... loading ...
رواں مہینے کو ایک مرتبہ پھر ستمگر کہا جارہا ہے‘سیاسی نشیب وفراز پر نظر رکھنے والے اور ایوان اقتدار کی غلام گردشوں میں ہونے والے تماشوں کے واقفان حال کہہ رہے ہیں ستمبر ستمگر ثابت ہوگا۔ اب ایسا وہ ستمبر ستمگر کے ہم قافیہ ہونے کی وجہ سے کہہ رہے ہیں یا پھر واقعی اس کے پیچھے کچھ ہے۔ ستمبر نواز حکومت کیلئے ستمگر ثابت ہوگا؟ یہی وہ سوال جس پر یہ واقفان حال اثبات میں سر بلاتے ہیں، یہ اثبات بھی اپنے اندر کئی ضمنی سوال رکھتا ہے جیسے کہ جمہوری بساط لپیٹ دی جائے گی یا صرف چہرے تبدیل کئے جائیں گے یا کوئی اِن ہاؤس تبدیلی یا کسی کے ہاؤس میں تبدیلی؟ یعنی مکان سے سامان کی منتقلی وغیرہ۔ اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا۔
بتاتے ہیں کہ ماضی میں اقتدار کی کرسیوں کے کھیل ’’میوزیکل چیئر‘‘ میں بینڈ بجانے والے مختلف دھنیں ترتیب دے رہے ہیں، ان دھنوں میں اس بات کا خیال رکھا جارہا ہے کہ پسندیدہ شخص کے کرسی کے قریب آتے ہی یہ موسیقی از خود بند ہوجائے۔ تاہم یہ سوال عوام کیلئے اہم ہے کہ پسندیدہ شخص کون ہے؟ وہی جسے پسندیدہ بتایا جارہا ہے یا پھر کوئی اور؟ راولپنڈی میں شیخ رشید کے زیرسایہ جو تحریک قصاص ریلی منعقد ہوئی عددی لحاظ سے ایک اچھا شو تھی مگر اکثریت جانتی ہے کہ شیخ رشید خود کسی کے زیر سایہ ہیں، اس ریلی اور لاہور کی ریلی میں جو باتیں کی گئیں ان کا مطلب وہی تھا جو شیخ رشید کہتے ہیں یعنی نوازشریف کی حکومت سے نجات۔ 2014ء کے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ الگ الگ مطالبات اور ایک مقصد کے تحت شروع ہوئے اور اب تک بہت ساری کہانیاں سامنے آچکی ہیں کہ وہ مقاصد کیا تھے۔
جاوید ہاشمی نے بتایا تھا کہ بعض تقرر تبادلوں اور توسیع کیلئے دباؤ ڈالنا تھا۔ اب بھی کیا جاوید ہاشمی قبیل کے سیاستدان ایسے ہی دعوے کررہے ہیں، وہ اگست تھا اور یہ ستمبر جسے ستم گر کہاجارہاہے، ماہ وسال تبدیل ہوگئے مگر موسم وہی تبدیلی وتوسیع کا۔حالیہ تحریکوں کے مرکزی کردار شیخ رشید ہیں، جو عمران خان اور عوامی تحریک دونوں کے اجتماعات سے بلاتکلف خطاب فرماتے ہیں ان کا بھی یہی کہنا ہے ستمبرستمگر ہے۔
بعض مبصرین کے نزدیک ستمبر ستم گرنہیں ستم بر یعنی ستم اٹھابھی سکتا جبکہ ہندی بولنے والے بر کا مطلب اس سے کوئی نیا چہرہ (داماد) لیتے ہیں اس لیے ستمبر کوئی ستم کرے یا نہ کرے کوئی امید ضرور برلائے گا۔ مبصرین کہتے ہیں کہ تحریک انصاف وعوامی تحریک سے بھی زیادہ حکومت سے نجات کی عجلت شیخ رشید کو ہے، حالانکہ عوامی حمایت کے حوالے سے راولپنڈی کے ایک حلقے سے آگے ان کا کہیں ووٹ بینک نظر نہیں آتا۔ سوال یہ ہے کہ شیخ رشید کو اتنی عجلت کیوں ہے؟ وہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کا بڑا اتحاد یو ڈی ایف‘ پی این اے‘ ایم آر ڈی یا اے آر ڈی طرز کا بنایا جارہا ہے۔
شیخ رشید نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ حکومت سے نجات جمہوری بساط لپیٹ کر پیپلزپارٹی‘ جماعت اسلامی‘ اے این پی اور مولانا فضل الرحمن کی جے یو آئی واضح کرچکے ہیں کہ وہ آئین اور جمہوری نظام کو ہرصورت برقرار رکھناچاہتے ہیں۔ بس یہی وہ فرق ہے جو شیخ رشید اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے مابین واضح ہے۔
یہاں یہ امر واضح ہے کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی2014 ء کے مقابلے نواز حکومت سے زیادہ ناراض اور حکومت مخالف جماعتوں کے قریب ہیں مگر اتنی قریب نہیں ہیں، وسط ستمبر تک اٹھائی جانے والی تحریک میں کوئی اہم کردار ادا کریں۔یہ جماعتیں نوازشریف کو منظر سے ہٹانے کے ایشو پر کسی حد تک ایک ہوسکتی ہیں جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے کا بوجھ اپنے کاندھوں پر نہیں اٹھائیں گی۔ اس لئے چہروں کی تبدیلی کے نکتے پر اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اتحاد بن سکتا ہے مگر اس کیلئے بھی واضح ہونا ضروری ہے کہ تبدیلی کیلئے فارمولا وحید کاکڑ والا چلے گا یا اس کی افتخار چوہدری کے فارمولے سے مشابہت ہوگی۔ جنرل وحید کاکڑ فارمولے کے بجائے عدلیہ یا الیکشن کمیشن یا پھر کسی اور خود مختار ادارے کے ذریعے چہروں کی تبدیلی کا عمل کم سے کم تنازعات کو جنم دے گا۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...