... loading ...

شام اس وقت عالمی، علاقائی اور مقامی طاقتوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے تو امریکا اور مغرب کے حمایت یافتہ کرد گروہ بھی کسی سے پیچھے کیوں رہیں؟ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ کرد گروہ عام افراد کو ان کے علاقوں سے بے دخل اور ان کے گھروں کو تباہ کررہے ہیں۔
لندن میں واقع انسانی حقوق کے اہم ادارے نے بتایا کہ کردوں نے اپنے زیر اثر علاقوں میں درجنوں دیہات خالی کرائے ہیں۔ ان کے مکینوں کو جبری طور پر علاقوں سے نکالا گیا ہے اور ان کے گھر تباہ کرکے جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
عوامی تحفظ یونٹ (وائی پی جی) نامی کرد تنظیم نے شام کے شمالی علاقوں میں نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) سے علاقہ چھینا ہے اور اب شامت مقامی عرب و دیگر غیر کرد آبادی کی آئی ہے۔ جن کے بارے میں کرد تنظیم کہتی ہے کہ یہ داعش اور دیگر مسلح گروہوں کے ساتھ ہمدردیاں رکھتی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سینئر مشیر لاما فقیہ نے کہا کہ خودمختار کرد علاقے میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور ان کے حملے تو جنگی جرائم کی حد تک پہنچ گئے ہیں۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ کردوں کی ایک اور تنظیم آسائش کے سربراہ جیون ابراہیم نے بتایا ہے کہ جبری بے دخلیاں ہوئی ہیں لیکن اس کے واقعات اکا دکا ہیں۔ مجموعی طور پر عوام اپنی حفاظت کے لیے خود دوسرے علاقوں کی جانب منتقل ہوئے ہیں۔
38 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انسانی حقوق کی انجمن نے کہا ہے کہ انہوں نے 37 افراد کے انٹرویو کیے ہیں، جنہوں نے کردوں کے مظالم کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ “ہمیں گھروں سے نکالا گیا اور پھر انہیں جلا دیا گیا۔وہ اپنے ساتھ بلڈوزر بھی لائے تھے جن کی مدد سے ہمارے گھروں کو ملیامیٹ کردیا گیا۔”
ایمنسٹی کا کہنا ہےکہ کہ کرد ملیشیا کے اراکین نے مقامی افراد سے کہا کہ وہ اپنے گھر خالی نہیں کریں گے تو وہ اتحادی طیاروں کو کہہ کر ان پر بمباری کروا دیں گے۔ واضح رہے کہ شام میں امریکا کی فضائی مہم میں وائی پی جی سب سے اہم شراکت دار ہے اور آسائش بھی کہتی ہے کہ اسے مغربی ریاستوں کی جانب سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سےقبل ترکی بھی کرد گروہوں پر الزام لگا چکا ہے لیکن وائی پی جی نے عرب اور ترک شہریوں کی جبری بے دخلی کے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...