... loading ...

حج کے موقع پر 24 ستمبر بروز جمعرات منیٰ کے مقام پر بھگڈر کے واقعے نے دنیائے اسلام کو افسردہ کر دیا ہے۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 769 حجاج شہید جبکہ 934 زخمی ہوئے ہیں۔ اسے گزشتہ 25 برسوں میں پیش آنے والے حادثات میں سب سے بدترین واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی عالم اسلام کے تمام ممالک میں سانحے کی اصل وجوہات اور بھگڈر کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے بات چیت کی جارہی ہیں۔ سعودی محکمہ شہری دفاع نے ان سوالات پر نہایت محتاط ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ واقعے کے اسباب میں صرف اتنا کہنے پر اکتفا کررہا ہے کہ
“سانحہ منیٰ جمرات کی رمی کے لیے حجاج کے دو بڑے گروپوں کے مخالف سمتوں سے آنے والے راستوں پر ایک ساتھ آنے کے باعث ہونے والے تصادم سے پیش آیا۔”
اس انتہائی محتاط طرزِ اظہار میں کسی بھی گروپ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ اور اس ضمن میں سعودی عرب کے تمام ہی محکموں کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ دوسری طرف اس المناک واقعے کو ایران نے سعودی حکومت کو موردِ الزام ٹہرانے کا ایک بہانا بنا لیا ہے۔ جس پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ اس حادثے کا ذمہ دار سعودی حکومت کو نہیں ٹہرایا جاسکتا۔ اس دوران میں ایک کثیر الاشاعت عرب روزنامے “الشرق الاوسط” نے یہ انکشاف کیا ہے کہ
“تقریبا تین سو ایرانی حجاج نے اسمبلی پوائنٹ سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرتے ہوئے جمرات سے الٹے قدموں واپسی کی کوشش کی، جس سے منیٰ کی 204 نمبر شاہراہ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ “
“الشرق الاوسط” نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ضمن میں اُن کی ایک ایرانی عہدیدار سے بھی بات ہوئی ہے۔ جن کا خود یہ کہنا تھا کہ ایرانی حجاج کا ایک گروپ جمعرات کی صبح مزدلفہ سے براہ راست شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے روانہ ہوا۔ اس گروپ نے اپنے لیے مخصوص، خیموں میں سامان وغیرہ رکھ کر مخصوص اسمبلی پوائنٹ پر انتظار نہیں کیا۔اس گروپ کے حجاج شاہراہ نمبر 204 پر مخالف سمت کی طرف چل پڑے۔ ”
الشرق الاوسط نے مزید لکھا ہے کہ “ایرانی عہدیدار کے مطابق ان حاجیوں نے رمی ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جو معمول کی ہدایات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اُنہوں نے اُلٹے قدموں واپسی شروع کر دی۔ واپسی کا یہ وقت دوسرے حج مشن کے لئے رمی جمرات سے نکلنے کے لئے مخصوص تھاچنانچہ اس وجہ سے تصادم ہوا۔”
حادثے کی مزید تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے عرب اخبار نے لکھا ہے کہ “یہ گروپ کچھ دیر رکا مگر دوسری سمت کو نہیں نکلا جس کی وجہ سے حجاج کا دباؤ بڑھنے پر متعدد افراد صرف 20 میٹر چوڑے راستے سے نکلنے کی کوشش کرنے لگے۔”
اخبار نے اپنے ذرایع سے واضح طور پر یہ نتیجہ بیان کیا ہے کہ “جو کچھ ہوا وہ رش یا بھگدڑ کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ الٹے قدموں چلنا کہلاتا ہے، جس کے انتہائی منفی نتائج نکلے ہیں۔”
الشرق الاوسط کے ان انکشافات کو مشرق وسطیٰ کے تمام ذرایع ابلاغ نہایت اہمیت دے رہے ہیں اور العربیہ نے بھی ان ہی انکشافات کو مناسب طور پر شائع کیا ہے۔ وجود ڈاٹ کام نے جب عرب ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں سے رابطے کیے تو یہ انکشاف بھی ہوا کہ سعودی حکام کے پاس اس پورے واقعے کی تفصیلی “ویڈیو فوٹیجز”(بصری فیتے )موجود ہیں جو اس پورے عمل میں ایرانی حجاج کی طرف سے واضح ہدایات کو نظر انداز کرنے کی نشاندہی کرتی ہیں ۔ اُن عرب ذرایع کا اصرار تھا کہ سعودی حکام فریضہ حج کی تقدیس کے باعث کسی تنازع میں پڑنے سے گریز کررہے ہیں۔ تاہم اس ضمن میں جو ردِ عمل بعض حلقوں کی جانب سے آرہا ہے اس کے بعد ممکنہ طور پر سعودی حکام اُن بصری فیتوں کے ساتھ اس المناک واقعے کے تمام اسباب و محرکات پر مبنی ایک تفصیلی روداد جاری کر سکتی ہے۔ جو ممکنہ طور پر فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام ممالک سے آنے والے حجاج کی اپنے اپنے ممالک میں واپسی کے بعد جاری ہو۔
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں، ٹرمپ کا 158 جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا، فضائی حدود ہماری مکمل گرفت میں ہے، ٹرمپ ایران کو مکمل ...
مردان ریلوے گراؤنڈ میں سہ پہر 3 بجے جلسہ ہوگا، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ٹاؤٹس جلسے کو ناکام بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کو دکھائیں گے بانی جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں،...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پا...
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کیلئے رابطے جاری ہیں، امریکی عہدیدار مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے، بیان امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیا...