... loading ...

سابق چیئر مین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ڈاکٹر نثار مورائی کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک اہم پیش قدمی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اُن کی گرفتاری کے لیے بھی وہی طریقہ اختیار کیا گیا جو اس سے پیشتر عزیر بلوچ کی گرفتاری کے حوالے سے اختیار کیا گیا تھا۔ اُنہیں انتہائی خاموشی سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے اسلام آباد لایا گیا جہاں سے اُن کی انسداد ِ دہشت گردی فورس کے ہاتھوں گرفتاری ظاہر کردی گئی۔ نثار مورائی بدعنوانی کے میگا اسکینڈلز، بی ایل اے اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی مالی مدد کے علاوہ آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ کے حوالے سے بعض حساس نوعیت کی معلومات رکھنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی لئے یہ کہا جارہا ہے کہ نثار مورائی پیپلز پارٹی کے لئے دوسرے ڈاکٹر عاصم حسین کا درجہ رکھتے ہیں۔
نثار مورائی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عزیر بلوچ کے قریب ترین دوست رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جب صوبائی وزیر داخلہ تھے، تو نثار مورائی اُن کے قریب ترین ساتھی کے طور پر فعال رہے۔ یہاں تک کہ ذوالفقار مرزا تقریباً روز ہی شام کو نثار مورائی کے ساحل سمندر کے قریب واقع گھر پر نشست جماتے رہے۔ لیاری گینگ وار کے سرکردہ افراد بھی اسی رہائش گاہ پر آتے تھے۔ جب مرزا کے پیپلز پارٹی اور اُس کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے راستے الگ ہوگیے تو آصف علی زرداری نے مرزا کے قریب ترین ساتھیوں کو مختلف پیشکشیں کرکے اپنے دام میں گرفتار کیا۔ نثار مورائی بھی اُن میں سے ایک تھے۔
پیپلز پارٹی نے نثار مورائی کو چیئر مین فشرمین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے طور پر 9 جنوری 2014 کو تعینات کیا تھا۔ مگر اس حکم نامے کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ چنانچہ مختلف دباؤ استعمال کرکے اُنہیں 20 جنوری کو اس منصب پر بٹھا دیا گیا۔جو سونے کی ایک کان سے کم نہیں۔
کراچی میں جاری آپریشن کے ایک مرحلے پر جب قانون نافذ کرنے والے ادارے فشر مین کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب متوجہ ہوئےتو دسمبر 2014 میں نثار مورائی روپوش ہو گیے تھے۔ اور پھر نہایت خاموشی سے ملک چھو ڑ کر فرار ہو گیے تھے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے اربوں روپے حوالے کے ذریعے بیرون ملک بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لیاری گینگ وار کے سرکردہ افرا کے لیے بھی بیرون ملک رقوم کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔ اُن کے دفتر پر چھاپے کے دوران میں رینجرز نے ایسے ثبوت حاصل کیے تھے، جس سے انکشاف ہوا کہ اُن کا دفتر اربوں روپے کے بھتے جمع کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔ باخبر ذرائع کا اصرار ہے کہ نثار مورائی کی گرفتاری کے بعد ہونے والے انکشافات پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لیے مزید پریشان کن ثابت ہوں گے۔
ڈیڈ لائن سے پہلے ڈیل نہ ہوئی تو تب بھی وہ نہ تو جنگ بندی میں توسیع کریں گے اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کریں گے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا منصوبہ ختم کرے،امریکی صدر تہران کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہا ،صدرٹرمپ سنجیدہ نہیں ، دھمکیوں سے باز ...
صورتحال اگر یہی برقرار رہی تو امن کی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں گی،عاصم منیر کے مشورے پر غور کروں گا( امریکی صدر) دونوں رہنماؤں میں خطے میں جاری کشیدگی پرگفتگو آبنائے ہرمز، عالمی تیل کی ترسیل کاراستہ ، کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے،ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کا تسلسل امن...
وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا،مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گ...
عہد کی پاسداری ہی بامعنی مکالمے کی بنیاد ہے، ایرانی عوام جبر کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ایران میں امریکا کی حکومتی کارکردگی کے پس منظر میں گہرا تاریخی عدم اعتماد موجود ہے،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ امریکہ ایران سے سرنڈر کرانا چاہتا ہے، تاہم ایرانی عوام ک...
مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع، اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروانے کا فیصلہ ، کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سڑکیں عارضی طور پر بند، ذرائع ایران سے ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ، میرے نمائندے آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے، میں شاید بعد م...
پاکستان ہمارا گھر، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹس کی ملکیت نہیں، امریکی صدرٹرمپ کی سفارتکاری دیکھیں ایسا لگتا ہے کوئی بدمعاش ہے، الفاظ اور لہجہ مذاکرات والا نہیں،سربراہ جے یو آئی جب تک فارم 47 کی غیرفطری حکمرانی رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا، غ...
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظام...
شہباز شریف سے فون پر گفتگو،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کوششوں پر اظہار تشکر خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کا خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ اسلامی جمہوریہ ایران سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام اسلا...
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...