... loading ...
امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے دولت مند ترین ارب پتیوں کی جو فہرست شائع کی ہے اس میں متحدہ عرب امارات کے 10شہری شامل ہیں جن میں 4 امارات کے اور 6 بھارتی تاجر شامل ہیں جنھوں نے امارات کی شہریت حاصل کررکھی ہے، فوربز کی رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت کی مالیت 125 ارب درہم سے زیادہ ہے۔ فوربز کی 2014 کی دولت مند ترین ارب پتی شخصیات میں امارات کے 8 تاجر شامل تھے جن کی دولت کی مجموعی مالیت88 ارب درہم بتائی گئی تھی۔ لیکن ایک سال کے اندر ان کی تعداد میں 2افراد کااضافہ ہوگیا۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سب سے زیادہ دولت مند شخصیت عبداللہ بن احمد الغریر فیملی کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 2014 کی فہرست کے مطابق 23.5 ارب درہم تھی۔ 2014 میں ان کاشمار دنیا کے 305 دولت مند ترین لوگوں میں 220 ویں نمبر پرتھا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں 17.61 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
عبداللہ الغریر اور ان کیبھائی سیف کاشمار متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر گھرانوں میں ہوتاہے۔ 1967 میں انھوں مشرق بینک قائم کیاتھا جس کا شمار اب امارات کے بڑے بینکوں میں ہوتا ہے۔ وہ اس کے چیئرمین اور ان کے صاحبزادے اس کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ ان کی فیملی کی ہولڈنگ کمپنی ایک غیرملکی کے زیر انتظام کام کرتی ہے لیکن اس کی نگرانی ان کے بیٹے ہی کرتے ہیں اس کے مختلف شعبے ہیں جن میں اشیائے خوردونوش، تعمیرات، اور ریئل اسٹیٹ شامل ہے عبدااللہ الغریر اپنی اس کمپنی کے، جس کانام گلف کوآپریشن کونسل ہے، سربراہ ہیں جن کامقصد اپنی فیملی کے کاروبار کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنا اور کاروبار کو فیملی کے ہاتھ میں ہی برقرار رکھناہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی دوسری سب سے زیادہ دولت مند شخصیت ماجد الفتیم کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 2014 کی فہرست کے مطابق 22.77 ارب درہم تھی2014 میں ان کاشمار دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں 230ویں نمبر پرتھا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں5 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
ماجد الفتیم ارب پتی عبداللہ فتیم کے بھائی ہیں ان کی ہولڈنگ کمپنی کاانتظام بھی ان کی فیملی سے باہر کے لوگ سنبھالتے ہیں یہ پورے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور وسطی ایشیامیں مالز اور برطانوی ٹیلی کام کمپنی بی ٹی گروپ کے چیئرمین مائیکل ریک اس گروپ کے چیئرمین جبکہ نجی طورپر اس کے مالک ماجد ہیں یہ مالی لین دین کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کی انتہائی شفاف کمپنی تصور کی جاتی ہے۔ یہ فنانشیل مارکیٹ سے سرمایہ اکٹھا کرتے ہیں اور اپنے مالیاتی معاملات باقاعدہ شائع کرتے ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے زیادہ دولت مند شخصیت بھارتی نژاد دبئی کے شہری مکی جگتیانی کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 2014 کی فہرست کے مطابق 19ارب درہم تھی2014 میں ان کاشمار 291ویں نمبر پرتھا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں5 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
بھارتی نژاد دبئی کے شہری مکی جگتیانی نے اپنے والد اور بھائی کے انتقال کے بعد 1973 میں بحرین میں ایک سپر اسٹور سے اپنے کاروبار کاآغاز کیاتھا اب پورے مشرق وسطیٰ میں ان کے 1900 سے زیادہ اسٹور ز ہیں جن سے ان کو سالانہ کم وبیش 5 بلین درہم کی آمدنی ہوتی ہے۔ اب انھوں نے فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس اور فوڈ مارک کے کاروبار میں بھی قدم رکھ دیاہے۔ انھوں نے مشرق وسطیٰ کی مشہور جمبا جوس اور سویڈن کے میکس برگر کی فرنچائز حاصل کررکھی ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی چوتھی سب سے زیادہ دولت مند شخصیت سیف الغریر ہیں جن کے بھائی کو دبئی کی دولت مند ترین شخصیت ہونے کااعزاز حاصل ہے، سیف الغریر کی دولت کی مالیت 2014 کی فہرست کے مطابق 12.5 ارب درہم تھی2014 میں ان کاشمار دنیا کے امیر ترین افراد میں 512 ویں نمبر پرہے جبکہ گزشتہ سال ان کا شمار دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں 609 ویں نمبر پرتھا۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں2.8 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پانچویں سب سے زیادہ دولت مند شخصیت عبداللہ الفتیم کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 11.8ارب درہم ہے 2014 میں ان کاشمار 687ویں نمبر پرتھاجبکہ اب ان کاشمار 557 ویں نمبر پرہوتاہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں2.5 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
عبداللہ الفتیم الفتیم گروپ کے مالک ہیں جو ان کا بیٹا عمر چلاتاہے۔ یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں ہنڈا اور ٹویوٹا گاڑیوں کے بلاشرکت غیرے ڈسٹری بیوٹر ہیں مصر میں بھی یہ ٹویوٹا کی فروخت کے ذمہ دار ہیں اس کے علاوہ گاڑیوں کادیگر کاروبار بھی کرتے ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی چھٹی سب سے زیادہ دولت مند شخصیت بھارتی نژاد دبئی کے شہری ایم اے یوسف علی کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 9.2 ارب درہم ہے 2014 میں ان کاشمار 988ویں نمبر پرتھاجبکہ اب ان کاشمار 737 ویں نمبر پرہوتاہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں1.8 ارب درہم کااضافہ ہوا ہے۔
ایم اے یوسف علی جن کاتعلق جنوبی بھارت کے صوبہ کیرالہ کے ایک گاؤں سے ہے، لولو گروپ 5.8 ارب درہم کی آمدنی کو کنٹرول کرتے ہیں یہ گروپ پوری دنیا میں 114 ہائپر مارکیٹس، سپر مارکیٹس اور پرچون کے آؤٹ لیٹس کامالک ہے جن میں سے بیشتر مشرق وسطیٰ میں ہیں۔ وہ بھارت کے شہر کوچین میں ایک لولو مال اور 2 میریٹ ہوٹلز کے بھی مالک ہیں۔ بھارت میں ان کا60 ہزار مربع گز پر محل ہے اب وہ ایک ٹیکنالوجیکل پارک اور گرانڈ حیات ہوٹل کی تعمیر کابھی منصوبہ بنارہے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے بھارتی صوبہ تلنگانہ میں 434 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کیا ہے جس میں مال، ہائپر مارکیٹ، فوڈ اور میٹ پراسیسنگ سینٹر اور ایک کنونشن سینٹر اور نئے کھلونوں جن میں امبرائر لیگیسی 500 جیٹ کاکارخانہ شامل ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 7ویں امیر ترین شخصیت دبئی کی ریئل اسٹیٹ ٹائکون روی پلائی کو قرار دیاگیا ہے جن کی دولت کی مالیت 2.4 ارب ڈالر ہے 2014 میں ان کاشمار دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں 988ویں نمبر پرتھاجبکہ اب ان کاشمار 7 82 ویں نمبر پرہوتاہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 8 ویں سب سے زیادہ دولت مند شخصیت دبئی میں تعلیم کے شعبے کے ٹائکون سنی ورکے کو قرار دیاگیا ہے، انھیں کے جی سے گریڈ 12 تک کے سب سے بڑے اسکول آپریٹر ہونے کااعزاز حاصل ہے جن کی دولت کی مالیت 7.4 ارب درہم ہے ایک سال کے دوران ان کی دولت میں 80 کروڑ درہم کااضافہ ہواہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 9 ویں سب سے زیادہ دولت مند شخصیت بھارتی نژاد بی آر شیٹی کو قرار دیاگیا ہے، وہ ہیلتھ کیئر اورفارن ایکسچینج کی ترسیل کاکام کرتے ہیں جن کی دولت کی مالیت 6.2 ارب درہم ہے ان کاشمار دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں 1118 ویں نمبر پر ہوتاہے گزشتہ سال ان کاشمار 1565 ویں نمبر پر تھا۔
بی آر شیٹی پہلے دواساز کمپنی کے سیلز مین تھے وہ 1972 میں ابو ظہبی آئے تھے گزشتہ سال مئی میں انھوں نے برطانیہ کے فارن ایکسچینج گروپ ٹریولیکس ہولڈنگ کو سعید بن بھٹی القبیسی کی سینٹورین کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر میں خرید کر زبردست پیش رفت کی ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 10ویں سب سے زیادہ دولت مند شخصیت آزاد موپن کو قرار دیاگیا ہے، جن کی دولت کی مالیت 4 ارب درہم ہے ان کاشمار دنیا کے دولت مند ترین لوگوں میں 1638 ویں نمبر پر ہوتاہے گزشتہ سال ان کاشمار 1565 ویں نمبر پر تھا۔ ان کاشمار مشرق وسطیٰ اور بھارت میں ہیلتھ کیئر کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے نامور اداروں میں ہوتا ہے۔ موپن نے ہیلتھ کیئر کا ایک بہت بڑا ادارہ قائم کیا ہے جس کے تحت اب تک 8 ملین مریضوں کاعلاج کیاجاچکاہے، ایک ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اور نیم طبی عملے کے ارکان اس میں ملازم ہیں جن میں ہسپتالوں، کلینکس، تشخیصی مراکز، فارمیسیز اور صحت سے متعلق مشاورتی مراکز شامل ہیں۔ اب وہ اپنے ادارے ’’اسٹر‘‘ کا دائرہ بھارت تک وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے آبائی صوبہ کیرالہ میں بھی ہسپتال اور میڈیکل کالج قائم کیا ہے اور اپنی 20 فیصد آمدنی رفاہی کاموں کیلئے مخصوص کردی ہے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...
خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران نہیں ، حکومت کا وجود ہی بے معنی ہو چکا ہے،حکومت نے شہریوں کو حالات کے رحم پہ کرم پہ چھوڑ دیا ہے لیکن ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہزاروں خاندان پشاور سے لیکر کراچی تک ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہوئے خطہ کے عوام نے قیام امن کی خاطر ری...
حکمران ٹرمپ سے تمام امیدیں وابستہ نہ رکھیں، بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، امیر جماعت اسلامی الخدمت کے 15ہزار رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف، قوم دل کھول کر متاثرین کی مددکرے، منصورہ میں پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سی...
شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا، جس پر جنید اکبر نے شیخ وقاص کو سیاسی خانہ بدوش کہہ دیا پارٹی کا معاملہ خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ،کسی ایسے شخص سے پیغام اڈیالہ پہنچایا جائے جو متنازع نہ ہو،ذرائع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی اجلا...
سی ٹی ڈی کی بہاولنگر میں بروقت کارروائی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اورجدید موبائل برآمدکرلیا ملزمان دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،انڈین ایجنسی را کی فنڈنگ کے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈٰی حکام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بہاولنگر میں بروقت کارروائی کرکے ...
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے،نجی ٹی وی لاچی کے نواحی علاقے میںپولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا لاچی کے نواحی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر طاہر نواز اور کانسٹیبل مح...
پارٹی کارکنان کا شور شرابہ شروع، پولیس نے2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا سوال کرنے پر دھمکیاں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، صحافی کی بات پرعمران خان کی بہن روانہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا...
سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آنے لگا، قادر آباد کے مقام پر چناب کا پانی دوبارہ متاثرہ علاقوں میں جائے گا جو جھنگ پہنچنے پر پریشانی کا سبب بنے گا، ڈی جی پی ڈی ایم اے دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،دریائے راوی، ستلج...
سندھ میں پنجند سے سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس وقت کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بڑا سیلابی ریلا گڈو کی طرف جائے گا، اس کے ساتھ ہی 6 تاریخ کو بھارت سے سندھ میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگا ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص اور بدین میں 6سے 10تاریخ تک موسلادھار بارش ہوگی،11لاکھ ایک...
پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ، ن لیگ دور میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا، شہباز شریف کا کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین کے تعاون، تجربات اور ٹی...
پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پی...
ایس او پی کے تحت صوبے بھر میں کئی پولیس اہلکاروں کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان کرمنل ریکارڈ یا مشکوک ریکارڈ والے افسران ایس ایچ او نہیںلگ سکیںگے،سندھ ہائیکورٹ کی آئی جی کو ہدایت سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہ...