق میر اور محمد انور نے منی لانڈرنگ کیس میں برطانوی تحقیقاتی اداروں کے سامنے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ انہیں بھارت سے مسلسل فنڈز مل رہے ہیں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے افسران مختلف ممالک میں اُن سے ملتے رہے ہیں‘ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس ایم کیو ایم کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے اور نتیجہ میں ایم کیو ایم کی دہشت اور خوف کی سیاست زوال پزیر ہونا شروع ہوئی اور رہی سہی کسر 22 اگست کو الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر نے پوری کردی۔ جس کے بعد خود اُن کی اپنی ہی جماعت کے رہنماؤں کے لیے اُن کی حمایت کرنا دشوار تر ہوتا چلا گیا۔اور اُن سے خود اُن کی ہی جماعت نے ایک مناسب فاصلہ پیدا کرنے کی صورت پیدا کرنا شروع کردی۔ یوںکراچی اور پاکستان کے عوام‘ ذرائع ابلاغ پر جبراً الطاف حسین کی دو تین گھنٹے کی تقاریر سننے سے نجات پاسکے۔اس تقریر کے نتیجے میں ایم کیو ایم دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔ابتدا میں ڈاکٹر فاروق ستار کے لاکھ کہنے کے باوجود کہ وہ الطاف حسین سے الگ ہوچکے ہیں ، عام آدمی اور ذرائع ابلاغ اس پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں تھے۔اس کا سبب یہ بھی تھا کہ وہ الطاف حسین کے خلاف ایک لفظ بھی بولنے کیلئے تیار نہیں تھے، مگر اس کی وجہ دراصل ایم کیوایم کا وہ ورثہ تھا جو ایم کیوایم پاکستان چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔مگر چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کچھ اس طرح بیانات آئے کہ ایسا لگنے لگا کہ دونوں پارٹیاں ایک ہیں صرف وقتی طورپر حالات کا انتظار کیا جارہا ہے جیسے حالات سازگار ہوں گے دونوں پارٹیاں یک جان دو قالب ہ وجائیں گی۔ اور حسب روایت اس کی ایک ایسی منطق پیش کر دی جائے گی کہ عوام اور میڈیا بھی خاموش ہوجائیں گے ۔
آخر کوئی تو ایسا جادو ہے کہ برطانیہ جیسے انصاف پسند ملک میں منی لانڈرنگ کا کیس بند ہوگیا بھلا کوئی یہ پوچھے کہ الطاف حسین کے گھر سے تو پانچ لاکھ پائونڈ ملے تھے اُس رقم کا قصہ کس طرح نمٹایا جائے گا؟ اس پر کہنے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ تو برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مشترکہ کارستانی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس داخل دفتر کردیا گیا ہے اور عمران فاروق قتل کیس بھی اس طرح ختم ہوجائے گا اور بیماریوں میں مبتلا الطاف حسین سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں الطاف حسین کا بیان شائع یا نشر کرنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود الطاف حسین بیرون ممالک اپنی پارٹی کارکنوں سے مسلسل خطاب کیے جارہے ہیں اور اب تو ان کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ ہر تقریر پاکستان مخالف کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الطاف حسین نے اتوار 12 مارچ 2017 کو ایک مرتبہ پھر اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایسی ناپسندیدہ گفتگو کی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نزدیک ہر گز قابلِ قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے اس خطاب میں اُنہوں نے مہاجر لبریشن آرمی کے نام سے نئی مسلح دہشت گرد تنظیم بنانے کا عزم دہرایا ہے۔ اس اعلان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچ گئی انہوں نے فوری طورپر باہمی رابطے کیے اور ہنگامی بنیادوں پر رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پیر 13 مارچ 2017 کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں پولیس‘ رینجرزاور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید خان نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاک فوج‘ رینجرز اور پولیس نے ملک کی سلامتی کی قسم کھائی ہوئی ہے ۔ کوئی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف بات کرے گا یہ ادارے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر خاصی پرجوش اور ولولہ انگیز باتیں کیں اور واضح کیا کہ اگر کسی نے مہاجر لبریشن آرمی بناکر دہشت گردی اور تخریب کاری کی تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے تمام اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اپنا نیٹ ورک فعال بنائیں اور جو لوگ اس نئی دہشت گرد تنظیم کی داغ بیل ڈالنے میں ہمہ تن مصروف ہیں ان کی بیخ کنی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ایسے ملک دشمن عناصر کی ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔
اس موقع پر بعض اداروں کے افسران نے پی ایس پی کا نام لیے بغیر کہا کہ جناب اگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک جیسی کارروائی کرنی ہے تو پھر کسی کے ساتھ رعایت نہیں کرنی چاہئے، اس پر ڈی جی رینجرز نے واضح الفاظ میں کہا کہ سب سن لیں جرائم پیشہ افراد قانون شکن ہیں ان کے خلاف بلاتفریق اور بلااشتعال کارروائی کی جائے۔ چاہے ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے ہی کیوں نہ ہو ۔ہمیں ہر صورت میں آپریشن ردالفساد کامیاب بنانا ہے اور اس کے لیے کسی جرائم پیشہ شخص سے رعایت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس‘ رینجرز اور حساس اداروں کا مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا تاکہ کوئی بھی ادارہ انفرادی طورپر کامیابی کا کریڈٹ نہ لے بلکہ یہ مشترکہ کریڈٹ ہونا چاہئے۔دیکھنا یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مہاجر لبریشن آرمی کے حوالے سے پائے جانے والے یہ تحفظات درست ثابت ہوتے ہیں یا یہ محض الزامات ہی رہتے ہیں۔ ماضی میں کچھ زیرزمین سرگرمیوں کی برسرزمین نقاب کشائی نے اُس وقت منفی اثرات ڈالے تھے جب یہ عوام الناس کے سامنے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے تھے۔ اس طرح اس کا فائدہ بھی ایم کیوایم کی لندن قیادت اُٹھانے میں کامیاب رہی تھی۔ اب اس پورے معاملے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کس طرح سمجھداری سے سنبھالتے ہیں کہ معاملات قابو میں بھی رہے اور اس کا فائدہ کسی بھی طرح لندن قیادت اُٹھا نہ سکے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اصل امتحان ہی یہ ہوگا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...