... loading ...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات
چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہنما اسے صوبوں کے حقوق پر حملہ قراردے رہے ہیں، باخبر ذرائع کا دعویٰ
ملک میں ایک بار پھر آئین پاکستان کی 18ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں باخبر ذرائع کے مطابق بعض حکومتی حلقوں میں اس ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو نہ صرف صوبوں کے اختیارات متاثر ہوں گے بلکہ طاقت کا توازن دوبارہ وفاق اور بیوروکریسی کی جانب منتقل ہو سکتا ہے۔2010 میں منظور ہونے والی 18ویں ترمیم پاکستان کی تاریخ کی ایک اہم آئینی تبدیلی تھی جس کے تحت صوبوں کو خودمختاری دی گئی،Concurrent Listختم کی گئی ،تعلیم، صحت، زراعت، بلدیات جیسے شعبے صوبوں کے حوالے کیے گئے اور وفاقی حکومت کے اختیارات محدود کیے گئے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ تبدیلیوں میں اختیارات کی واپسی سمیت تعلیم اور صحت جیسے بڑے شعبے دوبارہ وفاق کے کنٹرول میں جا سکتے ہیں جبکہ صوبائی خودمختاری کم ہونے سے فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات ہیں ۔چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا صوبوں کو ملنے والا مالی حصہ کم جبکہ وفاقی حکومت مالی وسائل پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکتی ہے اسی طرح بعض اہم پالیسی معاملات میں صوبوں کی قانون سازی محدود ہو سکتی ہے۔اگر 18ویں ترمیم کمزور ہوتی ہے توپاکستان ایک بار پھر مرکزی کنٹرول کی طرف جا سکتا ہے اور صوبائی حکومتیں محض انتظامی یونٹ بن سکتی ہیں جبکہ اصل طاقت اسلام آباد اور بیوروکریسی کے پاس آ جائے گی ۔ماہرین اس معاملے پر منقسم ہیں حامیوں کا موقف ہے کہ یکساں پالیسی سازی ہوگی کرپشن اور نااہلی کم ہوگی قومی سطح پر بہتر ہم آہنگی پیدا ہوگی جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ صوبائی خودمختاری ختم ہو جائے گی چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گا ۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں میں بھی اس معاملے پر اختلاف پایا جاتا ہے بعض وفاقی حلقے اصلاحات کے حق میں ہیں جبکہ کئی صوبائی رہنما اسے صوبوں کے حقوق پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔18ویں ترمیم کا ممکنہ خاتمہ یا تبدیلی پاکستان کے سیاسی ڈھانچے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف اختیارات کی تقسیم بلکہ ملک کے وفاقی نظام کی بنیادوں کو بھی متاثر کرے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...