... loading ...
کراچی کے علاقے کارساز میں ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والا شین الیگزینڈر لاٹھی کے سہارے عدالت پہنچ گیا۔ دوسری جانب اندوہناک ٹریفک حادثے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ خاتون کی سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے جاتے دیکھا گیا جبکہ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے کی شکار دوسری گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی رفتار سروس روڈ کے لحاظ سے دگنی سے بھی زائد تھی، سروس روڈ پر 30 سے 40 کی اسپیڈ میں گاڑی چلائی جاتی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کی گاڑی کی اوور اسپیڈنگ واضح ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ اندازے کے مطابق خاتون 100 کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہی تھیں، پولیس کی جانب سے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی دی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔ادھر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون جناح اسپتال کے سائیکاٹریک وارڈ میں ہے، خاتون کو ذہنی مریضہ اور مانیا کا مریض بتاکر وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون نے گزشتہ روز اسپتال میں ہنگامہ بھی کیا تھا، خاتون اپنے سیمپلز بھی کروانے کے لیے راضی نہیں تھیں، وکیل کے کہنے پر خاتون نے اپنے سیملز کروائے ہیں، حادثے کی ذمہ دار خاتون اور اس کی فیملی جناح اسپتال کے سورتی وارڈ کے ڈونرز میں سے ہیں جبکہ اسپتال انتظامیہ خاتون نتاشا سے متعلق موقف دینے سے گریزاں ہے۔دوسری جانب کراچی میں کار ساز روڈ پر ٹریفک حادثے کے مقدمے کی دفعہ تبدیل کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نتاشا کے پاس مقامی ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، مقدمے میں سیکشن 322 قتل بالسبب کا اضافہ کردیا گیا۔اس سے قبل مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ 320 شامل کی گئی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو بھی سر پر چوٹ لگی ہے، واقعے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، 4 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، قبائلی علاقے مسلح گروہوں کی گرفت میں ہیں،وہاں پر کوئی کمپنی بھتہ دیے بغیر کام نہیں کرسکتی کہاں ہیں وہ 100 ارب روپے جو ملنے تھے؟ کہاں ہیں وہ خواب جو دکھائے گئے؟ نو سال بعد جرگہ سسٹم کو بحا...
بھارت کی جانب سے ہریکے ہیڈورکس سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے ،بہاولنگر کے مقام پر دریائے ستلج کے بند ٹوٹ گئے ، انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی مساجد میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات ، دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ،متعدد کھی...
بھارت نے ہماری اہم بیس پر7میزائل فائرکیے، قیمتی اثاثے جہاںتھے میزائل نہیں گرا بہترین حکمت عملی سے جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، بہترین قیادت کی گئی، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پس پردہ بہترین کام کیا اس لئے حالیہ جنگ میں بھارت...
سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا تحقیقات کیلئے موبائل فون بھی ضبط،2 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل،ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ڈکی بھائی کے خلاف م...
سلمان علی آغا کپتان برقرار ، کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا، عاقب 17رکنی اسکواڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے،پریس کانفرنس پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی ...
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی صہیونی حکومت کی اعلانیہ غنڈہ گردی، عالمی طاقتیںو ادارے تماشائی ثابت ہوئے اسرائیلی افواج کی شمالی غزہ میں شدید فضائی حملے جاری ،یہودی فوج نے شہر پر قبضہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو زبرد...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے او...
ظاہر کردہ آمدن اور بینک اکائونٹس میں فرق کی صورت میں کارروائی ہوگی، ایف بی آرکو اختیارات مل گئے بینکوںسے فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ڈیٹا شیئرنگ کیلئیقائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا،ذرائع ٹیکس دہندگان کا تمام بینکنگ ڈیٹا ایف بی آر کو دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، ظاہر ...
آج سوگ کا منانے کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شہداء کی ڈیڈ باڈیز کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور کا بیان باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حک...
پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غ...
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی...
دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کیلئے پاکستان نے بے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے،سید عاصم منیر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائیگا،پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑاہے، اہل...