... loading ...
برینڈن اسٹینٹن، ہو سکتا ہے آپ کو یہ نام یاد ہو۔ امریکا کے وہ صحافی جو “ہیومنز آف نیو یارک” کے نام سے ایک مشہور فیس بک صفحہ چلاتے ہیں اور گزشتہ سال پاکستان کے بارے میں دنیا کے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس مرتبہ معروف بلاگر، فوٹوگرافر اور سیاح نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ “اگر کوئی قابل نفرت ہے، تو وہ تم ہو۔”
اپنے ایک فیس بک پیغام میں برینڈن نے کہا ہے کہ وہ سیاسی معاملات پر کم ہی بات کرتے ہیں لیکن ٹرمپ تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں کہ اب ان کی مخالفت کرنا سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی فیصلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تشدد پر اکسانے والے کسی بھی شخص کی حمایت نہیں کریں گے، اور ٹرمپ بارہا اپنے پیروکاروں کے جذبات بھڑکا چکے ہیں اور انہیں تشدد پر اکساتے ہیں۔
برینڈن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “تم اتحاد پیدا کرنے والے نہیں ہو، تم میں صدر بننے کا مادہ ہی نہیں ہے۔ تم وہ شخص ہو جو اپنی ذات کو طاقتور بنانے کے لیے تعصب اور تشدد پھیلاتا ہے۔”
ان کے اس “کھلے خط” کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ “لائیکس” اور لگ بھگ ساڑھے 8 لاکھ شیئرز مل چکے ہیں۔
برینڈن کا بلاگ دنیا بھر کے عام افراد کی تصاویر اور ان کی زندگی کی کہانیاں منظر عام پر لاتا ہے۔ گو کہ اس کا آغاز 2010ء میں صرف نیو یارک سے ہوا تھا لیکن پھر یہ امریکا اور دنیا بھر میں پھیلتا چلا گیا۔ آج ہیومنز آف نیو یارک صفحے کے فینز کی تعداد 17 ملین ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے 5 ملین افراد فالو کرتے ہیں۔
An Open Letter to Donald Trump:Mr. Trump,I try my hardest not to be political. I’ve refused to interview several of…
Posted by Humans of New York on Monday, March 14, 2016
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے ، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے رول ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے صورتحال کو بگاڑنے اور جلائو گھیرائوں کی کوششیں ناکام ہو گئیں ، معاملات کو بہتر طریقے سے حل کر لیاگیا، آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں ...
ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے ، اصل بات وہی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سم...
رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جج کے پاس وہ طاقت ہے جو منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج سکتے ہیں، جج کے پاس دوہری شہریت بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، عدلیہ کو اس کا جواب دینا چاہئے ۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفی کمال نے کہا کہ کیا دُہری شہریت پر کوئی شخص رکن قومی...
شکارپور میں کچے کے ڈاکو2مزید شہریوں کواغوا کر کے لے گئے ، دونوں ایک فش فام پر چوکیدرای کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شکارپور میں بد امنی تھم نہیں سکی ہے ، کچے کے ڈاکو بے لگام ہو گئے اور مزید دو افراد کو اغوا کر کے لے گئے ہیں، شکارپور کی تحصیل خانپور کے قریب فیضو کے مقام پر واقع...
سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لائونچنگ، گرفتاری، ضمانتیں یہ کہانی کہیں اور لکھی جا رہی ہے ،بانی پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کا مالک ہے ، انہوں نے لوگوں کو برداشت نہیں سکھائی، ہمیشہ عوام کو انتشار کی سیاست سکھائی، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش...
پنجاب حکومت نے مزید مشاورت کرنے کیلئے ہتک عزت بل کی اسمبلی سے منظوری اتوار تک موخر کر دی جبکہ صوبائی وزیر وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پرمشاورت کے لئے بل کی منظوری کو موخر کیا گیا ہے ، ہم سوشل میڈیا سے ڈرے ہوئے نہیں لیکن کسی کو جھوٹے الزام لگا کر پگڑیاں...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان یہ بتائیں کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ایک انٹرویو میں دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے ، جن پیسوں سے جائیدادیں خر...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن 9 مئی کی معافی مانگنے پر تیار نہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا لیڈر رو رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے نکالو، مجھے نکالو، یہ انگلی ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے آج رات تک شیڈول جاری کرے ، اگر شیڈول جاری نہ ہواتو کل پیسکو چیف کے دفتر جاکر خود شیڈول دوں ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ عد...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور ایوب خان کو قبر سے نکال کر بھی آرٹیکل 6 لگانا چاہیے اور اُسے قبر سے نکال کر پھانسی دینا چاہیے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر...